Tag: زویا ناصر

  • ریما کی بات پر بیٹی نے میرا ساتھ نہ دیا تو خوشی ہوئی، ناصر ادیب

    ریما کی بات پر بیٹی نے میرا ساتھ نہ دیا تو خوشی ہوئی، ناصر ادیب

    ماضی کے نامور فلم لکھاری ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ ریما خان کی بات پر بیٹی زویا ناصر نے میرا ساتھ نہ دیا تو خوشی ہوئی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘شانِ سحور‘ میں فلم لکھاری ناصر ادیب نے بیٹی و اداکارہ زویا ناصر کے ساتھ شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے ریما خان کے حوالے سے بات کی تو بیٹی زویا نے میرا ساتھ دینے کے بجائے اداکارہ کی حمایت کی تھی۔

    ندا یاسر نے زویا ناصر سے پوچھا کہ جب والد نے پروگرام میں غلطی کی تھی کیا انہوں نے انہیں سمجھایا تھا؟

    زویا ناصر نے بتای اکہ پوڈ کاسٹ کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد والد کو سمجھایا تھا اسی دوران ناصر ادیب نے کہا کہ میری جانب سے کہی گئی بات پر زویا نے میرا ساتھ نہیں دیا بلکہ ریما خان کی حمایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہوئی کہ بیٹی نے ان کا ساتھ دینے کے بجائے حق کا ساتھ دیا ہے۔

    فلم لکھاری نے کہا کہ باپ بھی انسان ہوتا ہے وہ فرشتہ نہیں، وہ بھی غلطی کرسکتا ہے لیکن انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ان کی بیٹی نے غلط کا ساتھ دینے کے بجائے حق کا ساتھ دیا۔

    ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پروگرام پر معافی بھی مانگی تھی اور ساتھ ہی تسلیم کیا کہ انہیں ایسی بات نہیں کہنی چاہیے تھی۔

    ناصر ادیب نے مزید کہا کہ انہیں ٹی وی پروگرامات اور پوڈکاسٹس میں شرکت کے بعد پتا چلا کہ بعض سچ ایسے ہوتے ہیں، جنہیں سامنے نہیں لانا چاہیے انہیں دفن ہی رہنے دیا جائے تو اچھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب وہ سمجھ چکے ہیں کہ بعض سچ فساد کی جڑ ہوتے ہیں لیکن ان کی عادت رہی ہے کہ وہ ہر بات سرعام کہتے ہیں، وہ سچ کے سوا کچھ نہیں کہتے۔

    خیال رہے کہ ناصر ادیب نے دسمبر 2024 میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا تھا کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک کسی فلم کے لیے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا۔

  • زویا ناصر نے کراچی میں واردات کے دوران کار سے چھلانگ مار دی

    زویا ناصر نے کراچی میں واردات کے دوران کار سے چھلانگ مار دی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے کراچی میں اپنے ساتھ واردات کے دوران کار سے چھلانگ لگا دی تھی۔

    نجی ٹی وی کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے زویا ناصر نے بتایا کہ میرے ایک ڈرامے کی شوٹنگ تھی اور وہ کراچی میں تین تلوار کے پاس تھی شوٹنگ، اس وقت رات کے 10 بج رہے تھے، سڑک پر اچھا خاصہ رش بھی تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ اس دوران سگنل پر ہماری کار رکی جبکہ اچھی خاصی ٹریفک بھی، اچانک سے کسی نے ہماری کار کا دروازہ کھولا کیوں کہ دروازے کا لاک نہیں تھا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں جو میری ماں کا کردار ادا کررہی تھیں وہ اداکارہ بھی میرے ساتھ تھیں، اتنے میں ایک بائیک آئی اور اس میں بیٹھے شخص نے بائیک روک کر کہا کہ اپنا سامان چپ چاپ مجھے دے دو نہیں تو میں گولی مار دوں گا۔

    ساتھی اداکارہ نے اپنا پرس الٹا کیا اور اس میں جو کچھ تھا سب دے دیا، اس نے ان کی جیولری بھی اتروائی، سگنل پر سب لوگ تھے اور اسے کوئی کچھ نہیں کہہ رہا تھا۔

    زویا ناصر نے بتایا کہ میرے پاس سلامی کے پیسے پڑے تھے، میرے پرس میں جیولری تھی، میری انگوٹھیاں تھیں، میرے پاس ایک نیا فون تھا اور ایک اپنا فون تھا، میں نے اسے سارا کچھ پکڑا دیا۔

    انھوں نے کہا کہ جب میں انگوٹھی اتار رہی تھی تو وہ انگوٹھی نہیں اتررہی تھی، میں اپنا فون دینا نہیں چاہتی تھی، اس نے یہ سن کر کہا کہ ڈرامے مت کرو جو کچھ ہے دے دو، میں نے یہ سن کر کار سے باہر چھلانگ مار دی۔

