Tag: زیادتی

  • آٹھویں جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد، زیادتی کے بعد قتل کا شبہ

    آٹھویں جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد، زیادتی کے بعد قتل کا شبہ

    کلکتہ: بھارت میں مغربی بنگال کےایک کھیت سے پیر کی شام ایک لاپتہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آٹھویں جماعت کی طالبہ 9 جنوری سے لاپتہ تھی۔ بچی کے اہل خانہ نے تین دن بعد 12 جنوری کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے، متاثرہ کے والدین کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کے والدین نے جب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی تھی۔ گزشتہ روز شام کو اطلاع ملی کے متاثرہ لڑکی کی برہنہ لاش گھر کے قریب کھیت میں موجود ہے۔

    متاثرہ کے والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی 9 جنوری کی دوپہر کو کچھ مقامی نوجوانوں کے بلانے کے بعد گھر سے باہر گئی تھی۔ وہ تب سے لاپتہ تھی۔

    لڑکی کے گھر کے ایک فرد کا کہنا تھا کہ ہمیں شبہ ہے کہ پہلے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی اور پھر اس کی لاش کو دفن کر دیا گیا۔ ہم مجرموں کا جلد سے جلد سراغ لگانے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آٹھویں جماعت کی اسٹوڈنٹ کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لاش کی برآمدگی کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

    دوست کو قتل کرنے والی لڑکی کو موت کی سزا سنادی گئی

    متاثرہ کی لاش کی بازیابی کلکتہ کی ایک خصوصی عدالت کی جانب سے سرکاری آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کی ایک خاتون جونیئر ڈاکٹر سے زیادتی و قتل کے معاملے میں واحد ملزم سنجے رائے کو سزا سنائے جانے کے چند گھنٹے بعد ہوئی ہے۔

  • پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    لاہورکے سرحدی علاقے ہئیر میں ایک اکیڈمی کے پرنسپل نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی اکیڈمی کے پرنسپل نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر احتجاج کرتے ہوئے بیدیاں روڈ بند کردی۔

    مظاہرین کا کہنا ہے واقعے کے پانچ روز گزر گئے پولیس تعاون نہیں کررہی، پرنسپل افتخار نے اتوار کو ایکسٹرا کلاسز کے لیے اکیڈمی بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے تھانہ ہیئر میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک پرنسپل افتخار کو گوفتار نہیں کیا جاسکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا ہے، رپورٹ آنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    دوسری جانب ملتان میں نجی بس اسٹینڈ پر چار افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مطابق لڑکی اسٹینڈ پرصفائی کا کام کرتی تھی، ورکشاپ میں 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ شام ساڑھے 6 بجے وہ اپنا کام ختم کر کے بس اسٹینڈ سے نکلنے لگی تو ایک بس ڈرائیور اسے نزدیکی ورکشاپ میں صفائی کرنے کا کہہ کر ساتھ لے گیا جہاں 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-orangi-town-husband-stabs-wife/

  • طالبہ کو چھٹی والے دن ایکسٹرا کلاسز کیلئے بلاکر نجی اکیڈمی کا پرنسپل شیطان بن گیا

    طالبہ کو چھٹی والے دن ایکسٹرا کلاسز کیلئے بلاکر نجی اکیڈمی کا پرنسپل شیطان بن گیا

    لاہور: طالبہ کو اتوار کے روز ایکسٹرا کلاسز کیلئے بلاکر نجی اکیڈمی کا پرنسپل شیطان بن گیا، اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق نجی اکیڈمی کے پرنسپل کی جانب سے نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ تھانہ ہیئر میں درج کرلیا گیا ہے۔

    لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ پرنسپل افتخار نے اتوار کو ایکسٹرا کلاسز کیلئے نویں جماعت کی طالبہ کو اکیڈمی بلایا تھا۔

    والدہ نے بتایا کہ اکیڈمی کے پرنسپل نے دیگر طالبہ کو واپس بھیج کر لڑکی سے لیب روم میں مبینہ زیادتی کی، واقعے کو2 روز گزر گئے پولیس تعاون نہیں کررہی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کا میڈیکل کرالیا ہے، رپورٹ آنے پر حتمی نتائج سامنے آئیں گے، متاثرین نے افسران سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

