Tag: زوئی وکاجی

  • زوئی وکاجی صنم سعید کے پیچھے کیوں پڑگئیں؟

    زوئی وکاجی صنم سعید کے پیچھے کیوں پڑگئیں؟

    معروف گلوکارہ زوئی وکاجی اداکارہ صنم سعید کے پیچھے پڑ گئیں اور انہیں کبھی سیلفی تو کبھی آٹو گراف لینے کے لیے زچ کر ڈالا۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر زوئی وکاجی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ عجیب وغریب حلیے میں معروف اداکارہ صنم سعید کا پیچھا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    زوئی نے فرمائش کر کے صنم کے ساتھ سیلفی بنوائی، اس کے بعد دوبارہ آکر ان سے آٹو گراف کی فرمائش کر ڈالی۔ صنم نے ان کی ساری فرمائشیں پوری کر کے ان سے جان چھڑائی، لیکن زوئی رات کے وقت ان کے گھر بھی جا پہنچیں اور انہیں ایک پراسرار لفافہ پیش کیا۔

    اس لفافے میں کچھ ایسا تھا جسے دیکھ کر صنم سعید کی ساری کوفت دور ہوگئی۔

    یہ ویڈیو دراصل زوئی وکاجی کے مشہور گانے ’عشق کنارا‘ کی ویڈیو کی تشہیری مہم کا حصہ تھی۔ کوک اسٹوڈیو سے مشہور ہونے والے اس گانے کی اب ویڈیو جاری کی جارہی ہے اور زوئی وکاجی اس کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

    اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں زوئی 80 کی دہائی کی ہیروئن کا روپ دھارے نظر آرہی ہیں۔ ان کے ساتھ کاشف حسین اور سنیل شنکر بھی گانے میں موجود ہوں گے۔

    Coming soon!!!! Feeling super grateful to all of those who helped make this happen. You know who you are 🙂 ❤️❤️

    A photo posted by Zoe Viccaji Official (@zoeviccajime) on

    گانے کی ہدایت کاری کے فرائض مہر جعفری انجام دیں گی۔

    زوئی وکاجی نے اپنی گلوکاری کا آغاز کو ک اسٹوڈیو میں پس منظر گلوکاری سے کیا اور بہت جلد شہرت کی بلندیوں کو چھولیا۔ وہ اسے قبل بھی اپنا ایک گانا ’ہو جاؤ آزاد‘ جاری کرچکی ہیں جو پاکستان کے شمالی علاقوں میں فلمایا گیا ہے۔

  • رواں ہفتے فنکاروں نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا؟

    رواں ہفتے فنکاروں نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا؟

    آج کل ہر شخص اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کچھ نہ کچھ شیئر کرنے میں مصروف رہتا ہے۔ اداکار اور فنکار بھی اس میں کسی سے پیچھے نہیں۔

    وہ اپنی شوٹنگز اور دیگر سرگرمیوں کے دوران کھینچی جانے والی مختلف تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ ہم نے کچھ پاکستانی فنکاروں کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں دیکھا کہ انہوں نے رواں ہفتے کیا شیئر کیا۔

    گزشتہ ہفتے چونکہ برائیڈل فیشن ویک جاری تھا جس میں فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زیادہ تر فنکاروں نے وہیں سے اپنے پسندیدہ لمحات شیئر کیے۔

    ماہرہ خان نے برائیڈل ویک کے دوران پہنے جانے والے خوبصورت جوڑے میں اپنی تصویر شیئر کی۔

    🌹 #divanipakistan @divanipakistan

    A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    ماڈل مہرین سید نے بھی برائیڈل ویک کے دوران کھینچی جانے والی تصویر شیئر کی۔

    ❤️

    A photo posted by Mehreen Syed (@imehreensyed) on

    عاطف اسلم نے اپنی ایک مداح کی جانب سے بنائی جانے والی یہ ویڈیو شیئر کی۔

    Thank you Sara for taking out time and making this video for me 🙂 hugs #aadeez #atifaslam

    A video posted by Atif Aslam (@atifaslam) on

    گلوکارہ زوئی وکاجی نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ اس موقع پر وہ اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کی تعریف کرنا نہ بھولیں۔

    فہد مصطفیٰ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی۔

    Love Birds 😍

    A photo posted by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on

    علی ظفر اپنی اس تصویر میں سوچوں میں مگن نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے نئے گانے پر کام کر رہے ہیں۔

    Mix.

    A photo posted by Ali Zafar (@ali_zafar) on

    ماورا ہوکین نے ایک فوٹو شوٹ کے دوران رکشہ میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ شرارے کے ساتھ جوگرز پہنے نظر آرہی ہیں۔

    آرٹ کے دلدادہ عمران عباس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وان گوگ کی مختلف پینٹنگز کی ویڈیو بنائی گئی ہے۔

    ‘Loving Vincent’ by Dorota Kobiela & Hugh Welchman. Which painting by Van Gogh would you like to see being animated?

    A video posted by IMRAN ABBAS عمران عباس (@imranabbas.official) on

  • زوئی وکاجی وادی کیلاش میں کیا کر رہی ہیں؟

    زوئی وکاجی وادی کیلاش میں کیا کر رہی ہیں؟

    پاپ گلوکارہ زوئی وکاجی آج کل اپنے نئے گانے کی شوٹنگ کے لیے وادی کیلاش میں ہیں جہاں سے انہوں نے خوبصورت تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔

    کوک اسٹوڈیو میں پس منظر میں شامل گلوکارہ کے طور پر اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی زوئی بہت جلد شہرت کی بلندیوں کو چھو چکی ہیں اور نوجوانوں کی پسندیدہ گلوکارہ ہیں۔

    آج کل وہ اپنے نئے گانے کی شوٹنگ کے لیے وادی کیلاش میں موجود ہیں جو دنیا بھر میں اپنے سحر انگیز حسن کی وجہ سے مشہور ہے۔

    zoe-4

    زوئی وہاں مقامی افراد کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ بھرپور وقت گزارا۔

    zoe-2

    zoe-3

    زوئی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ ایک کیلاشی خاتون کی مدد سے وادی کیلاش کا روایتی لباس زیب تن کر رہی ہیں۔

    زوئی کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ہر شخص کو اس کی زندگی میں ایک بار وادی کیلاش آنے کا موقع مل سکے۔ ’یہ ایک خواب جیسا ہے۔ یہاں کی ثقافت اور یہاں کے لوگ دنیا میں اور کہیں نہیں مل سکتے‘۔

    زوئی کے نئے گانے میں کیلاش کی مقامی موسیقی اور ساز بھی شامل ہیں جس کا اظہار ان کی تصاویر سے ہوتا ہے۔

    ان کا حال ہی میں ایک اور گانا ’ہوجاؤ آزاد‘ بھی ریلیز ہو چکا ہے جو پاکستان کے شمالی علاقوں میں شوٹ کیا گیا ہے۔