Tag: زیادتی کے بعد قتل

  • 5 ویں جماعت کے طالب علم کو زیادتی کے بعد  قتل کرنے والے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

    5 ویں جماعت کے طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

    سکھر : پانچویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور والدین کی درخواست پر مقتول بچے کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٓتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سکھر کے گنجان آباد ریجنٹ سنیما مدینہ کالونی کے علاقے میں قتل کا لرزہ خیر اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تیرا سالہ پانچویں جماعت کے طالب علم زین العابدین صدیقی کو قتل کر دیا۔

    والد نے بتایا کہ زین العابدین رات دیر گئے گھر سے چیز لینے کی غرض سے نکلا اور چند منٹ بعد فائرنگ کی آواز آئی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ فائرنگ کر کے زین کو قتل کیا گیا ہے۔

    زین العابدین کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی،غم سے نڈھال اہلخانہ نے تیرا سالہ زین کے نعش سکھر پریس کلب سے سامنے رکھ کر کہ احتجاج دھرنا دے کر سڑک کو بلاک کر دیا گیا۔

    پانچویں جماعت کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ 3 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا، والد نے کہا کہ بیٹے کو یاسین ، خالد، خادم سومرو اورایک نامعلوم ملزم نے قتل کیا ، ملزمان نےپہلےبھی میرے بیٹےکوجنسی زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق زیادتی پرملزمان کےاہلخانہ سےشکایت کی لیکن کوئی ازالہ نہیں کیا ، گزشتہ رات بھی ملزمان بیٹےکوزیادتی کےارادے سےلےجارہےتھے، بیٹے نےمزاحمت کی جس پرملزمان نے گولی مار کر قتل کردیا۔

    بعد ازاں پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقدمے میں نامزد ملزمان یاسین اور خالد کو گرفتار کیا گیا۔

    والدین کی درخواست پر مقتول بچے کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سیمپل روہڑی کیمیکل لیبارٹری، گمس، جامشورو یونیورسٹی بھیج دیئے گئے، ڈی این اے رپورٹ آنے میں تین ہفتے لگیں گے۔

    قتل کے دلخراش واقع کی خبر اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے پر ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات کو مزید کو تیز کر دیا۔

    ایس ایس پی سکھر نے لواحقین سے کہا کہ کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئینگے ، زین کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائی جائے کی قتل میں ملوث ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

  • کراچی:  13 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج، والد کا اہم انکشاف

    کراچی: 13 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج، والد کا اہم انکشاف

    کراچی : تیرہ سالہ لڑکی کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، والد نے بتایا بیوی گھر سے سبزی لینے گئی تھی، واپس آئی تو بچی کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی کے قریب گھر سے 13سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پوسٹ مارٹم میں بچی کیساتھ زیادتی کےشواہد ملنے کے بعد پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، مقدمے میں زیادتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ بیوی گھر سے سبزی لینے گئی تھی، واپس آئی تو بچی کی لاش لٹکی ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلا بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، نامعلوم ملزمان نے بچی کیساتھ زیادتی کی اور جرم چھپانےکی نیت سے قتل کیا۔

    پوسٹ مارٹم کےبعد بچی کےورثا لاش لے کر نوشہرو فیروز روانہ ہوگئے، پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ گزشتہ روز پوسٹ مارٹم میں بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

  • ایک اور بچی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

    ایک اور بچی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

    جیکب آباد: ایک اور بچی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، سفاک ملزمان نے گیارہ سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرکےلاش نہرمیں پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گیارہ سالہ بچی حسینہ کھوسو کا گھر سے باہر نکلناجرم بن گیا، جنسی درندوں نے ایک اور معصوم کلی کو کھلنےسےپہلےمسل دیا۔

    بچی کے والد نےبتایا کہ بیٹی دودھ لینے گھر سے نکلی تھی ، واپس نہ آنے پر تلاش شروع کی تو اس کی تشدد زدہ لاش نہرسے ملی۔

    والد ملزمان کی عدم گرفتاری پر جے یو آئی کا احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نےمقدمہ درج کرکے مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا ہے۔

    غم سےنڈھال حسینہ کھوسو کے اہل خانہ کی ایک ہی درخواست ہے کہ ان کی بیٹی کےقاتلوں کو گرفتار کرکےسخت سےسخت سزادی جائے۔

  • 15 اگست کو  لاپتہ ہونیوالا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    15 اگست کو لاپتہ ہونیوالا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    پاکپتن : گاؤں ملک پور سے 15 اگست کو گھر سے کھیلنے کے نکلے لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش نہرسے مل گئی، بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں گھر سے کھیلنے کے نکلے لاپتہ ہونیوالے 6 سالہ بچے کی لاش مل گئی، پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش نہرمیں پھینک دی تھی۔