  • قوت سماعت و گویائی سے محروم بچی سے زیادتی

    قوت سماعت و گویائی سے محروم بچی سے زیادتی

    پتوکی میں 2 اوباش لڑکے قوت سماعت وگویائی سے محروم 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں کھریپڑ شریف میں 2 اوباش لڑکے قوت سماعت وگویائی سے محروم 14 سالہ بچی سے باری باری مبینہ زیادتی کر کے ویڈیو بناتے رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بچی سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی، متاثرہ بچی کےچچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں نامزد 2 میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اہل علاقہ  کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصور اس واقعہ کا نوٹس لیں اور ظالم درندوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کر کے انہیں نشان عبرت بنائیں۔

  • 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا  ملزم  چار ماہ بعد گرفتار

    12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم چار ماہ بعد گرفتار

    مانسہرہ : پولیس نے چار ماہ قبل بالا کوٹ میں بارہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل تحصیل بالاکوٹ کے علاقے پارس میں بکریاں چرانے والی بارہ سالہ بچی کے ساتھ جنگل میں منہ کالا کرنے والے درندہ صفت ملزم افضل کی ویڈیو منظر پرآنےکےبعد تھانہ پارس پولیس نےمتاثرہ بچی کےچچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکےملزم افضل کوگرفتارکرلیاجبکہ

    مقدمہ میں نامزد شریک جرم خاتون ملزمہ نےعدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

    ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے شہریوں سے اپیل کی ہے بلاخوف وخطرمعاشرے کے ناسوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف نشاندہی اور مقدمات درج کروائیں مانسہرہ پولیس ان کی ہر سطح ہر مددگار ثابت ہوگی۔

    یاد رہے شیخوپورہ میں خواتین ٹیچرز اور طلبا سے مبینہ زیادتی کرنے والے اسکول پرنسپل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں طلبا نے ملزم کی حرکات سے متعلق والدین کو بتایا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

    نجی اسکول پرنسپل ارسلان کے زیادتی کی ویڈیوز فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

  • 15 سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والا والد کا دوست نکلا

    15 سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والا والد کا دوست نکلا

    کراچی : کورنگی میں 15 سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لڑکی کے والد کا دوست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیاکالونی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

    کورنگی پولیس نے ریپ کیس کےملزم پرویزکوگرفتار کرلیا، ایس ایچ او ملک عامر نے بتایا کہ ملزم پرویز گرفتاری کے ڈر سے چھپا ہوا تھا، شعبہ تفتیش پولیس کیساتھ ملزم کا میڈیکل کروائیں گے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم 15 سالہ لڑکی کے والد کا دوست ہے اور 2 روز قبل ہی لڑکی کی منگنی ہوئی تھی۔

    ملزم پرویز کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا، واقعہ 15 تاریخ کو اسکول کے سامنے درزی کی دکان پر پیش آیا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گہا کہ 17 تاریخ کو لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر زیادتی کا پتہ چلا، بہن کے مطابق وہ مہندی سینٹر جارہی تھی محلے دار پرویز مسیح نے اشارہ کرکے بلایا اور والد کا نمبرمانگا والد کا نمبر دینے لگی تو دکان میں گھسیٹ کر شٹر بند کردیا۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ زبردستی کپڑے اتار کر برہنہ کردیا اور زنا کرتا رہا، میں نے بہت شور شرابہ کیا لیکن کسی نے نہیں سنا پھر کچھ دیر بعد کپڑے پہنا کر کہا اب گھر چلی جاو میں گھبرائی ہوئی گھر پر آئی ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • بھارت میں مندر آئی خاتون سے پجاری کی زیادتی

    بھارت میں مندر آئی خاتون سے پجاری کی زیادتی

    نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشنات حد تک اضافہ ہوچکا ہے، تازہ واقعے میں مندر آئی خاتون کو پجاری نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مندر آنے والی خاتون کو پجاری نے پرساد میں نشہ آور دوا ملا کر کھلادی اس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ خاتون نے پجاری کے خلاف پولیس سے شکایت کی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع سکر میں بابا بالک ناتھ پجاری نے انتہائی ہوشیاری سے پوجا کے لیے آنے والی ایک خاتون سے جان پہچان بنالی اور خاندان کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے اپنے اعتماد میں لے لیا۔

    پجاری نے خاتون کو اعتماد میں لینے کے بعد کہا کہ پرساد کھانے سے مسائل حل ہوں گے، اس نے پرساد میں نشہ اور دوا ملا کر خاتون کو کھلا دی۔ جس کے بعد پجاری نے خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ رواں سال اپریل میں پیش آیا تھا، عصمت ریزی کے شرمناک واقعہ کی پجاری کے ڈرائیور نے کیمرے میں ریکارڈنگ بھی کرلی تھی۔

