Tag: زیادتی

  • ملتان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی

    ملتان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی

    ملتان : سات سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، والدہ نے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں سات سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ، نایاب نشتر اسپتال کے اینٹی ریپ یونٹ میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

    سٹی پارک شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی سات سالہ نایاب کو اس کی والدہ سائرہ بی بی نے آمنہ بی بی کے گھر چھوڑا، جہاں نایاب کی دو بڑی بہنیں پہلے ہی کام کے سلسلے میں مقیم ہیں۔

    والدہ نے بتایا کہ آمنہ بی بی نے اس کی بیٹی نایاب کو کسی اور کے گھر کام کے لیے بغیر بتائے بھیج دیا اور دو تین روز بعد گھر بلا کر بچی حوالے کر دی، جس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

    سائرہ بی بی نے کہا کہ بچی کو چلڈرن اسپتال لے گئے جہاں سے اس کو نشتر اسپتال بھیج دیا گیا، میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔

    بعد ازاں پولیس نے آٹھ روز بعد ایف آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • معروف بھارتی اداکارہ کا ہدایت کار پر زیادتی کا الزام

    معروف بھارتی اداکارہ کا ہدایت کار پر زیادتی کا الزام

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے فلمساز بابوراج پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلمساز کی طرف سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت ایک سال بعد کیرالہ کے ضلع ایرنا کولم میں درج کروائی ہے۔

    بھارتی میڈیا کو اداکارہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مجھے ہدایت کار نے ایرنا کولم ضلع میں واقع اپنے گھر پر یہ کہہ کر بلوایا کہ اسکرین رائٹر اور ڈائٹریکٹر مجھ سے مل کر فلم میں میرے کردار سے متعلق گفتگو کرنا چاہ رہے ہیں۔

    سینئر اداکار کی بات پر یقین کرکے میں ان کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچ گئی، انہوں نے مجھے ایک کمرے میں آرام کرنے کا کہا، جسے میں نے اندر سے لاک کرلیا۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب میں نے دروازہ کھولا تو وہ زبردستی کمرے میں داخل ہوگئے اور دوبارہ دروازہ لاک کرکے میرے ساتھ زبانی بدسلوکی اور عصمت دری کا نشانہ بنایا۔

    ہدایت کار جو ملیالم فلم انڈسٹری کے جوائنٹ سیکریٹری بھی ہیں، نے اداکارہ کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ خود پر لگائے گئے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اس قسم کے الزام کا مقصد یہ ہے کہ میں انڈسٹری میں جنرل سکریٹری کا عہدہ نہ لے سکوں، کیونکہ اسی نوعیت کے الزامات پر سابق جنرل سیکریٹری عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    کنگا رناوت نے اپنی پارٹی بی جے پی کی ناک میں دم کردیا

    واضح رہے کہ ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی استحصال سے متعلق شکایت میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ دنوں جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں چونکا دینے والی کہانیاں درج ہیں۔

  • آسام میں 14سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    آسام میں 14سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

    بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتیوں اور ہراسگی کا شکار ہو رہی ہیں، روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ایک اور تازہ واقعے میں ریاست آسام میں نابالغ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا کہ دہلی میں ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 10ویں جماعت میں پڑھنے والی 14 سالہ طالبہ جب ٹیوشن کلاس سے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ شام 7 بجے سے 8 بجے کے درمیان تین ملزمان بچی کو اُٹھا کر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے لڑکی کو بوربھیٹی کے علاقے میں سڑک کنارے پھینک دیا۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد مقامی لوگوں نے لڑکی کو برہنہ اور بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور اسے اسپتال منتقل کیا۔

    نشے میں دھت امریکی خاتون کی ڈرائیونگ سے 9 سالہ بیٹا جان سے گیا

    افسوسناک واقعے کے بعد آسام کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، مظاہرین کی جانب سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، یہ بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • زیادتی کے بڑھتے واقعات، ممتا بنرجی نے مودی کو کیا مشورہ دیا؟

    زیادتی کے بڑھتے واقعات، ممتا بنرجی نے مودی کو کیا مشورہ دیا؟

    بھارت میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ فکر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کے نام ایک خط لکھ کر انہیں مشورہ دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خط میں مودی کو مشورہ دیا کہ ایسا قانون بنایا جائے جس میں زیادتی کے جرائم میں گرفتار ملزمان کو 15دن کے اندر سخت سزا مل سکے۔

    کلکتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کا زیادتی کے بعد قتل اور احتجاج کے درمیان ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ”میں آپ کے توجہ میں لانا چاہتی ہوں کہ ملک بھر میں عصمت دری کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں اور دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کئی معاملوں میں عصمت دری کے ساتھ قتل بھی کیا جاتا ہے۔

