Tag: زور

  • ٹرمپ اور ایردوآن کا ادلب میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے پر زور

    ٹرمپ اور ایردوآن کا ادلب میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے پر زور

    واشنگٹن /انقرہ : ترک اور امریکی صدور نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ادلب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہری جانوں کے تحفظ کویقینی بنانے پر زور دیا۔

    تفصیلات کےمطابق شام کے شہر ادلب میں اسدی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور امن وامان کی صورت حال پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے درمیان ٹیلیفون پرتبادلہ خیال کیاہے۔

    ترک اور امریکی صدور کے درمیان ٹیلیفون پربات چیت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں صدور نے ادلب میں بمباری کے دوران شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پرزور دیا،۔

    ترک خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ دونوں رہ نماﺅں نے اسدی فوج اور اس کی معاون روسی فوج کے طیاروں کی ادلب میں بمباری کے دوران شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پرتشویش کا اظہار کیا۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ شمال مشرقی شام میں سیف زون کے قیام کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

    صدر طیب ایردوآن نے ماسکو کے دورے اور صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کے بعد واپسی پر کہا کہ ترک فوج شام کی سرحد پرکسی بھی فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی معاونت سے شام کی سرحد پرآپریشن تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

  • جواد ظریف کی وینزویلین صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر زور

    جواد ظریف کی وینزویلین صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر زور

    کراکس:وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے دارالحکومت کراکس کے صدارتی محل میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا استقبال کیا تو قریب تھا کہ وہ اپنے مہمان کے داہنے ہاتھ کی ہڈی توڑ ڈالتے۔

    تفصیلات کے مطابق ظریف نے میڈورو سے مصافحہ کیا تو میڈورو نے انہیںڈرون طیارہ قرار دیا۔ اس کے بعد وینزویلا کے صدر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ہاتھ کو اس حد تک زور سے دبایا کہ مہمان شخصیت کو شدید تکلیف محسوس ہوئی اور ظریف اپنی تکلیف کو ہنس کر چھپانے پر مجبور ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ بات مشہور ہے کہ 57 سالہ نکولس ماڈورو اپنی جوانی میں باکسنگ کے بے حد شوقین تھے اورانہیں کئی بار مخالف حریف کے ساتھ باکسنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تاہم ظریف اپنے میزبان ماڈورو سے عمر میں دو سال بڑے ہیں اور ماضی میں باکسر بھی نہیں رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے صدر مادورو سے ملاقات کے بعد وینزویلا کے پہلے نائب صدر ڈیلسی روڈریگویز سے بھی ملاقات کی۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران اور وینزویلا دونوں سیاسی تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں، واضح رہے کہ دونوں ممالک کو امریکاکی جانب سے شدید سیاسی اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔

  • عالمی ایلچی کی یمنی نائب صدر سے اہم ملاقات، مذاکرات کی ضرورت پر زور

    عالمی ایلچی کی یمنی نائب صدر سے اہم ملاقات، مذاکرات کی ضرورت پر زور

    صنعاء : یمنی حکومت کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’حوثیوں کو جنگ بندی معاہدے کے تحت الحدیدہ اوردیگربندرگاہوں سے نکلنے پرمجبورکیاجائے‘۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں اقوام متحدہ کے یمن کےلیے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے ۔ یمنی حکومت اور یو این مندوب کے درمیان دو ماہ کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت نے اقوام متحدہ کے ایلچی پر عدم تعاون اور حوثی باغیوں کے جرائم پر نرم رویہ برتنے کے الزامات عاید کرنے کے بعد ان کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے تحت حوثیوں کو الحدیدہ اور دوسری بندرگاہوں سے اپنے جنگجو نکالنے اور معاہدے کی پاسدارای پر زور دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے یک طرفہ طور پرالحدیدہ سے انخلاءکو آئینی حکومت کی طرف سے ایک ڈرامہ قرار دیا، اس کے ساتھ ساتھ آئینی حکومت نے یو این ایلچی پر حوثیوںکی طرف داری کا بھی الزام عاید کیا تھا۔

    یمنی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے عالمی ادارے کی جانب سے سویڈن معاہدے پر عمل درآمد کرانےاور آئینی حکومت کی تجاویز پرعمل درآمد پر زور دینے کا خیر مقدم کیا۔

    یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یواین ایلچی کو بتایا گیا کہ آئینی حکومت ہی ملک کی حقیقی نمائندہ ہے، اقوام متحدہ اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان روابط امن عمل آگے بڑھانے کےلیے کلید ثابت ہوسکتے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یمن کے نائب صدر نے کہا کہ ان کی حکومت اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر امن عمل کو صحیح ٹریک پر لانے اور تین بنیادی مطالبات اور سویڈن معاہدے پرعمل درآمد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔

    یو این مندوب سے ملاقات کے دوران نائب صدر نے حوثیوں کی جانب سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر روشنی ڈالی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پڑوسی برادر ملک سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کے ساتھ عالمی بحری جہاز رانی کے لیے خطرہ ثابت ہو رہے ہیں۔

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونےوالی ملاقات میں اقوام متحدہ کے ایلچی نے خلیجی امن فارمولے اور اس کے انتظامی میکنزم پرعمل درآمد یقینی بنانے، نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کے فیصلوں پرعمل کرنے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد کرتے ہوئے یمن کے متحارب فریقین کے درمیان تعطل کا شکار بات چیت کی بحالی کی کوششیں تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • سعودی عرب نے ہمیشہ رواداری، تحمل اور اعتدال پر زور دیا ہے‘ شاہ سلمان

    سعودی عرب نے ہمیشہ رواداری، تحمل اور اعتدال پر زور دیا ہے‘ شاہ سلمان

    ریاض : سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں مسلمان ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مطلق العنان بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے با برکت مہینے رمضان المبارک کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سعودی عرب اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں، رمضان میں مسلمان ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سال 1440 ہجری کے رمضان مبارک کے آغاز کے موقع پر مسلمانوں کےلیے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ سے رواداری، تحمل اور اعتدال پر زور دیتا رہا ہے جس کا اسلام نے مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اسلام کی حقیقی صورت کے بگاڑ سے دور رہتے ہوئے اپنے کندھوں پر دین حنیف کی خدمت، اسلامی امور اور دین پھیلانے کی ذمے داری لی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پیغام کا متن سعودی وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے پڑھ کر سنایا۔

  • پاکستان اور بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کریں،امریکا

    پاکستان اور بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کریں،امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان اوربھارت پرزوردیا ہے کہ باہمی تنازعات مذاکرات سے حل کریں۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کےذریعے آپسی تنازعات کو حل کرنا چاہیے

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ سفارتی اہلکاروں کی بے دخلی دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ ہے۔پاکستان اوربھارت میں کشیدگی نہیں چاہتے دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنا نا چاہیے۔

    مزید پڑھیں:بھارتی سفارتکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، ملک چھوڑنے کا حکم

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے سفارت کار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا اور انہیں اہل خانہ سمیت 29 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیاتھا۔

    مزید پڑھیں:نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کی گرفتاری و رہائی، ملک چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو حراست میں لے کر چھوڑ دیا گیا تھا۔ بھارت نے پاکستانی اہلکار محمود اختر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