    زویا نے بتایا کہ میں نے دروازہ کھولا اور کار سے باہر کود گئی، میں نے کہا مجھے مت مارو اور میں نے کار کے نیچے چھپنے کی کوشش کی، اس کے بعد ایک ویویو کار تھی اس نے گاڑی موڑ کر اس بائیک والے پر چڑھا دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پھر ڈرائیو نے بتایا کہ ویویو والے نے ہمیں بچایا ہے، اس کے بعد موٹرسائیکل والا اٹھا اور بڑی مشکلوں سے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔

  • اداکارہ زویا ناصر نے اپنی تلخ زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

    اداکارہ زویا ناصر نے اپنی تلخ زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

    ماڈل و اداکارہ زویا ناصر نے بتایا کہ پہلی شادی انتہائی کم عمری میں کردی گئی تھی جو مختلف وجوہات کی بنا پر طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں پاکستان کی معروف اداکار زویا ناصر نے پہلی بار اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھایا ساتھ ہی انڈسٹری، اور اپنے موجودہ زندگی کے بارے میں بات کی۔

    ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری اور من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے ہماری انڈسٹری میں اپنوں کو نوازنے کا رواج عام ہے۔

    زویا ناصر نے کہا کہ یوٹیوبر بننا سب سے مشکل کام ہے، میں کچھ دوستوں کے مشورے پر یوٹیوبر بنی تھیں مگر مجھے اندازہ ہوگیا کہ یہ کام مجھ سے نہیں ہوپائے گا۔

    زویا ناصر نے پہلی بار کھل کر اپنی ذاتی زندگی پر بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ میری شادی کم عمر میں ہوگئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی، میں نے مذہب اسلام اور والدین کے مطابق اپنی شادی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر جب چیزیں ہاتھ سے نکل گئیں تو انہیں طلاق لینی پڑی۔

    زویا ناصر نے کہا کہ 19 برس میں میری طلاق ہوگئی تھی میں شادی کے بعد اسی بات سے ڈرتی تھی کہ میری طلاق نہ ہوجائے مگر وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔

    زویا ناصر نے طلاق کے حوالے سے مزید کہا کہ کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ سے شروع میں مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ سے غلطی ہوگئی مگر ایسا نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ طلاق کی تکلیف اپنی جگہ مگر طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں نے نے میری زندگی مزید مشکل بنادی تھی۔

  • ’یوٹیوبرز اداکاروں سے بہتر‘ زویا ناصر نے اپنے بیان کی وضاحت دیدی

    ’یوٹیوبرز اداکاروں سے بہتر‘ زویا ناصر نے اپنے بیان کی وضاحت دیدی

    پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے یوٹیوبرز کو اداکاروں سے بہتر قرار دے دیا تھا۔

    زویا ناصر نے شاہ ویر جعفری کی پوڈ کاسٹ میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکاروں سے یوٹیوبرز کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

    تاہم اب انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو’ دی فورتھ امپائر‘ میں اس کی وضاحت کردی، زویا ناصر نے کہا کہ یہ غلط بیانی تھی میں نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا لیکن اس طرح خبر پھیلائی گئی تھی، میرا مطلب تھا کہ پاکستان میں یوٹیوبرز کی کمیونٹی چھوٹی سی ہے اور ان میں اتحاد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا ہرگز یہ وہ مطلب نہیں تھا جس طرح اس بات کو پھیلائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ زویا ناصر نے پوڈ کاسٹ مزید کہا کہ تھا کہ یوٹیوبرز کے درمیان بہت اچھی دوستیاں ہیں جبکہ انڈسٹری میں سب کو ایک دوسرے سے تحفظات ہیں، بہت سیاست کی جاتی ہے اور مختلف گروپس بنے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ زویا ناصر معروف ادیب، فلم کہانی و مکالمہ نویس، نغمہ نگار ناصر ادیب کی بیٹی ہیں۔

  • زویا ناصر تنقید کرنے والوں پر برہم

    زویا ناصر تنقید کرنے والوں پر برہم

    معروف ماڈل اور اداکارہ زویا ناصر مداحوں کی تنقید سے پریشان ہوگئیں، انہوں نے وضاحت دی ہے کہ جس کمنٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ کمنٹ انہوں نے کیا ہی نہیں۔

    ماڈل زویا ناصر نے انجان لڑکی کے کمنٹ پر خود کو مینشن کرنے والے افراد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ درفشاں پر تنقید نہیں کی۔

    حال ہی میں درفشاں نے جب انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں تو ان پر زویا ناصر نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے درفشاں پر تنقید کی گئی تھی کہ اداکارہ نے تصاویر کو خوبصورت بنا کر اور ایڈٹ کر کے لگایا ہے، تاکہ دوسری خواتین پریشان ہوجائیں۔