    خط میں اُن کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا خوفناک ہے کہ ملک بھر میں روزانہ تقریباً 90 زیادتی کے واقعات پیش آتے ہیں۔ اس سے سماج اور ملک کا بھروسہ اور شعور ڈگمگاتا ہے۔ ہم سبھی کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس جرم کا خاتمہ کیا جائے تاکہ خواتین کو تحفظ کو احساس ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے بہیمانہ جرائم میں شامل ملزمان کے خلاف سخت سزا کا مرکزی قانون بنایا جائے۔ فوری انصاف یقینی بنانے کے لیے ایسے معاملوں میں فوراً سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کے قیام پر بھی مجوزہ قانون میں غور کیا جانا چاہیے۔ اس طرح کے کیسز میں سماعت 15 دنوں کے اندر پوری کی جانی چاہیے۔

    ’ایکس‘ ہینڈل پر ابھشیک بنرجی کا کہنا تھا کہ جب پورا ملک ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آئے زیادتی کے واقعے پر احتجاج کررہا ہے، اسی مدت کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 900 زیادتی کے واقعات درج کئے گئے ہیں۔

    طلاق یافتہ خاتون کا ہر ماہ 6 لاکھ دینے کا مطالبہ، عدالت نے کیا فیصلہ دیا؟

    ابھشیک بنرجی کا ایکس ہینڈل پر مزید کہنا تھا کہ مستقل حل سے متعلق اب بھی وسیع پیمانے پر کچھ نہیں ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ روزانہ 90 عصمت دری کے کیسز، ہر گھنٹے 4 اور 15 منٹ میں 1، ایسے میں نتیجہ خیز کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔

  • پارک میں دن دہاڑے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    پارک میں دن دہاڑے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    نئی دہلی: کلکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے باعث احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے، ایسے میں دہلی میں ایک اور لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مذکورہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اس کے اپنے دوست تھے، پولیس نے متاثرہ لڑکی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    متاثرہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان میں ایک لڑکی کا دوست ہے جبکہ دوسرا اس کے دوست کا دوست بتایا گیا ہے۔ دونوں ملزمان نے بدھ جینتی پارک میں دن دہاڑے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، یہ پارک دہلی میں کافی مشہور ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیاتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دہلی کے مضافات میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ گزشتہ منگل کو وہ چانکیہ پوری کے بدھ جینتی پارک میں ایک دوست سے ملنے آئی تھی۔

    اسی دوران اس کے دوست نے اپنے ایک دوست کو فون کیا۔ لڑکی نے اپنے دوست اور اس کے دوست پر الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے کہ دونوں نے پہلے اسے دھمکیاں دیں اور پھر پارک میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ سال 2003 میں اسی پارک میں ایک طالبہ کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    اس سے قبل بھارتی ریاست تمل ناڈو میں جعلی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیمپ کے دوران 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ متعدد طالبات کو ہراساں بھی کیا گیا۔

    بنگلور میں کالج کی طالبہ کو بھی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اب تامل ناڈو میں بھی ایسا ہی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تامل ناڈو کے ضلع کرشناگری میں جعلی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیمپ کے دوران ایک 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال اور دیگر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں کیمپ کے منتظمین سمیت اسکول کا پرنسپل بھی شامل ہے۔

    کلکتہ میں زیادتی کے بعد قتل: ٹرینی ڈاکٹر نے مرنے سے کچھ گھنٹے قبل ڈائری میں کیا لکھا تھا؟

    پولیس کے مطابق اس کیمپ میں 41 طلباء نے شرکت کی تھی، جن میں 17 لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ دورانِ کیمپ، لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا اور ایک 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا گیا۔

  • ہوٹل سے لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

    ہوٹل سے لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کا واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد بھی خواتین پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے، اترپردیش کے بریلی کے کوتوالی علاقے میں ہوٹل میں ایک لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی راہل بھاٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب ہوٹل کے کمرے سے بدبو اُٹھنا شروع ہوئی۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوٹل کے عملے نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کو بے رحمی سے قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ لڑکی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

    اس سے قبل ایک اور واقعے میں ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کالج کی نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    بنگلورو میں 21 سالہ لڑکی کے ساتھ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی نے ملزم سے لفٹ مانگی تھی۔

    پولیس آفیسر رمن گپتا نے بتایا کہ کالج کی طالبہ سہیلیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد گھر واپس جا رہی تھی، راستے میں انہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لی جو اسے گھر چھوڑنے کے بجائے نامعلوم مقام پر لے گیا۔

    رمن گپتا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا، متاثرہ طالبہ ہوسور سروس روڈ کے قریب ایک ٹرک کے پیچھے سے برآمد ہوئی جہاں اس نے اپنے جسم کو جیکٹ سے ڈھانپ رکھا تھا۔

