Tag: زہریلے سانپ

  • کوٹلی آزاد کشمیر میں زہریلے سانپ نے ننھے بہن بھائی کو ڈس لیا

    کوٹلی آزاد کشمیر میں زہریلے سانپ نے ننھے بہن بھائی کو ڈس لیا

    کوٹلی (31 جولائی 2025): کوٹلی آزاد کشمیر میں زہریلے سانپوں کے حملے سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 معصوم بہن بھائی سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، سانپوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقوں میں زہریلے سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، تازہ ترین واقعے میں کلر منیل کے علاقے میں ایک نوجوان نیورو ٹاکسک سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا۔

    اس سے قبل چوکی مونگ کے، دو معصوم بہن بھائی بھی سانپ کاٹنے سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، متاثرہ نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا، مگر ورثا کے مطابق اسپتال میں اینٹی وینم ویکسین نہ لگائی گئی جس پر لواحقین نے لاش کے ہمراہ اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور حکومت و محکمہ صحت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق نیورو ٹاکسک سانپ کے ڈسنے کے بعد 10 سے 30 منٹ کے اندر موت واقع ہو سکتی ہے، دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف تاحال سانپ کی نوعیت یا شناخت سے متعلق کوئی بریفنگ جاری نہیں کر سکا۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور وائلڈ لائف کو متحرک نگرانی کی ہدایات دی جائیں، تاکہ مستقبل میں ایسے جان لیوا واقعات سے بچا جا سکے۔

  • زہریلے سانپوں کے کاٹنے پر کیا کرنا چاہیے؟ ڈاکٹروں کا اہم مشورہ

    زہریلے سانپوں کے کاٹنے پر کیا کرنا چاہیے؟ ڈاکٹروں کا اہم مشورہ

    بارشوں کے موسم میں سانپوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں، زہریلے سانپوں کے ڈسنے سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ پرسکون رہنا چاہیے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش زہریلے سانپ کثرت سے پائے جاتے ہیں جہاں ان کی 18 مختلف اقسام پائے جاتے ہیں، ان کے کاٹنے سے انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے لیکن ایسی حالت میں پُرسکون رہنا چاہیے، اگر متاثرہ شخص گھبراتا ہے تو اس پر زہر کا اثر تیزی سے ہوتا ہے۔

    سانپ کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام پر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں یوپی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

    ورکشاپ میں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سی ایم سنگھ نے بتایا کہ اگر کسی کو سانپ کاٹتا ہے تو اسے پُرسکون رہنے میں مدد کریں تاکہ متاثرہ شخص گھبرائے نہیں کیوں کہ گھبرانے کی صورت میں زہر تیزی سے اثر کرتا ہے۔

    جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو اسے محفوظ رکھیں، متاثرہ شخص کو اسپتال لے جاتے وقت چلانے سے گریز کرتے ہوئے اسے کسی گاڑی سے اسپتال لے کر جائیں۔

    زہریلے سانپ کھانا کیوں پسند ہے؟ بھارتی شہری کا اہم انکشاف

    ڈاکٹر نے بتایا کہ زخم کو نہ کاٹیں، نہ چوسیں اور نہ ہی باندھیں کیوں کہ اس سے زہر مزید پھیل سکتا ہے، برف یا گھریلو علاج کا استعمال بھی نہ کریں کیوں کہ یہ بالکل موثر نہیں ہوتا، کوشش کریں فوری طبی امداد لی جائے۔

    پروفیسر ڈاکٹر سی ایم سنگھ کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر سال 58ہزار افراد سانپ کے ڈسنے سے مرجاتے ہیں، سانپ کے کاٹنے کے فوراً بعد اینٹی وینم انجکشن لگانا ہی کسی کی جان بچانے کا واحد طریقہ ہے۔

    سانپ کے ڈسنے کے بعد اور اسپتال پہنچنے تک سانپ کا شکار ہونے والے شخص اور اس کے اہلخانہ کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہیے، تب ہی ڈاکٹر کے لیے اس شخص کی جان بچانا ممکن ہو گا۔