    زویا ناصر نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے کمنٹ کیے جانے کے بعد اگرچہ درفشاں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ تصاویر ایڈٹ نہیں کرتیں بلکہ ایسے انداز میں کھنچواتی ہیں کہ وہ دبلی پتلی اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔

    تاہم اس کے باوجود زویا ناصر 11 کے نام کی وجہ سے لوگوں نے اداکارہ زویا ناصر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ذاتی پیغامات بھیج کر برا بھلا کہا۔

    لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد زویا ناصر نے وضاحت کی کہ انہوں نے درفشاں پر تنقید کی ہی نہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ زویا ناصر 11 نامی اکاؤنٹ کسی اور کا ہے اور ان کا نام صرف زویا ناصر ہے جب کہ پروفائل میں ان کی تصویر بھی ہے تو ان پر تنقید کرنے والے لوگ یہ بات دماغ میں بٹھالیں کہ درفشاں پر تنقید کرنے والی لڑکی کوئی اور ہے۔

    انہوں نے اداکارہ درفشاں کی خوبصورتی اور ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ ایسی طبیعت ہی نہیں رکھتیں کہ کسی اور کے لیے ایسے نامناسب کمنٹس کریں۔

    زویا ناصر نے مداحوں کو اپیل کی کہ وہ غلطی کو ٹھیک کرلیں اور یاد رکھیں کہ درفشاں پر تنقید کرنے والی زویا ناصر کوئی اور خاتون ہیں اور انہیں میسیج بھیج کر تنگ نہ کیا جائے۔

  • کرسچن بیزمن نے منگنی سے متعلق خاموشی توڑ دی

    کرسچن بیزمن نے منگنی سے متعلق خاموشی توڑ دی

    پاکستانی ٹی وی اداکارہ زویا ناصر کے سابقہ منگیتر نو مسلم جرمن ولاگر کرسچن بیزمن نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے خود زویا کو چھوڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کرسچن بیزمن نے یوٹیوب چینل پر اپنی ایک ویڈیو پر ایک مداح کی جانب سے کیے گئے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے خود زویا کو چھوڑا، اور اس کے پیچھے ایک الگ کہانی ہے۔

    مداح نے لکھا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت دکھی ہیں کیوں کہ آپ کی منگیتر اور آپ کے دوستوں نے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے، جب کہ ہزاروں لوگ بھی آپ پر شدید تنقید کر رہے ہیں، پریشان نہیں ہوں، وقت بڑا مرہم ہوتا ہے۔

    دوسری طرف شدید تنقید کے بعد کرسچن بیزمن نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انھوں نے کہا کہ میں اب سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہا ہوں لیکن اگر میرے ناقدین مزید نفرت پھیلانا چاہتے ہیں تو وہ مجھے اَن فالو کر سکتے ہیں۔

    زویا ناصر نے منگنی توڑ دی

    جرمن ولاگر نے منگنی ٹوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان میں جاری کیا، انھوں نے کہا حیرت کی بات ہے کہ لوگ کس طرح چیزوں کو توڑ مروڑ دیتے ہیں، پاکستان نے کُھلے دل سے میرا استقبال کیا ہے، میں اس کے لیے ہمیشہ شکرگزار رہوں گا، میں ان سب سے پیار کرتا ہوں جو گزشتہ ایک سال سے میری کامیابی میں میرا ساتھ دے رہے ہیں۔

    میں نے خود زویا کو چھوڑا ہے: کرسچین بیٹزمین

    انھوں نے کہا کہ مجھے اس ملک کی ثقافت کو اپنانا پڑا اور آپ نے مجھے قبول بھی کیا، جب کہ انفرا اسٹرکچر کے لحاظ سے یہ تیسری دنیا کا ملک ہے اور اسے آلودگی کی وجہ سے بھی بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

    کرسچن نے مزید کہا یہ اس ملک کے حقائق ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ملک سے یا اس کے عوام سے نفرت کرتا ہوں، یہ جھوٹ ہے، میں نے جو بیان دیے وہ صرف اس لیے کہا کہ میں پاکستان کی پروا کرتا ہوں اور واقعی میں مثبت تبدیلی دیکھنا چاہتا ہوں۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل ٹی وی اداکارہ اور بیوٹیشن زویا ناصر نے انسٹاگرام پر اپنے جرمن منگیتر کرسچن بیزمن سے منگنی توڑنے کا اعلان کیا تھا، انھوں نے لکھا تھا کہ میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ کرسچن بیزمن اور میرے درمیان رشتہ ختم ہو گیا ہے۔

    انھوں نے لکھا تھا کہ میری ثقافت، میرے ملک، میرے عوام کے بارے میں اس کے مؤقف میں اچانک تبدیلی اور میرے مذہب کے بارے میں اس کی بے حسی نے مجھے یہ مشکل اور اٹل فیصلہ لینے پر مجبور کیا ہے۔