    متاثرہ لڑکی کے دوستوں نے اس کے پیغام اور لوکیشن ملنے کے بعد ڈھونڈا اور اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کی سہیلیوں نے دیکھا کہ ٹرک کے پاس ملزم صرف پینٹ پہنے کھڑا ہے، وہ انہیں دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہوا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    ٹرین میں ٹکٹ چیکر پر مسافروں کا حملہ، ویڈیو وائرل

    رمن گپتا نے بتایا کہ لڑکی کی حالت مستحکم ہے جبکہ مزید تفصیلات میڈیکل ٹیسٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

  • طلباء کے کیمپ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی

    طلباء کے کیمپ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی

    بھارت کے شہر کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کی بھرپور مذمت کے بعد بھی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو میں جعلی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیمپ کے دوران 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ متعدد طالبات کو ہراساں بھی کیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب بنگلور میں کالج کی طالبہ کو بھی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اب تامل ناڈو میں بھی ایسا ہی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تامل ناڈو کے ضلع کرشناگری میں جعلی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیمپ کے دوران ایک 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال اور دیگر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں کیمپ کے منتظمین سمیت اسکول کا پرنسپل بھی شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق اس کیمپ میں 41 طلباء نے شرکت کی تھی، جن میں 17 لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ دورانِ کیمپ، لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا اور ایک 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا گیا۔

  • دو سال کی معصوم بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

    دو سال کی معصوم بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے ساتھ اب معصوم کم عمر بچیاں بھی محفوظ نہیں رہیں، افسوسناک واقعہ میں 2 سال کی معصوم بچی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے جودھپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، دیو نگر تھانے کی حدود میں دو سال کی معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    درندہ صفت ملزم نے دو سال کی معصوم بچی کی عصمت ریزی کی اور بچی کو مندر کے پاس پھینک کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی کا خاندان جودھ پور میں بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرتا ہے، یہ لوگ مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں۔

    لڑکی کے ماں باپ واقعہ کی شام مندر کے باہر بھیک مانگنے کے لیے بیٹھے تھے جب کہ وہ اپنی بیٹی کو جھونپڑی میں چھوڑ گئے تھے۔ ہوسکتا کہ ملزم بچی کو چیز دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا ہو۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح معمول کے مطابق ترکاری فروخت کرنے والی ایک خاتون جب مندر کے قریب پہنچی تو اس نے لڑکی کو وہاں خون میں لت پت پڑا ہوا دیکھا۔

    بھارت میں ایک اور نوجوان لڑکی عصمت دری کا شکار

    خاتون نے متاثرہ بچی کے ماں باپ کو اطلاع دی، موقع پر پہنچنے والے ماں باپ کا کہنا تھا کہ لڑکی رات سے لاپتہ تھی۔ وہ اسے ڈھونڈ رہے تھے مگر وہ کہیں نہیں ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سفاک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • بھارت میں زیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ، تہلکہ خیز انکشاف

    بھارت میں زیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ، تہلکہ خیز انکشاف

    مودی سرکار کے دور اقتدار میں بھارت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، خواتین سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    حال ہی میں بھارت میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا، ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ بھارتی ریاست بنگال کے میڈیکل اسپتال کلکتہ میں پیش آیا۔

    ٹرینی ڈاکٹرکی عصمت دری اور قتل کے بعد ہیلتھ ورکرز نے ہندوستان میں ہڑتال کردی اور شدید احتجاج کیا گیا۔

    نابالغ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا بلدیہ کا کونسلر گرفتار

    انڈیانیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2022 میں زیادتی کے 31,516 واقعات ریکارڈ کئے گئے، اوسطاً 86 کیسز یومیہ رپورٹ ہوتے ہیں۔

    بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے مگر مودی سرکار اپنے سیاسی عزائم کے حصول میں مصروف عمل ہے۔

  • غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، ملزم گرفتار، اہم انکشاف

    غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، ملزم گرفتار، اہم انکشاف

    اسلام آباد: غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی نشاندہی پر تمیز الدین کو گھر سے گرفتار کیا گیا، تمیز الدین نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے۔

    پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کے پاس شناختی کاغذات،سفری دستاویز موجود نہیں، خاتون کے کاغذات کیلئے ایک بار پھر تمیز الدین کے گھر کی تلاشی لی جائیگی۔

    پولیس نے میڈیکل چیک اپ کے لیے تمیز الدین کو بھی پولی کلینک بھجوا دیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ مجھے 5روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 70 افراد زخمی

    پولیس حکام کے مطابق 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، جنہیں میڈیکل چیک اَپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