Tag: زہریلی مٹھائی

  • لیہ میں زہریلہ کھانا کھانے سے 1 شخص ہلاک 2زخمی

    لیہ میں زہریلہ کھانا کھانے سے 1 شخص ہلاک 2زخمی

    لیہ: رحمان آباد کے علاقہ رحمان آباد کے ہوٹل میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے 1 شخص ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے رحمان آباد کے ایک ہوٹل پر تین دوست کھانا کھانے رکے،مضرِ صھت کھانا کھانے کے بعد تینوں کی طبعیت بگڑ گئی،جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں دورانِ علاج 1 شخص جاں بحق ہو گیا،جب کہ دیگر 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے بھی کئی اموات ہوئی تھیں۔پڑھیے


    لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 22 افراد جاں بحق


    ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال میں لائے گئے تینوں افراد کی حالت غیر معیاری کھانا کھانے سے خراب ہوئی،جہاں طبی امدا دی جارہی ہے،تاہم ایک شخص جانبر نہیں ہوسکا۔

    پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو بند کروا دیا اورمقدمہ درج کر کے ہوٹل کے مالک کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • زہریلی مٹھائی نے ایک اورجان نگل لی، تعداد 30 تک جا پہنچی

    زہریلی مٹھائی نے ایک اورجان نگل لی، تعداد 30 تک جا پہنچی

    لیہ : زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد اب تک تیس ہوچکی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیہ میں اندوہناک واقعہ کے بعد کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق مٹھائی میں فصلوں پر چھڑکنے والی دوا شامل تھی۔ زہراس قدر خطرناک نکلا کہ اموات کا سلسلہ تھم ہی نہیں رہا۔

    بچے کی پیدائش کی مٹھائی اسی کےخاندان کے بارہ افراد کو موت کے سفر پر لے گئی۔ نہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوئی اور نہ ہی زہر کی تحقیقات میں جلدی کی گئی۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کو دفناتے رہے۔

    مٹھائی کے زہر نے چارسالہ سانول کی بھی جان لے لی۔سانول کےچھوٹا بھائی کی جان چند دن پہلےزہریلی مٹھائی لے چکی تھی۔ جان لیوا مٹھائی اب بھی متاثرہ افراد کی زندگیوں میں زہر گھول رہی ہے۔

    سولہ افراد اب بھی لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کی تحقیق کے مطابق مٹھائی کی دکان کا مالک کاشت کار ہے۔

    دکان سے گرفتار کئے جانے والے تین ملازمین نے بتایا کہ گندم کی فصل کے لئے منگوائی گئی زہریلی ادویات مٹھائی میں غلطی سے شامل ہوگئیں۔

    پولیس نے دکان مالک اور محمکہ زراعت کے افسر سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیڑے مار دوائی بنانے والی فیکٹری کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

     

  • لیہ: زہریلی مٹھائی نے خوشیوں میں زہرگھول دیا

    لیہ: زہریلی مٹھائی نے خوشیوں میں زہرگھول دیا

    لیہ: زہریلی مٹھائی کھانے سے چھے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے دس افراد دم توڑگئے۔

    بیٹے کی پیدائش پر منگائی گئی مٹھائی نے خاندان اجاڑ دیا، زہریلی مٹھائی نے خوشیوں میں زہرگھول دیا لیہ کے شاہد کے گھرمنتوں مرادوں سےبیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بھتیجے کی خوشی میں منہ میٹھا کرتے کرتے چھے بھائی دم توڑگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں اٹھائیس سالہ عرفان آٹھ سالہ شہباز اورپچیس سالہ رمضان امیر سمیت خاندان کے دس افرادشامل ہیں۔

    زہریلی مٹھائی سے دوسرے کئی افراد کی حالت بھی غیر ہوگئی، پولیس نے مٹھائی کی دُکان سیل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے۔