Tag: زہریلی چائے

  • زہریلی چائے پینے سے  اموات : خاتون نازیہ بی بی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    زہریلی چائے پینے سے اموات : خاتون نازیہ بی بی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے ہونے والی جاں بحق خاتون نازیہ بی بی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں بتایا کہ ازیہ بی بی کی موت زہرخورانی سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی چائے پینے سے خاتون اور بچوں کی اموات کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، جاں بحق خاتون نازیہ بی بی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں تھے، نازیہ بی بی کا ابتدائی پوسٹ مارٹم میڈیکل بورڈکی زیرنگرانی کیاگیا، نازیہ بی بی کی موت زہرخورانی سے ہوئی۔

    ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ موت کی وجہ کاحتمی تعین پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔

    یاد رہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چائے پینے سے خاتون اور پانچ بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی، جس کے بعد اسپتال لے جانے پر پتا چلا تھا کہ تمام افراد کو زہر دیا گیا ہے۔

    افسوسناک واقعے میں خاتون اور پانچ بچوں جاں بحق ہوگئے تھے، بچوں کی ماں نے شوہر پر زہر دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

    بعد ازاں زہریلی چائے پینے سے اموات کا مقدمہ بچوں کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا تاہم ملزم نے بیوی بچوں کو زہریلی چائے پلانے کے الزام سے انکار کر دیا تھا۔

  • خاندان اجڑ گیا، زہریلی چائے پینے سے بچوں کی ماں بھی دم توڑ گئی

    خاندان اجڑ گیا، زہریلی چائے پینے سے بچوں کی ماں بھی دم توڑ گئی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: معمولی گھریلو جھگڑے سے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک پورا خاندان اجڑ گیا ہے، زہریلی چائے پینے سے بچوں کے بعد ان کی ماں بھی دم توڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے صدر میں زہر ملی چائے پینے سے 3 بچیاں اور ایک بچہ گزشتہ روز اور ایک بچی آج صبح انتقال کر گئی تھی، آج ان کی متاثرہ ماں نادیہ بھی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گئی ہے، جس کے بعد زہریلی چائے پینے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔

    پولیس کے مطابق خاتون کا بیٹی کی شادی کے معاملے پر شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، اسپتال میں موت اور زندگی کی جنگ لڑنے والی بچوں کی ماں نے شوہر پر زہر دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

    گوجرہ میں 6 سالہ علی حسن، 7 سالہ اقرا، 18 سالہ مدیحہ، 22 سالہ ثانیہ اور ایک اور بچی کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    گزشتہ روز زہریلی چائے پینے سے اموات کا مقدمہ بچوں کے ماموں کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے، تاہم ملزم نے بیوی بچوں کو زہریلی چائے پلانے کے الزام سے انکار کر دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چائے پینے سے خاتون اور پانچ بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی، جنھیں اسپتال لے جانے پر پتا چلا تھا کہ تمام افراد کو زہر دیا گیا ہے۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو جھگڑے نے خاندان اجاڑ دیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو جھگڑے نے خاندان اجاڑ دیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : گھریلو جھگڑے نے خاندان اجاڑدیا، زہریلی چائے سے متاثرہ پانچوں بچے جاں بحق ہوگئے، بیوی نے الزام عائد کیا کہ شوہرنے مبینہ طور پرچائے میں زہرملادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی چائے سے متاثرہ ایک اوربچی چل بسی، جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں نادیہ الائیڈاسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ زہریلی چائےپینےسےاموات کامقدمہ ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں کہا کہ خاتون کا بیٹی کی شادی کے معاملے پر شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔

    بچوں کی ماں نے شوہر پر زہر دینے کا الزام عائد کیا ، جس پر پولیس نے والد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم شوہر نے بیوی بچوں کو زہریلی چائے پلانے کے الزام سے انکار کردیا۔

    مزید پڑھیں : ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے مرنے والے بچوں کے والد کا اہم بیان سامنے آگیا

    دوسری جانب گوجرہ میں زہریلی چائے پینےسےجاں بحق چار بچوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے، ثانیہ، اقرا،مدیحہ اورعلی حسن کی نمازجنازہ اداکی گئی ہے، نمازجنازہ میں اہل علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

    گذشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ کےعلاقے صدر میں چائے پینے سے خاتون اور پانچ بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی، اسپتال لے جانے پر پتا چلا تھا کہ تمام افرادکوزہر دیاگیا ہے۔

