Tag: زہریلا دودھ

  • کراچی : زہریلا دودھ پلا کر لوگوں کو بیہوش کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    کراچی : زہریلا دودھ پلا کر لوگوں کو بیہوش کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    کراچی : سکھن بھینس کالونی کے باڑے میں زہریلا دودھ پلا کر مویشی چوری کا منصوبہ بنانے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سکھن بھینس کالونی کے باڑے میں زہریلا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی ، جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے نمونے حاصل کرکے ابتدائی رپورٹ تیار کی ، جس میں بتایا گیا کہ دودھ میں زہر کے اجزا پائے گئے ہیں، ممکنہ طور پر کسی نے ملازمین کے پینے کیلئے رکھے دودھ میں پاؤڈر نما سفوف ملایا۔

    تاہم پولیس نے معاملہ حل کرانے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب نے بتایا کہ ملزمان سے بڑی تعداد میں بوسٹن انجکشن، زہریلے کیمیکل اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ باڑے کے ملازمین نے ملزمان کیساتھ ملکرمویشی چوری کا منصوبہ بنایا، مبینہ طور پر ملازمین نے زہریلا دودھ پلا کر چوری کی واردات کرنا تھی۔

    ایم ایل اورپورٹ کے مطابق دودھ میں زہر شامل تھا جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی نےبھی موقع سے دودھ کے نمونے اکھٹے کرلیے تاہم حراست میں لئے گئے ملوث افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کامونکی میں 2 بچوں کی ہلاکت کے ڈرامے کا پردہ چاک، باپ ہی قاتل نکلا

    کامونکی میں 2 بچوں کی ہلاکت کے ڈرامے کا پردہ چاک، باپ ہی قاتل نکلا

    کامونکی میں دو کمسن بہن بھائی کی موت کا معمہ حل ہوگیا، بچوں کے والد نے ہی دوسری شادی کرنے کیلئے اپنے دونوں بچوں کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقے مسلم گنج میں 3 ماہ قبل 3 سالہ حنین اور 6 ماہ کی عنشرہ مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق ہوگئی تھی، بچوں کی والدہ نے الزام لگایا تھا کہ شوہر نے دوسری شادی کیلئے بچوں کو زہر دیکر قتل کیا ہے۔

    والدہ کی الزام کے بعد تحقیقات کے دوران دونوں بچوں کی قبر کشائی کرواکر پوسٹ مارٹم کروایا گیا، بچوں کی زہر سے موت ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر اکثر گھر میں لڑائی جھگڑے کرتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کیلئے باپ نے بچوں کو زہر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 3 ماہ قبل کھانا کھانے سے والدہ سمیت 3 بچوں کی حالت غیر ہوئی تھی، بچے اسپتال میں دم توڑ گئے تھے جبکہ ماں بچ گئیں تھی، والد نے جلد بازی میں بچوں کی تدفین کردی تھی۔

  • زہریلا  دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت،   واقعے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت، واقعے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    خیر پور : زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا اور واقعے کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشہ آور چیزاور زہر دینےکاانکشاف سامنے آیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ معدہ، ناک اور جسم کے دیگر اعضاسے سیمپل لئے گئے تھے، جس میں نشہ آور اشیااور زہریلی دوائی کی رپورٹ مثبت ہے۔

    خیرپور میں پیرگوٹھ کے کچے میں دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد بے ہوش ہوگئے تھے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جن کے بعد تمام افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کے وجہ سے اتنی اموات ہوئی ہیں ٹیسٹ میں پتہ چل جائے گا کون سے چیز تھی جس کے وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

    کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر خیرپور واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی ، پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہے تاہم تفتیش کی جارہی ہے زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔

  • خیرپور : زہریلا  دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں‌ بحق

    خیرپور : زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں‌ بحق

    خیرپور : زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں‌ بحق ہوگئے ، ورثا کا کہنا ہے کہ اسپتال میں انتظامات اورڈاکٹرزنہ ہونے سے بچوں کی اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے کچے کے علاقے گاؤں ہیبت بروہی میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد بے ہوش ہوگئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جن میں سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    چار بچوں کی حالت اب تک تشویشناک ہے، جن میں مریم، حاجانی، منظور، محمد بخش شامل ہیں جبکہ مقتولین کی شناخت دلبر، غلام اصغر، فہمیدہ، گنج بیبی، سونیا اور دیگر شامل ہیں

    چھ لاشیں علاقے میں پہنچنے پر سوگ کا سماں ہو گیاہے، گھر میں قہرام مچ گیا ہے، گاون میں ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔

    ورثا نے الزم عائد کیا ہے کے اسپتالوں میں انتظامات اور ڈاکٹرز موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کے ہلاکتیں ہوئی ہیں غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب بارش کے بعد کچے سے بچوں کو سول اسپتال منتقل کرنے پر دیر ہونے کے وجہ سے بچوں کی حالت زیادہ خراب ہو گئی جس کے وجہ سے اموات زیادہ ہوئی ہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کے وجہ سے اتنی اموات ہوئی ہیں ٹیسٹ میں پتہ چل جائے گا کون سے چیز تھی جس کے وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

    کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر خیرپور واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہے تاہم تفتیش کی جارہی ہے زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔

    وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نے زہریلا دودھ پینے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