Tag: زوہاب خان

  • معین اختر نہیں چاہتے تھے میں شوبز انڈسٹری میں آؤں: زوہاب خان

    معین اختر نہیں چاہتے تھے میں شوبز انڈسٹری میں آؤں: زوہاب خان

    پاکستان کے لیجنڈ فنکار معین اختر کے نواسے اور ابھرتے ہوئے اداکار زوہاب خان نے کہا ہے کہ ان کے نانا نہیں چاہتے تھے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں آئے۔

    زوہاب خان ایک اداکار اور ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار کیا، اب وہ ایک مرکزی کرداروں کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔

    حال ہی میں زوہاب خان میٹاٹینمنٹ کے مہمان بنے جہاں انہوں نے پاکستان کے لیجنڈ فنکار اور اپنے نانا معین اختر سے متعلق گفتگو کی۔

    زوہاب خان نے کہا کہ جب میں نے اداکاری کا آغاز کیا تو میرے نانا کو اس حوالے سے علم نہیں تھا، پھر میری آپا سے انہیں پتا چلا جس کے بعد وہ اپنی شوٹنگ سے واپسی ہمارے گھر آئے اور امی اور پاپا کو ڈانٹنے لگے۔

    زوہاب خان نے کہا کہ نانا(معین اختر)  کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈسٹری میں کوئی بھی ہمارے خاندان سے نہیں آئے گا، کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ اس انڈسٹری میں بڑی محنت و مشقت سے آگے جاتے ہیں۔

    اداکارہ روہاب نے کہا کہ لوگ اس انڈسٹری میں اپنی کشتیاں جلا کر آگے بڑھتے ہیں، اور پھر اگر آپ کی کشتی آگے بڑھ گئی تو ٹھیک نہیں تو سب ختم ہوجاتا ہے، میرے نانا بھی یہ بات جانتے تھے انہوں نے بھی آگے آنے کیلئے بڑی محنت کی تھی۔

    زوہاب نے کہا کہ پہلے دن جب نانا کو میری اداکاری کا علم ہوا تو وہ غصہ کرکے چلے گئے لیکن دو دن کے بعد واپس گھر آئے اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے سنا ہے تم اچھی اداکارہ کررہے ہو۔

  • اداکار زوہاب خان اور وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک

    اداکار زوہاب خان اور وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستان شوبز کے نامور چائلڈ آرٹسٹ اور نوجوان اداکار زوہاب خان اور اداکارہ وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے گزشتہ دنوں اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    گزشتہ روز 5 مئی کو کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جوڑے کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

     

    گزشتہ سال ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں، جس کے لیے خود کو تین سال کا وقت دیا ہے لیکن وہ اگر اہداف اگلے تین یا چاہ ماہ میں حاصل کرلیے تو فوراً شادی کرلوں گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی تو شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے۔

    یاد رہے کہ زوہاب خان کئی نامور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کردار ادا کرچکے ہیں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا مشہور ڈرامہ ’عمر دادی اور گھر والے‘ اور پنجرہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

  • زوہاب خان کی وانیہ ندیم کے ہمراہ تصویر وائرل

    زوہاب خان کی وانیہ ندیم کے ہمراہ تصویر وائرل

    پاکستان کے نامور چائلڈ آرٹسٹ نوجوان اداکار زوہاب خان کی اداکارہ وانیہ ندیم کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار زوہاب خان نے تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی ہونے والی منگینتر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zuhab Khan (@zuhab.khan)

    اداکار نے یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے نامور چائلڈ آرٹسٹ نوجوان اداکار زوہاب خان نے ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zuhab Khan (@zuhab.khan)

    نوجوان اداکار زوہاب خان  نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اگلے تین ماہ یا پھر تین سال کے اندر ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    اداکار نے پوڈ کاسٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ لڑکی تو شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی شادی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے۔

    واضح رہے کہ زوہاب خان کئی نامور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کردار ادا کرچکے ہیں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا مشہور ڈرامہ ’عمر دادی اور گھر والے‘ اور پنجرہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