Tag: زپ لائن

  • ویڈیو: پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں روف ٹاپ پر جانا ایک دلچسپ مہم

    ویڈیو: پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں روف ٹاپ پر جانا ایک دلچسپ مہم

    پرتھ: آسٹریلیا کے پرتھ اسٹیڈیم میں صرف کرکٹ نہیں ہوتی بلکہ یہاں آپ تفریحی بھی کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف کرکٹ ہیں ہوتی بلکہ اس کی چھت ایک الکش منظر پیش کرتی ہے۔

    اسٹیڈیم کی 40 میٹر بلندی روف ٹاپ جانے کی فیس 100 ڈالر ہے جہاں پہنچنے کے بعد آپ کو ایک طرف کرکٹ اسٹیڈیم نظر آئے گا جب کہ دوسری طرف خوبصورت دریا ہے۔

    جہاں اس کی فیس 100 ڈالر ہے وہی روف ٹاپ پر جانا خطرے سے خالی نہیں، روف ٹاپ پر جانے کے لیے perth cricketکا استعمال کیا گیا ہے۔

    روف ٹاپ پر جانا اتنا خطرناک ہے کہ وہاں جانے سے پہلے انسٹریکٹر  آپ سے پوچھتے ہیں آپ نے جانا ہے یا نہیں۔

  • لاس ویگاس میں 114 فٹ بلند زپ لائن

    لاس ویگاس میں 114 فٹ بلند زپ لائن

    امریکی شہر لاس ویگاس میں 114 فٹ بلند زپ لائن کھول دی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد ایڈونچر میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی۔

    خطروں کے شوقین مہم جو افراد کے لیے لاس ویگاس میں کھولی جانے والی یہ زپ لائن 114 فٹ بلند ہے۔ اس میں 10 افراد ایک ساتھ ہوا میں تیرتے ہوئے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اس زپ لائن میں لوگ 11 سو 21 فٹ کا سفر طے کرسکتے ہیں۔

    اس سے لطف اندوز ہونے والے افراد چاہیں تو کسی سپر ہیرو کی طرح اڑ سکتے ہیں، اور چاہیں تو بیٹھ کر بھی اس جھولے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    زپ لائن کے ٹکٹ کی قیمت 25 سے 40 ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے، اس مہم جوئی کا لطف لینے کے لیے سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد یہاں پہنچ رہی ہے۔

    کیا آپ اس سے لطف اندوز ہونا چاہیں گے؟