    12سال کا ملزم مقتول کاکزن ہے، جو بچے کو سائیکل پر لے گیا تھا اور زیادتی کے بعد قتل کیا۔

    گاوں ملک پور کے رہائشی محمد احمد کے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر عابد عاشق مہار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھیں تو 6 سالہ علی حمزہ اپنے 12 سالہ کزن علی حسنین کے ساتھ سائیکل پر جاتا ہوا دیکھا گیا۔

    تھانہ صدر پولیس نے بارہ سالہ ملزم کو حراست میں لیا تو ملزم نے بچے کو بدفعلی کے بعد کھادر کینال میں پھینک کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    ملزم کی نشاندہی پر لاش نہر سے برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقتول گاوں ملک پور سے 15 اگست کی شام کو لاپتہ ہوا تھا۔

  • اسلام آباد میں  8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد میں 8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 8 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس کو تاحال 8 سالہ فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں تھانہ سنبل کےعلاقے سے 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ بچی کی لاش نسوارچوک کےقریب گلی سے ملی ،بچی گزشتہ روزگھرسےمدرسے جانے کیلئےنکلی گھر واپس نہیں آئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی ایک روزقبل چنیوٹ سے اپنی نانی کےگھر سے آئی تھی، بچی کی لاش کا پمز میں پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

    پولیس نے 8سالہ بچی فاطمہ کے قتل کی تحقیقات میں 80 افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے، تھانہ سنبل پولیس نے 5 مشکوک افراد کو تفتیش کیلئےتھانے منتقل کیا۔

    اسلام آباد پولیس کو تاحال 8 سالہ فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ مل سکی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کوزیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی شروع کر دی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مشکوک افرادکےڈی این اےٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ ایک دو روز میں پولیس کو اپنے شکوک سے آگاہ کرے گی۔

  • کراچی داتا نگر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی  فریحہ کا قاتل گرفتار

    کراچی داتا نگر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی فریحہ کا قاتل گرفتار

    کراچی: داتا نگر میں ننھی فریحہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پپری داتانگر میں ننھی فریحہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کو کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی نے بتایا کہ پولیس نے ملزم انتظار کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے چوبیس گھنٹے مہلت مانگی تھی مگر اس سے پہلے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

    حسن سردار نیازی کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم کی مدد کرنے والا آلہ رکھا نامی شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    ملزم بچی کو جھانسا دے کر لے گیا، بچی کے ساتھ زیادتی کی جس کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور بچی کی لاش پانی کے نالے میں ملزمان نے پھینکی۔

    بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے میں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ، گرفتار ملزمان نے پولیس تحویل میں بیان دے دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم انتظار اور ساتھی اللہ رکھا نے بچی سےزیادتی ،قتل کا اعتراف کیا۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے پپری داتانگر میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعے پر بچی کے والد محمداعظم خان نے الزام لگایا کہ میری بیٹی کو پڑوسی انتظار نے قتل کیا، ملزم پہلے دن سے لاپتہ ہے، اسے لوگوں نےلاش لے جاتے دیکھا تھا، ملزم سےلوگوں نے پوچھا تھا بورے میں کیا ہےتواس نے کہا موٹر سائیکل کا انجن ہے۔

    جناح اسپتال میں بچی کے چچا بہرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری بھیتجی 3روز پہلے گھرکےباہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی بچی کی لاش بوری میں بندتھی،پیررسی سے بندھے تھے۔

    چچا کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بچی کوتشدد کا نشانہ بنایا ،زیادتی کی ، 6سالہ بچی پہلی جماعت کی طالبہ اور داتا نگر کی رہائشی تھی۔
    بورےمیں بندبچی کی لاش پانی کےنالےسےبرآمدکی گئی تھی ، پولیس تا حال مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں۔

    بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی تاہم بچی کےقتل کامقدمہ بھی تاحال درج نہ ہوسکا۔

    بچی کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ وہ ستائیس تاریخ کی صبح پڑوس کی دکان سے چیزلینے گئی تھی، دس منٹ میں واپس نہیں آئی توباہرنکل کرتلاش کیا کہیں نہیں ملی، لاوڈاسپکیرلیکر تین دن تک علاقے میں ڈھونڈتے رہے، حکومت سے اپیل کرتے ہیں جن درندوں نے یہ ظلم کیا ہے انہیں پھانسی دی جائے۔

  • کراچی میں کم عمر بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیسز میں اضافہ

    کراچی میں کم عمر بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیسز میں اضافہ

