Tag: زیادتی

  • نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں گرفتار

    نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں گرفتار

    جامشورو(30 اگست 2025): پولیس کا کہنا ہے کہ نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے ضلع جامشورو  میں واقعہ کوٹری شیرازی پاڑہ میں پیش آیا، جہاں نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر شیخ نے بہن کے گھر جا کر سب کو نشہ آور شربت پلا کر بے ہوش کیا تھا، اسپتال منتقلی پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقل کیےگئے دیگر 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر شیخ کے خلاف اس کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-principal-allegedly-raped-student/

    اس سے قبل فیصل آباد تھانہ صدر کے علاقے میں عینی بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر نشہ اور چیز پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی تھی۔

  • بھارت میں افغان خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت میں افغان خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت کے اترا کھنڈ کے ہریدوار ضلع کے روڑکی میں ایک افغان خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، متاثرہ نے اس حوالے سے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان خاتون کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس کے علاوہ پولیس نے خاتون کو میڈیکل کے لیے بھیج دیا ہے۔ فرانزک ٹیم ہوٹل پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کو ڈائل 112 نمبر سے اطلاع ملی تھی۔ جس میں بتایا گیا کہ روڑکی کے دہرادون روڈ پر واقع ہوٹل میں ایک غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور اطلاع دینے والی خاتون سے تفصیلات طلب کیں۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ افغانستان کی رہائشی ہے، ایک شخص نے اسے منشیات کھلائی، پھر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کے الزام کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے خود کو ہینگ کا تاجر بتایا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کے پاس افغانستان اور ترکی کی شہریت ہے۔ تاہم پولیس فی الحال ملزم سے گہرائی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے خاتون کو طبی معائنے کے لیے روڑکی سول اسپتال روانہ کردیا ہے۔

    فرانزک ٹیم نے بھی ہوٹل پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام پہلوؤں کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں دہلی میں رہتے ہیں۔ اس شخص کے پاس غیر ملکی شہریت ہے۔ اس لیے روڑکی پولیس کی ٹیم پوری سنجیدگی کے ساتھ تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔

    19 سالہ لڑکی کی کھیتوں سے تشدد زدہ لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

    رپورٹس کے مطابق دونوں تاجر بتائے جاتے ہیں، مرد ہینگ کا کاروبار کرتا ہے اور عورت خشک میوہ جات کا کاروبار کرتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریباً 5 ماہ سے جانتے ہیں۔

  • 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    پتوکی(10 اگست 2025): پولیس نے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پرانی منڈی کا رہائشی 14 سالہ لڑکا دکان پر سامان لینےگیا تھا۔

    دکان سے ملزمان ساتھ لے گئے، یامین اور مسعود نے لڑکے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقہ راج گڑھ میں لڑکی سے دو رشتہ داروں کی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ وویمن پولیس ریس کورس نے لڑکی سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    https://urdu.arynews.tv/muridke-alleged-rape-girl/

    پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار ہیں، ملزمان لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

    پولیس کے مطابق والدین کی علیحدگی کے بعد متاثرہ لڑکی اپنے والد کیساتھ رہائش پذیر تھی، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کی غیر موجودگی میں زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی وطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • گونگی بہری 7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم آزاد

    گونگی بہری 7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم آزاد

    بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع جے پور میں 7 سالہ گونگی بہری بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ بچی گزشتہ روز دوپہر سے لاپتہ تھی، جو شام میں اپنے گھر کے قریب سے ملی، اس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جب بچی کو گھر لایا گیا تو وہ کانپ رہی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اس کے والد نے نامعلوم ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نہ بول سکتی ہے اور نہ سن سکتی ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اوکاڑہ میں دھاگہ خریدنے گئی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق دکان کے قریب بچی کے رونے کی آواز پر ملزم بھاگ گیا تاہم پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہے ملزم کو سزا دلوائی جائے گی، اس سے قبل تھانہ صدر کے علاقہ میں ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکی کمسن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 11 سالہ بیٹی ٹیوشن سے واپس آ رہی تھی کہ ملزم حیدر اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے لیا گیا اور ویرانے میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • بینائی سے محروم 11 سالہ بچی سے زیادتی کا شکار

