Tag: زیادتی کے واقعات

  • دو بچیوں سے زیادتی کے واقعات ، مقدمات درج

    دو بچیوں سے زیادتی کے واقعات ، مقدمات درج

    راولپنڈی : پنجاب میں دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، ایک واقعے میں 13 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جبکہ 7 سالہ بچی سے نوجوان نے زیادتی کی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صفدرآباد کے نواہی گاؤں جاتی وسیرہ میں 13 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، والد نے بتایا کہ پڑوسی خاتون نےبہانے سے گھرمیں آکرکھانے میں نشہ اورشہ ملادی اور کھانا کھانےکے بعد تمام گھر والے بےہوش ہو گئے۔

    ملزمان طیب اور شہزاد نے بچی کو اپنے گھر لے جاکر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور درندہ صفت ملزمان بچی کے شور مچانے پر فرار ہو گئے۔

    تھانہ صفدرآباد پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    دوسرے واقعے میں ضلع شیخوپورہ کے ضلع شرقپورشریف کے گاؤں تریڈیوالی میں 7 سال کی بچی کو نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ، پولیس نے تھانہ شرقپورشریف میں ملزم سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مقدمہ بچی کے والد اسلم پرویز کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم اور مدعی ایک ہی مکان کے 2 کمروں میں کرایے پر رہتے ہیں۔

  • لاہور : خواتین سے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ، 48 گھنٹوں میں 8 واقعات رپورٹ

    لاہور : خواتین سے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ، 48 گھنٹوں میں 8 واقعات رپورٹ

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں 48 گھنٹوں کے دوران 8 خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ، 48 گھنٹوں کے دوران 8 خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے۔

    فیکٹری ایریا میں ملزم نے مریض کو چیک کرنے کے بہانے نرس کو بلاکرزیادتی کی جبکہ رائیونڈ کےعلاقے میں ملزمان نے ایک خاتون کو برہنہ کیا اور ویڈیوز بنائیں۔

    تیسرے واقعے میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملزم نے لڑکی کوشادی کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کی جبکہ ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈرائیور نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کی۔

    ایک واقعہ سبزہ زار کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کانشانہ بنایا جبکہ نواں کوٹ کے علاقے میں ملزم نے لڑکی کو مظفر گڑھ سےاغواکرکے زیادتی کی۔

    لاہور میں ہی گرین ٹاؤن کے علاقے ملزم نےگھر میں گھس کرشادی شدہ خاتون سے زیادتی کی تاہم پولیس نے زیادتی کے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