    کراچی : شہر قائد میں چند روز کے دوران 4 کم عمر بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کم عمر بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

    چند روز کے دوران 4 کم عمر بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ، گزشتہ روز گلشن معمارپولیس چوکی کے قریب 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا ، پولیس نے زیادتی میں ملوث نشہ کے عادی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

    8دسمبر کو مبینہ ٹاؤن میں ملزم عرفان نے 13 سالہ بچی کو زیادتی کےبعد قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ، جس سے کیخلاف پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    اس سے قبل 7نومبر کو لائنز ایریا میں چچا نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، پولیس نے قتل کیس میں نامز ملزم نجیب کو گرفتار کرلیا تھا۔

    اس کے علاوہ قائدآباد اسپتال چورنگی کے قریب گزشتہ ماہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا تھا ، جس پر اہلخانہ نے پولیس کیخلاف احتجاج کیا تھا۔

  • کراچی میں  15 سالہ  لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل

    کراچی میں 15 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل

    کراچی : 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ، ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسمیات کے قریب مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پندرہ سال کی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں ملزم کوگرفتار کرکے تھانے منتقل کردیاگیا ہے، ملزم کا نام عرفان ہے۔

    ایس ایس پی ایس ایس پی ایسٹ سردارعبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ زینب گھر میں اکیلی تھی، والدین کام پر گئے تھے ، ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا تھا۔

    عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ کچھ دنوں سے ملزم عرفان گھرمیں کام کاج کیلئے آرہا تھا، آج زینب کو اکیلے پاکر زیادتی کی اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ سردارعبدالرحیم شیرازی نے کہا مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور میڈیکو لیگل کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

    حکام کے مطابق میڈیکو لیگل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، پولیس مزید معلومات اور شواہد حاصل کر رہی ہے۔

  • کراچی  میں 12 سالہ بچی کا زیادتی  کے بعد قتل،  مقدمہ درج

    کراچی میں 12 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج

    کراچی : لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،بچی کے والد نے کہا کہ واقعے میں نشے کا عادی بھائی ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ مقتولہ کےوالدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ واقعےمیں نشےکاعادی بھائی ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ  مقدمےمیں زیادتی اورقتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم مجیب اللہ واقعے کے بعد سے فرار ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں سفاک چچا نے مبینہ طور پر 11 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

    پولیس کا بتانا تھا کہ بچی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جبکہ لاش ملنے کے بعد سے اس کا چچا فرار ہے ۔

    تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بچی کی خودکشی کی اطلاع دی گئی ہے لیکن پوسٹ مارٹم کرایا تو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا۔

    ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا تھا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

  • کراچی میں 7 سالہ  معصوم بچی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج ، 4مشکوک افراد گرفتار

    کراچی میں 7 سالہ معصوم بچی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج ، 4مشکوک افراد گرفتار

    کراچی : پولیس نے قائد آباد میں 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چار مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کا مقدمہ قائد آباد پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمہ مقتولہ کے والد مقبول احمد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

    مدعی نے بیان میں کہا کہ میری بیٹی 15 نومبر کو میرے چھوٹے بھائی کے گھر رہنے گئی تھی، دوسرے دن بھائی کے بچوں کے ہمراہ مدرسے گئی تو واپس نہ لوٹی۔

    والد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز10بجے گمشدگی رپورٹ کیلئے تھانے پہنچا تو بھائی کی کال آئی ، بھائی نے اطلاع دی کہ بچی کی لاش مسلم آباد میں خالی پلاٹ میں پڑی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی۔

    دوسری جانب قائد آباد پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کے دوران 4مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد سےبچی کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے 7 سالہ بچی کمسن بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت منیبہ عمر کے نام سے ہوئی۔

    بچی کے والد مقبول کا کہنا تھا کہ منیبہ بدھ کی دوپہر بھائی کے گھر سے لاپتا ہوئی وہ گھر سے بنا چپل پہنے نکلی تھی، دو روز تک پولیس ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول کرتی رہی، بدھ کی شب تک لاش نہ ملنے پر یقین ہوگیا تھا کہ منیبہ کو اغوا کیا گیا ہے۔

    بعد ازاں بچی کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتولہ بچی کےجسم پرتشددکےنشانات بھی موجود ہیں۔

    جائے وقوعہ سے فرانزک کرائم ٹیم اور تفتیشی حکام نےشواہد جمع کرلئے جبکہ جائے وقوعہ اوراطراف جیوفینسگ کی جارہی ہے۔

    کراچی:مشتبہ افرادکوحراست میں لے کران کاڈی این اے کرایا جائے گا ، تفتیشی حکام نے بچی کے لواحقین کا بیان بھی لے لیا، بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