    انھون نے مزید لکھا کہ کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہیں جن سے کسی بھی طور تجاوز نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواداری، ایک دوسرے کا احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسچن بیزمن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد زویا ناصر نے اُن سے منگنی کر لی تھی، ان کی شادی کی تیاریاں بھی مکمل تھیں۔

  • زویا ناصر نے منگنی توڑ دی

    زویا ناصر نے منگنی توڑ دی

    کراچی: ٹی وی اداکارہ اور بیوٹیشن زویا ناصر نے اپنے جرمن منگیتر سے منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فلم نویس، نغمہ نگار اور فلم ساز ناصر ادیب کی بیٹی زویا ناصر نے منگیتر کرسچن بیزمن سے منگنی توڑ دی ہے۔

    سفری ویڈیو بنانے والے جرمن ولاگر اور انفلوئنسر کرسچن بیزمن نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے سے انکار کیا تھا، انھوں نے پاکستان کو تیسری دنیا کا ملک بھی کہا تھا جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    زویا ناصر کا منگنی توڑنے کا فیصلہ کرسچن بیزمن کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر مؤقف سامنے آنے کے بعد آیا ہے، بیزمن نے پاکستان کو تیسری دنیا کا ملک قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ دعاؤں سے کچھ نہیں ہوتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

    انسٹاگرام پوسٹ میں زویا ناصر نے لکھا میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ کرسچن بیزمن اور میرے درمیان رشتہ ختم ہو گیا ہے، میری ثقافت، میرے ملک، میرے عوام کے بارے میں اس کے مؤقف میں اچانک تبدیلی اور میرے مذہب کے بارے میں اس کی بے حسی نے مجھے یہ مشکل اور اٹل فیصلہ لینے پر مجبور کیا ہے۔

    انھون نے مزید لکھا کہ کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہیں جن سے کسی بھی طور تجاوز نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواداری، ایک دوسرے کا احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہیے۔

    زویا نے لکھا کہ میں اپنے اللہ سے دعا مانگتی ہوں کہ وہ مجھے دنیاوی جذباتی ٹوٹ پھوٹ سے بچنے کے لیے قوت دے، میں کرس کے روشن اور پُرمسرت مستقبل کے لیے دعاگو ہوں، اور میں درخواست کرتی ہوں کہ اس جذباتی دور سے گزرنے کے لیے میری اور میرے خاندان کے لیے پردہ پوشی کا رویہ اختیار کریں۔

  • ہانیہ – ظلم اوردریدہ قلبی کی ایک نئی داستان

    ہانیہ – ظلم اوردریدہ قلبی کی ایک نئی داستان

    اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے نئے ڈرامے ’ہانیہ‘ کی پہلی قسط نے ہی ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ، گھریلو تشدد اور معاشرتی خوف اس کہانی کا مرکزی خیال ہے۔

    جمعرات کی رات پرائم ٹائم پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی کہانی گھومتی ہے ہمارےمعاشرے کی ان فرسودہ عادات کے گرد جس کے سبب کوئی لڑکی ساری زندگی اپنے شوہر کا ظلم اور درندگی برداشت کرلیتی ہے ، لیکن علیحدگی کا حرف زبان پر نہیں لاپاتی۔

    ڈرامے میں مرکزی کردار جنید خان، زویا ناصر، اسامہ طاہر، غناء علی، نیر اعجاز، وسیم عباس، عصمت جمال، احسن طالش، علیزے گبول، فردوس جمال، عتیقہ اوڈھو اور سلمان سعید ادا کررہے ہیں۔

    اگلی قسط کا ٹیزر

    جنید خان اس ڈرامے میں ایک ایسے امیر زادے کے روپ میں سامنے آئے ہیں جو اپنی دولت اور سماجی برتری کے بل پر اپنی بیوی کے ساتھ ہر قسم کا ظلم و ستم روا رکھنا اپنا حق رکھتا ہے اور زویا ناصر جو کہ ہانیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، مڈل کلاس طبقے کی اس مظلوم لڑکی کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے والدین کی عزت، سماج کے خوف اور مستقبل کے مصائب سے خوف زدہ ہو کر اپنے شوہر کا ظلم برداشت کرنے پر مجبور ہے۔

    یہ ڈرامہ ڈور وے انٹرٹینمنٹ کا تحریر کردہ ہے اور اس کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے ادا کیے ہیں۔ 21 فروری سے ہر جمعرات کی رات 8 بجے ناظرین یہ ڈرامہ دیکھ سکیں گے ، ساتھ ہی ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کی ویب سائٹ پر بھی یہ ڈرامہ دیکھا جاسکتا ہے۔