Tag: زیادتی کی کوشش

  • 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش، مجرم کو 7 سال قید کا حکم

    14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش، مجرم کو 7 سال قید کا حکم

    رینالہ خورد: 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے پر ملزم کو سزا سنادی گئی، ایڈیشنل سیشن جج نے 7 سال قید کا حکم سنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے 14 سال کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے مجرم حسنین ستار عرف مانی کو 7 سال قید کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے گھناؤنی حرکت کرنے کی کوشش پر مجرم کو جرمانے کی بھی سزا سنائی۔

    یہ بھی پڑھیں: خاتون کو بہانے سے ہوٹل لے جا کر زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    کیس سے متعلق پولیس حکام نے بتایا کہ مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ 2024 میں تھانہ ستگھرہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ڈی پی او راشد ہدایت نے ایس ایس آئی او یو اور لیگل ٹیم کو شاباش دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/jamshoro-mamu-arrested-for-rapng-niece-30-august-2025/

  • نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش

    نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش

    میاں چنوں کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں چنوں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکٹر نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے چیک اپ کے دوران نازیبا حرکات کیں، پولیس نے ملزم کو تھانہ سٹی منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب لاہور گرین ٹاؤن پولیس نے بچیوں کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا، پولیس حکام نے بتایا سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو بارہ گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی، ملزم حمزہ کو بلاک تھری سیکٹر سی ون ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-principal-allegedly-raped-student/

    یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے ایک نجی اسپتال میں کام کرنے والے وارڈ بوائے کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل جسمانی طور پر معذور مریضہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا تھا۔

  • زیادتی کی کوشش کے بعد 6 سالہ بچی کو زندہ بوری میں بند کردیا گیا

    زیادتی کی کوشش کے بعد 6 سالہ بچی کو زندہ بوری میں بند کردیا گیا

    کراچی: لانڈھی میں قبرستان کے قریب بند بوری سے زندہ بچی کے ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قبرستان کے قریب 6 سالہ بچی ملی ہے جسے بوری میں زندہ بند کردیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت صدف کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مذکورہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کی کوشش بھی کی گئی، بچی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بچی کی نشاندہی پر ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے، بچی کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