    خیال رہے کہ اترپردیش میں 30 قسم کے سانپ پائے جاتے ہیں جن میں 18 قسم کے سانپ زہریلے ہیں، چار سانپوں، کوبرا، کریٹ، رسل وائپر، سو سکیلڈ وائپر کے کاٹنے کے لیے اینٹی وینم دوا دستیاب ہے، یہ دوا دوسرے سانپوں کے کاٹنے کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-100-snakes-recovered-from-a-house/

  • ایک ہی گھر سے 100 انتہائی زہریلے سانپ برآمد، خطرناک ویڈیو

    ایک ہی گھر سے 100 انتہائی زہریلے سانپ برآمد، خطرناک ویڈیو

    کسی گھر سے اتفاقی طور پر ایک دو سانپ نکل آنا غیر معمولی نہیں مگر 100 سے زائد زہریلے سانپ نکل آئیں تو اہل خانہ کا کیا حال ہوگا؟

    سانپ کا بالخصوص موسم برسات میں کسی گھر سے برآمد ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ مگر ایک گھر سے ایک دو نہیں بلکہ ایک سو سے زائد انتہائی زہریلے سانپ نکل آئے جس نے اہل خانہ کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا۔

    یہ خوفناک اور حیران کن واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آیا جہاں ڈیوڈ اسٹین نامی شہری نے ہارسلے پارک میں واقع اپنے گھر سے 102 انتہائی زہریلے سیاہ سانپوں کو نکلتے دیکھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ اسٹین نے اپنے گھر میں 6 سیاہ رنگ کے سانپوں کو دیکھا اور یہ منظر دیکھ کر اہل خانہ خوف سے تھرتھر کانپنے لگے۔

    ڈیوڈ کی اہلیہ نے گوگل پر واقعہ کے حوالے سے سرچ کیا تو پتہ چلا کہ اتنی بڑی تعداد میں سانپ اس وقت جمع ہوتے ہیں جب وہ انڈے دینے والے ہوتے ہیں۔

    بعد ازاں شہری نے سانپ پکڑنے والے اہلکار کو مطلع کیا اور ڈیلر کوپر نے عملے کے ہمراہ گھر پہنچ کر سرچنگ کی تو تین گھنٹے کے دوران اس گھر سے 102 سیاہ سانپ برآمد ہوئے جو انتہائی زہریلی قسم سے تعلق رکھتے تھے۔

    کوپر کو معائنے پر پانچ بڑے سانپ ملے، جن میں سے چار انڈے دے رہے تھے جبکہ ان کے پاس ہی درجنوں سانپ کے بچے موجود تھے۔

  • ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے سامان سے زہریلے سانپ برآمد

    ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے سامان سے زہریلے سانپ برآمد

    بھارت میں شمس آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین مسافروں کے سامان سے زہریلے سانپ برآمد کرلئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو خواتین بنکاک سے حیدرآباد پہنچی تھیں جن کے لگیج میں دوباسکٹس موجود تھیں، کسٹم حکام نے ان باسکٹس کا معائنہ کیا تو ان میں دو زہریلے سانپ موجود تھے۔

    کسٹم حکام نے دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا ہے اور سانپوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ سانپوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل چین میں پتلون میں چھپا کر 100 سے زائد سانپوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی، سانپوں کو ہانگ کانگ سے لایا جارہا تھا۔

    چینی کسٹم حکام نے بتایا کہ اسمگلر سانپوں کو ہانک کانگ سے چین اسمگل کررہا تھا، ہانگ کانگ اور چین کی سرزمین کے درمیان ایک چوکی پر گرفتار کیا گیا، اسمگلر کی پتلون سے 5 مختلف نسلوں کے سانپوں کو برآمد کیا گیا۔

    کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے سانپوں میں 4 غیرمقامی ہیں اوراسی وجہ سے بغیرسرٹیفکیٹ انھیں لانے پر پابندی ہے۔

    اپارٹمنٹ کی لفٹ ٹوٹ گئی، متعدد زخمی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے آنے والے شخص نے زندہ سانپوں کو اپنی پتلون کی جیبوں میں چھپا رکھا تھا۔ تلاشی کے دوران 6 پلاسٹک بیگز سے مختلف اقسام کے زندہ سانپ برآمد ہوئے۔