    دوران علاج 6 سالہ علی،7سالہ اقرا،  22سالہ ثانیہ اور 18سالہ مدیحہ اسپتال میں دم توڑگئے، پولیس کا کہنا ہے تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہےہیں۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے مرنے والے بچوں کے والد کا اہم بیان سامنے آگیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے مرنے والے بچوں کے والد کا اہم بیان سامنے آگیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے مرنے والے بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ کام پرتھاتوخبرملی بیوی اور بچوں نے زہرکھالیا، بیوی اوربچوں نے پتہ نہیں کیا بنا کرکھایا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں ایک ہے گھر کے چھ افراد کو زہر دے دیا گیا، زہریلی چائے پینے سے چار بہن جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں اورایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

    جاں بحق افرادمیں چھ سالہ علی، سات سالہ اقرا،بائیس سالہ ثانیہ ،اٹھارہ سالہ مدیحہ شامل ہے۔۔۔

    گھریلوتنازع پر زہریلی چائے پینے کے واقعے پر بچوں کے والد نے بیان میں کہا کہ کام پر تھا تو خبر ملی بیوی اور بچوں نے زہر کھالیا ، بیوی اوربچوں نے پتہ نہیں کیا بنا کرکھایا، مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

    والد اصغر کا کہنا تھا کہ بیوی،بچوں نےباہرسےکچھ نہیں کھایا، بیوی کے ساتھ بیٹی کےرشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

    دوسری جانب والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹی نے چائے بنائی ،اس نے بھی پی، چائے پینے کےبعدحالت خراب ہوئی، چائے میں کوئی چیز ملی ہوئی تھی۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے 4 بہن بھائی جاں بحق، خاتون کا شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے 4 بہن بھائی جاں بحق، خاتون کا شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ والدہ کی کی حالت تشویشناک ہیں، خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور5بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا والدہ اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈی ایچ کیواسپتال میں 4 بچے دم توڑ گئے جبکہ ماں اور ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 6 سالہ علی،7سالہ اقرا،22سالہ ثانیہ اور 18سالہ مدیحہ شامل ہیں ، میاں بیوی کےدرمیان گزشتہ روزجھگڑا ہوتا تھا۔

    خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا چائے میں زہرشوہر نےملایاہے، شوہربچوں کےرشتوں پر جھگڑاکرتا تھا اور مالی حالات بھی برےہیں۔

    اےایس پی محمد فہیم نے کہا کہ تھانہ صدر کی حدود میں فیملی میں 6افراد کو زہر دیا گیا ہے، تفتیش کررہےہیں،جلد حقائق سامنے آجائیں گے، زیرعلاج مریضوں کی علاج کی بہترین سہولتوں کیلئے ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں۔

  • زہریلی چائے پینے سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ اور دو بچوں کی حالت تشویشناک

    زہریلی چائے پینے سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ اور دو بچوں کی حالت تشویشناک

    راولپنڈی : زہر خوانی سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت بگڑ گئی، وسیم نامی شخص کی بیوی اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگئے، وسیم اور دو بچے زیرعلاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بوہڑ بازار میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، متاثرہ افراد میں گھر کا سربراہ وسیم بھی شامل ہے۔

    وسیم اور اس کے دو بچوں دس سالہ جویریہ اور تیرہ سالہ ارحم کی حالت تشویشناک ہے، اہلیہ اور آٹھ سالہ ابراہیم نے اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع اسی عمارت میں رہائش پذیرعمارت کے بیرون ملک مقیم مالک کے بھتیجے جنید نے دی۔

    ڈی ایس پی سٹی اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ چائے میں زہردیا گیا یا اجتماعی خودکشی ہے، تحقیقات کررہےہیں۔ وسیم کے ذمہ عمارت کے مالک کی جائیداد کی دیکھ بھال تھی۔ وسیم کی بہن بھی اہل محلہ کی اطلاع پرجائے وقوع پر پہنچ گئی۔

     اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تمام افراد کی ابتدائی رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کہ سب نے زہریلی چائے پی اور مبینہ طور پر تمام افراد نے اجتماعی خودکشی کی، پولیس حکام کے مطابق وقاعے تفتیش جاری ہے جلد اصل صرتحال تک پہنچ جائیں گے ۔