    بینائی سے محروم 11 سالہ بچی سے زیادتی کا شکار

    اوکاڑہ(27 جولائی 2025): دھاگہ خریدنےگئی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 11 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہوگئی، ملزم وسیم نے بچی کو دکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق دکان کے قریب بچی کے رونے کی آواز پر ملزم بھاگ گیا تاہم پولیس نے ملزم  وسیم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہے ملزم کو سزا دلوائی جائے گی، اس سے قبل تھانہ صدر کے علاقہ میں ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکی کمسن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 11 سالہ بیٹی ٹیوشن سے واپس آ رہی تھی کہ ملزم حیدر اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے لیا گیا اور ویرانے میں لیجا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • اگر ہمارے افسر نے زیادتی کی تو اسے نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین ایف بی آر

    اگر ہمارے افسر نے زیادتی کی تو اسے نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین ایف بی آر

    چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے حکومتی سینیٹر کی شکایت پر یقین دلایا ہے کہ اگر ادارے کے افسر نے زیادتی کی تو اسے نہیں چھوڑیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی بنیادوں پر ایف بی آر کی جانب سے ہراسمنٹ کا معاملہ زیر بحث آیا اور حکومتی سینیٹر افنان اللہ نے سیاسی بنیادوں پر کیس سے متعلق معاملہ کمیٹی میں پیش کیا۔

    سینیٹر افنان اللہ نے کمیٹی کو بتایا کہ 2019 میں مجھ پر انکم ٹیکس سے متعلق کیس بنایا گیا۔ میری آئی ٹی کمپنی ہے جتنی آمدن ہوئی اتناہی ٹیکس ادا کیا۔ آمدن میں دکھائے گئے اعداد وشمار سے ایک پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

    حکومتی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جب وہ پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہوا تو قانوناً اس پر ٹیکس نہیں بنتا تھا۔ لیکن ایف بی آر افسر نے ابھی دو ماہ پہلے کیس بنایا کہ انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔

    اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اگر ادارے کے افسر نے زیادتی کی تو اسے نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے پوچھا کہ کون سے گریڈ کا افسر ہے اور کہاں تعینات ہے، میں دیکھ لیتا ہوں۔

    سینیٹر افنان اللہ نے جب 18 ویں گریڈ کے افسر کے نام کی نشاندہی کی تو چیئرمین ایف بی آر کا موقف تھا کہ میں تو 21 ویں گریڈ سے نیچے کے کسی افسر کو نہیں جانتا۔

    قائمہ کمیٹی خزانہ نے سینیٹر محسن عزیز کو معاملہ سے متعلق چھان بین کی ذمہ داری سونپ دی۔ ان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی یہ معاملہ دیکھے گی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر کے دو افسران محسن عزیز کے ساتھ مل کر مذکورہ افسر سے تفتیش کریں گے۔

  • شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، باسط علی

    شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، باسط علی

    بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلیے قومی ٹیم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے پر باسط علی بول پڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے اعلان کردہ قومی ٹی 20 اسکواڈ کا پوسٹ مارٹم کر دیا اور شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا بلکہ سلمان مرزا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ کیا شاہین شاہ پاکستانی نہیں؟ کیا اس نے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل چیمپئن نہیں بنوایا۔ کیا ٹورنامنٹ میں خود پرفارمنس نہیں دی۔ تو پھر کیوں اس کو قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا اور کیوں اس کے ساتھ مسلسل زیادتی کی جا رہی ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ مان لیا کہ بابر اور رضوان کے ساتھ ٹی 20 میں اسٹرائیک ریٹ کا مسئلہ ہے، لیکن شاہین شاہ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔ کہا جاتا کہ رویے کا مسئلہ ہے اور جو یہ بات بولتا ہے اس کا مجھے معلوم ہے۔ کیونکہ جو بول رہے ہیں وہ سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم میں نہیں چاہتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ماضی میں رویے کا جواز بنا کر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے باہر کیا گیا۔ اب وہی رویہ شاہین شاہ کے ساتھ رکھا جا رہا ہے۔ میں کوچ اور کپتان کو مشورہ دوں گا کہ ایسا نہ کرو۔

