Tag: زندہ جلانے کی کوشش

  • کراچی: نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش

    کراچی: نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ آدھے سے زیادہ جل چکا ہے، اسپتال میں بچے کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی، اطلاع پر 15 مددگار فوراً پہنچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد بچے کو پھینک کر فرار ہوئے، نومولود بچہ آدھے سے زیادہ جل چکا ہے، اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال میں بچے کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، بچہ علاقے کی ایک خاتون کو پڑا ہوا ملا، انہی خاتون نے 15 کو اطلاع دی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بچے کو زندہ جلانے کا واقعہ افسوسناک ہے، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بچے کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومتی سطح پر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے۔ بچوں سے ان کی زندگی کا حق چھیننے والے کسی درندے سے کم نہیں۔

    خرم شرم زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت چائلڈ پروٹیکشن کے قانون پر عملدر آمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے، معصوم بچوں پر ظلم ڈھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

  • کراچی : مشتعل شہریوں نے تین ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، زندہ جلانے کی کوشش

    کراچی : مشتعل شہریوں نے تین ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، زندہ جلانے کی کوشش

    کراچی : لانڈھی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر جلانے کی کوشش کی، پولیس نے بروقت پہنچ کر ان کی جان بچالی، مردہ حالت میں ملنے والی دو سالہ بچی کی تدفین شرافی گوٹھ میں کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں تین ڈاکوؤں کو لوٹ مار کے دوران شہریوں نے پکڑ لیا، شہر قائد کے باسیوں کو اب لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں۔

    لانڈھی میں فائر اسٹیشن پر لوگوں نے پہلے ان کی خوب دھنائی کی اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اس موقع پر مشتعل لوگوں نے ڈاکوؤں کو زندہ جلانے کی کوشش بھی کی۔

    اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ گئی اور پولیس نے ڈاکوؤں کو لوگوں کے چنگل سے آزاد کروا کر تینوں ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا۔ تینوں ڈاکو اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    علاوہ ازیں شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں گزشتہ روز ملنے والی دو سالہ بچی عروہ کی تدفین کر دی گئی، عروہ کی ایک روز قبل تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے بچی کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں تاہم بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے بچی کی موت رشتہ داروں کے گھر میں ہوئی۔