Tag: زیادتی کیس

  • بھارتی مذہبی رہنما گروگرمیت کو آج سزا سنائی جائے گی

    بھارتی مذہبی رہنما گروگرمیت کو آج سزا سنائی جائے گی

    نئی دہلی : زیادتی کیس میں مجرم قرار پانے والے بھارتی گرو گرمیت رام کو آج سزا سنائی جائے گی اس حوالے سے ہریانہ اور پنجاب میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 2002 کے زیادتی کیس میں مجرم قرار دیے گئے سُچا سودا کے سربراہ گرو گرمیت رام کو آج سزا سنائی جائے گی۔ ہنگاموں کے خدشے کے پیش نظر بھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب میں سخت سیکورٹی کردی گئی ہے۔

    گرو گرمیت رام کو سزا ہونے کے بعد بھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب میں ہنگاموں کے پیش نظر ہزاروں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور دونوں ریاستوں میں اسکولز اور کالجز بند کردیے گئے ہیں۔

    ہریانہ اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہےاس کے علاوہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی قانونی ماہرین کے مطابق گرو گرمیت رام کو 7 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔


    گروگرمیت مجرم قرار، ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں کی تعداد31 ہوگئی


    یاد رہے کہ 25 اگست کو جمعہ کے روز گرو گرمیت رام کو زیادتی کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب اور ہریانہ میں ہنگاموں میں اب تک 31 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ہریانہ کی حکومت نے گروگرمیت رام پرفرد جرم عائد کرنےوالے جج جگجیت سنگھ کو فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی زمبابوین خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی زمبابوین خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    ہرارے: ہرارے پولیس نے زمبابوین خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہرارے پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار کھلاڑی پر زمبابوے کی ایک  خاتون کی عصمت دری کا الزام ہے، پولیس نی یہ کارروائی خاتون کی شکایت پر کی ،گرفتار کرکٹر کو ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔

    زمبابوین میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک کھلاڑی کا نام نہیں بتایا گیا ہے اور نہ میڈیا کو اس بات سے اآگاہ کیا جا رہا ہے کہ آیا گرفتار ملزم انڈین کھلاڑی ہے یا انڈین آفیشل؟

    تاہم میڈیا اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم کا نام نہیں بتایا گیا تاہم کہا جا رہا ہے کہ زیادتی کے الزام میں گرفتار شخص بھارتی کھلاڑی ہے اور زمبابوے میں موجود بھارتی ٹیم کا ایک اہم رکن بھی ہے۔

    ہوٹل انتظامیہ کے مطابق زیادرتی کی شکار خاتون کو نشہ آور مشروبات پلا کر زیادتی کی گئی تھی اور اُن کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے،خاتون کی نشاندہی پر زمبابوین پولیس نے مبینہ طور پر بھارتی کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا، تا ہم ہوٹل انتظامیہ نے بھی گرفتار بھارتی کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

    واضح رہے بھارتی کرکٹ ٹیم مرہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں زمبابوے کے دورے پر ہے جہاں وہ زمبابوے ٹیم کے ساتھ ایک روزہ اور ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے،گزشتی ٹی 20 میچ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    یاد رہے دھونی کے ساتھ دورہ زمبابوے پر موجود کھلاڑیوں میں جسپرت بمراہ،رشی دھون،فیض فضل،کیدر جادیو،دھاول کلکرنی،مندیپ سنگھ،کرون نائر،منیش پانڈے،لوکیش راہول،امبتی رائے،ایگزر پٹیل،جے دیو،جیانت یادیو اور یوزیندرا چاہل شامل ہیں۔

  • لیہ میں تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    لیہ میں تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    لیہ : لیہ کی رہائشی 36 سالہ خاتون کو امداد دینے کے بہانے ڈیرے پر بلا کر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،اس سے قبل انہی خاتون پر2001 میں تیزاب پھینکا گیا تھا،جس سے خاتون کی بینائی چلی گئی تھی اور چہرہ جھلس گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لیہ کی چہرہ جھلسی اور بینائی سے محروم 36 سالہ خاتون کو وڈیرے نے امداد دینے کے بہانے ڈیرے پر بلاکر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،بینائی سے محروم ہونے کی وجہ سے خاتون وڈیرے کے ساتھیوں کو پہچاننے سے قاصر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون اس سے قبل 2001 میں نامعلوم افراد کی جانب سے ’’تیزاب گردی‘‘ کا شکار بھی بنی تھی،چہرے پر تیزاب پھینکے جانے کے باعث خاتون کا چہرہ جھلس گیا تھا اور اُس کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی تھی۔

    بینائی سے محروم خاتون کو امداد کے بہانے بلا کر تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے پر متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا،جہاں لیڈی ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہونے کی تصدیق کر دی۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ہونے کی تصدیق کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے وڈیرے کے ڈیرے پر چھاپے مارکر تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ کو ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے ،کیس کی مکمل رپورٹ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

  • لاہور : 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ڈی ایس پی کی ضمانت منظور

    لاہور : 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ڈی ایس پی کی ضمانت منظور

    لاہور: مقامی عدالت نے 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ڈی ایس پی عمران بابر کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عمران بابرجمیل کو 5 مئی کو 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے سات روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا،جبکہ عمران بابر کا کہنا تھا اس کے خلاف سازش کی گئی ہے.

    جمعرات کے روز عمران بابر عدالت میں پیش ہوا، اس کا کہنا تھا کہ اس کے لڑکی کے خاندان کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، لہذا عدالت ضمانت کی درخواست قبول کر کے رہائی کاحکم دے.

    عدالت نے عمران بابر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پر رہائی کا حکم دے دیا.

    یاد رہے عمران جمیل بابر کو آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے 20 فروری کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیا تھا، گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا.