Tag: زہریلی شراب

  • بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 156 ہوگئی

    بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 156 ہوگئی

    نئی دہلی: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 156 ہوگئی اور سینکڑوں زیرعلاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے کے دو مختلف واقعات سامنے آئیں تھے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 156 تک پہنچ چکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شراب پینے کے باعث تقریباً 85 لوگوں کی ہلاکتیں آسام کے ضلع گولگھات جبکہ ضلع جورہت میں 71 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    مختلف اسپتال میں زیراعلاج متاثرین میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، ہلاک یا متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر افراد مزدور پیشہ ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ آسام نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دے رکھا ہے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

    بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک

    دو روز قبل محکمہ ایکسائز نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے زہریلی شراب کی فروخت کی روک تھام میں ناکامی پر دو مقامی افسران کو معطل کردیا۔

    بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جس کے باعث درجنوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی اترپردیش اور اترکھنڈ میں ایک ہی دن میں زہریلی شراب پینے سے 92 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک، 200 زیرعلاج

    بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک، 200 زیرعلاج

    نئی دہلی: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 شہریوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے دو مختلف واقعات میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں 93 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آسام کے علاقے گولہ کھٹ میں زہریلی شراب پینے سے 55 افراد ہلاک ہوئے، جورہٹ میں 38 افراد زہریلی شراب کا شکار بنے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے۔

    [bs-quote quote=” زہریلی شراب کی فروخت کی روک تھام میں ناکامی پر دو مقامی افسران کو معطل کردیا گیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ آسام نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے زہریلی شراب کی فروخت کی روک تھام میں ناکامی پر دو مقامی افسران کو معطل کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی اترپردیش اور اترکھنڈ میں ایک ہی دن میں زہریلی شراب پینے سے 92 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

     اس سے قبل بھی بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ پولیس ان واقعات کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے۔

  • بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک

    بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارت کے دو مختلف دیہاتوں میں زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد کی حالت غیرہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاستوں اترپردیش اور اترکھنڈ میں دو مختلف واقعات میں زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم اور ابتدائی فرانزک رپورٹس سے ظاہر ہوتا کہ تقریبات میں استعمال ہونے والی شراب غیرمعیاری تھی۔

    پولیس حکام نے 92 افراد کی ہلاکت کے بعد شراب کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    دوسری جانب صوبائی حکومت نے غیرمعیاری شراب کی سپلائی روکنے میں ناکامی پر 12 پولیس اہلکاروں سمیت 35 افراد کو معطل کردیا۔

    یاد رہے کہ جون 2015 کو بھارتی شہر ممبئی میں دیسی زہریلی شراب پینے سے 74 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    سال 2011 میں بھارتی ریاست بنگال میں زہریلی شراب کی وجہ سے 170 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں غیر لائسنس یافتہ انتہائی سستی شراب کا استعمال عام ہے۔ شراب کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتے اور غریبوں کو کم قیمت پر بھارت مقدار میں شراب فروخت کرتے ہیں۔

  • پشاور میں زہریلی شراب پینےسے5 افراد ہلاک

    پشاور میں زہریلی شراب پینےسے5 افراد ہلاک

    پشاور:خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پشاور میں سواتی پھاٹک کے رہائشیوں کی مضر صحت شراب پینے سےحالت خیر ہوگئی۔ ناصر، قیصر، وکٹر اورکمال موقع پر دم توڑ گئےجبکہ راجہ نامی شخص دوران علاج دم توڑگیا۔

    زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد میں تین سگے بھائی اور ان کے کزن سمیت محلے کا ایک فرد شامل ہے۔

    میتیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔اہلخانہ نے مطالبہ کیاہےکہ مضرصحت شراب کے فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ:مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ دوروز قبل گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئےتھے، شراب پینے سے 85 سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک تھی۔

  • جہلم میں زہریلی شراب پینے سے10افراد ہلاک

    جہلم میں زہریلی شراب پینے سے10افراد ہلاک

    جہلم: صوبہ پنجاب کے شہرجہلم میں کرسچن کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 10افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق جہلم کی کرسچن کالونی میں گزشتہ روز شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سےہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دس ہوگئی۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شراب کہاں سے منگوائی گئی تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاتھا۔تاہم پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    متاثرہ افراد کے لواحقین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آئے دن زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں تو حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔

    مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرمیں تمام شراب خانوں کو بند کرنے اورشراب خانوں کے تمام لائسنس کوری کال کرنےکا حکم دےدیا تھا۔