    کلیان ایمباپے کی سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی

    خاتون کو جب ریکارڈنگ کے حوالے سے معلوم ہوا تو اس نے پولیس سے شکایت کرنے کی دھمکی دی جس پر ملزم نے خاتون سے کہا کہ اگر وہ شکایت کرے گی، تو ویڈیو وائرل کردے گا، جس پر خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا۔

  • شادباغ میں جعلی عامل کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی

    شادباغ میں جعلی عامل کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی

    لاہور: شادباغ کے علاقے میں جعلی عامل نے کارندوں کے ساتھ ملکر ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف والد کی مدعیت میں تھانہ شاد باغ میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ جعلی عامل اور اس کے کارندوں نے علاج کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ذہنی معذور لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی۔

    والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ جعلی عامل ذہنی معذور بیٹی کی ویڈیو بنا کر ہمیں بلیک کرتا رہا، ملزم نے 2 فون، 1 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور 6 تولے سونا بھی ہتھیا لیا۔

    مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم نے علاج کے بہانے ذہنی معذور لڑکی سے نکاح نامے پر دستخط بھی کرالیے تھے۔

    اس سے قبل ایک اور واقعے میں جعلی عامل نے تعویذ دینے کے بہانے طلاق یافتہ خاتون کو بلاکر اپنے پاس قید کرلیا اور چار دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

    محلہ اسلام آباد میں طلاق یافتہ جوان خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ جعلی عامل نے تعویذ دینے کے بہانے 26 سالہ زرقا کو بلایا تھا، ملزم نے زرقا کو 7 سالہ بیٹی سمیت قید کرلیا اور 4 روز تک زیادتی کی۔

    علم ہونے کے باوجود لوگ جعلی عاملوں کے چکروں میں کیوں پڑتے ہیں؟

    پولیس نے بتایا کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا ہے، تھانہ مدینہ ٹاؤن میں خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • طلاق یافتہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی

    طلاق یافتہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی

    بی جے پی کی حکومت میں بھارت میں لاقانونیت کاراج برقرار ہے، خواتین مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں، خواتین کے بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات سے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسٹا گرام پر دوستی کے بعد طلاق یافتہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    افسوسناک واقعہ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ خاتون فلموں میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طورپر کام کیا کرتی ہے۔

    خاتون نے حال ہی میں اپنے شوہر سے طلاق لی تھی، اس دوران اس کی دوستی انسٹا گرام پر ششی کرن ریڈی سے ہوئی۔ شاطر شخص نے کام کا بہانہ کرتے ہوئے خاتون کو 27 ستمبرکو اپنے گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے وہاں سے نکلنے کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کیا، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اس سے قبل تلنگانہ کے کاماریڈی شہر میں ایک اسکول کے پی ٹی ٹیچر نے چھٹی جماعت کی مسلم طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    معاملہ سامنے آنے پر بچی کے رشتہ داروں اور مقامی افراد نے اسکول پر دھاوا بول دیا، اس دوران شدید احتجاج کیا گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

    اسکول پرنسپل نے زیادتی میں ناکامی پر 6 سالہ بچی کی جان لے لی

    رپورٹس کے مطابق پی ٹی ٹیچر ناگراجو نے چھٹی جماعت کی 11 سالہ مسلم لڑکی کے ساتھ ہفتہ کے روز جنسی زیادتی کی تھی، بچی کی طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زیادتی کا انکشاف ہوا، متاثرہ بچی کے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر ملزم پی ٹی ٹیچر کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔

  • فیصل آباد: اسپتال کا ملازم مریضہ سے زیادتی کرنے کے بعد فرار

    فیصل آباد: اسپتال کا ملازم مریضہ سے زیادتی کرنے کے بعد فرار

    فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ملازم نے چودہ سالہ مریضہ کو بیہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ملازم نے چودہ سالہ مریضہ کو بیہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد ملزم احسان فرار ہو گیا تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

    افغان آباد کی رہائشی نازیہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے خاوند کا واقف کار احسان الائیڈ اسپتال میں ملازم ہے، احسان نے اس کی چودہ سالہ بیمار بیٹی نور فاطمہ کے ٹیسٹ کروانے کے لئے اسپتال بلایا اور اسے لیبر روم میں لے گیا۔

    خاتون نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو انجکشن لگا کر بیہوش کرنے کے بعد زیادتی کی، کافی دیر تک واپس نہ آنے پر وہ کمرے میں گئی تو ملزم بچی سے زیادتی کر رہا تھا جو انہیں دیکھ کر فرار ہو گیا۔

    تھانہ سول لائن پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ نازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