    باسط علی نے کہا کہ ہمارے کرکٹ کے اداروں میں اتنے بڑے بڑے پروفیسرز آ گئے ہیں۔ ان کے فیصلوں پر تو ہم صرف سر پکڑتے ہیں کہ یہ کر کیا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش ٹور کے لیے صرف دو فاسٹ بولرز شامل کیے گئے ہیں جب کہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کے مترادف آل راؤنڈرز پر زیادہ انحصار کیا گیا ہے۔ اللہ کرے ٹیم وہاں سے جیت کر آئیں، لیکن اگر انہوں نے تیز وکٹ بنا دی تو پھر پاکستان ٹیم کیا کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے بڑا کوئی نہیں، ویسٹ انڈیز کے ٹور کے بعد سب کے کھاتے کھل جائیں گے۔

     

    باسط علی نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے دیگر کچھ کھلاڑیوں کی سلیکشن اور کچھ کو باہر کرنے پر بھی سوالات اٹھائے۔

    بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    واضح رہے کہ آج بنگلہ دیش کیخلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ اسکواڈ میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

  • خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج

    خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج

    خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    فاسٹ بولر یش دیال پر ایک خاتون نے جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، غازی آباد کی خاتون نے فاسٹ بولر پر جنسی استحصال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔ خاتون نے شادی کا وعدہ کر کے مالی طور بھی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کرکٹر کو 10 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین پرییئر لیگ (آئی پی ایل) کی سابق چیمپئن ممبئی انڈینز کے سابق کرکٹر شیوالک شرما کو زیادتی کیس میں راجستھان پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ شیوالک کو راجستھان پولیس نے حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں پولیس کی کسٹڈی میں دے دیا گیا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ شیوالک نے شادی کے جھوٹے بہانے سے ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے، دونوں کی ملاقات دو برس قبل ودورا میں ہوئی جس کے بعد فون پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ اگست 2023 میں شرما کے والدین نے جودھ پور کا دورہ کیا، جہاں دونوں خاندانوں نے بات چیت کی اور زبانی طور پر رسمی منگنی پر رضامندی ظاہر کی۔

    تاہم شرما نے مبینہ طور پر بعد میں ان سے تعلق ختم کرلیا، خاتون نے دھوکا دہی اور ریپ کی شکایت درج کروائی۔

    نامور بھارتی کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    شیوالک شرما کی خدمات گزشتہ ایڈیشن میں ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں مگر کسی میچ میں نہیں کھلایا، پھر میگا نیلامی سے قبل انھیں ریلیز کردیا گیا تھا۔

  • 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل  کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

    3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

    پشاور : چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے تین بچوں کو زیادتی کےبعد قتل کرنے والے مجرم کو تین بار سزائے موت کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق چائلڈپروٹیکشن کورٹ میں تین بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

    کورٹ نے مجرم سہیل کو تین بار سزائےموت کی سزاسنادی ، اس کے ساتھ مجرم کو تین بارعمرقیدکی سزابھی سنائی اور 27 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔

    پبلک پراسیکیوٹر عارف بلال نے بتایا کہ سہیل عرف ملنگے نے پشاور میں 3 بچوں کیساتھ زیادتی کی تھی اور زیادتی کے بعد تینوں بچوں کو قتل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے کو مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم

    عارف بلال کا کہنا تھا کہ واقعات 17 جولائی 2022 کو پیش آئے تھے اور تھانہ شرقی، غربی اور گلبرگ میں مقدمات درج کیے گئے تھے، جس کے بعد ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم بھی کیا تھا۔

  • 13 سالہ مجیب الرحمٰن جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو رپورٹ

    13 سالہ مجیب الرحمٰن جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو رپورٹ

    13 سالہ مجیب الرحمٰن، جسے جنسی درندوں نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، کے ورثا کا کہنا ہے کہ مجیب 3 برس سے گڈاپ ٹاوٴن میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھا، پہلے بھی متعدد مرتبہ معلم کی جانب سے تشدد کی شکایت کر چکا تھا، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

    کراچی میں سپر ہائی وے گڈاپ ٹاوٴن میں واقع مدرسے سے 13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے مدرسے کے معلم سمیت 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔


    ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ


    عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران بھی بچے پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس نے مدرسے کے معلم سمیت متعدد افراد کو مجیب الرحمٰن کے قتل کے شبے میں شامل تفتیش کر لیا ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں