Tag: زیادتی

  • 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل: عدالت نے مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل: عدالت نے مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ شرقی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزم ذاکر کو عدالت میں پیش کردیا۔

    استغاثہ کی جانب سے مسلسل کوئی بھی گواہ پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، گرفتار ملزم ذاکر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

  • پشاور میں زیادتی کے بعد بچیوں کو قتل کرنیوالا درندہ گرفتار،اعتراف جرم کر لیا

    پشاور میں زیادتی کے بعد بچیوں کو قتل کرنیوالا درندہ گرفتار،اعتراف جرم کر لیا

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں زیادتی کے بعد بچیوں کو قتل کرنیوالا درندہ پکڑا گیا، ملزم نےاعتراف جرم بھی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ کینٹ کی حدود میں بچیوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زیادتی کا مجرم قانون کی گرفت میں ہے ، گرفتاری کینٹ ڈویژن سے ہوئی۔

    معظم جاہ نے بتایا کہ سیریل کلر سہیل نے تین بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کی کوشش کی ، جس میں سے دو بچیاں جان سے گئیں جبکہ ایک بچی حیات ہے، تینوں وارداتیں اتوار کو کی گئیں اور تینوں بچیاں کم عمر تھیں

    ان کا کہنا تھا کہ 17جولائی کو جو واقعہ پیش آیاوہاں سے کچھ ثبوت ملےہیں، تیسرے واقعے کے بعد جو ثبوت ملے اس پر کام شروع کیا گیا۔

    آئی جی خیبر پختونخواہ نے بتایا کہ ہزاروں گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی ، ہزاروں موبائل نمبرز کی جیو فینسنگ کی ہے، مشتبہ افرادکی فہرست تیارکی پھرانفرادی طورپر تفتیش کی گئی۔

    معظم جاہ نے کہا ملزم کےبارےمیں آپ کوتفصیل سےآگاہ کریں گے اور ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے، ملزم سہیل پشاور کا ہی رہائشی ہے،پیشے سے زری کا کام کرتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سہیل قانون کےمطابق انجام کوپہنچے گا ، یہ سیریل کلر اتوارکے دن معصوم بچیوں سےزیادتی ،قتل کرتا تھا، ملزم ذہنی طورپر ٹھیک نہیں ،چالاک ہے ، کپڑے بدلتا رہتا تھا۔

    آئی جی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ ملزم سہیل قانون کےمطابق انجام کوپہنچےگا ، پولیس اپنے فرائض سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔

    معظم جاہ کا کہنا تھا کہ سی سی پی اوکی سربراہی میں پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے، ایس ایس پی گلبرک کاخصوصی شکریہ اداکروں گاانہوں نے بہت محنت کی۔

    انھوں نے کہا کہ کےپی کی آبادی 4کروڑ ہے،یہ غازیوں،شہیدوں کی پولیس ہے، کل رات متنی میں 2جوانوں کوٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کیا گیا، ٹارگٹ کلنگ کے حملہ آوروں کےگھروں پر چھاپے مارے ہیں، ٹارگٹ کلنگ کے ملزمان جلد قانون کے گرفت میں ہوں گے۔

  • انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں  جلد دوا دلانے کا جھانسہ دے خاتون سے اجتماعی زیادتی

    انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جلد دوا دلانے کا جھانسہ دے خاتون سے اجتماعی زیادتی

    فیصل آباد : انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کو جلد دوا دلانے کا جھانسہ دے کر زیادتی بنا ڈالا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، فیصل آباد میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کا زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ خاتون کو جلد دوا دلانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ملزمان کیخلاف کارروائی اورخاتون کو انصاف دلایاجائے اور واقعےکی ہر پہلو سےتحقیقات اور حقائق منظر عام پر لانے جائیں۔

  • صرف ہراساں کیا گیا: پولیس 9 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری

    صرف ہراساں کیا گیا: پولیس 9 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کو صرف ہراساں کیا گیا زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں تھانہ شاہوالی کی حدود میں بااثر شخص نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بچی اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو بچی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق پولیس بااثر افراد سے ملی ہوئی ہے، بچی کا میڈیکل بھی نہیں ہونے دیا گیا، شاہوالی پولیس نے تاحال ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔

    اہل خانہ نے ڈی آئی جی، آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو ہراساں کیا گیا ہے لیکن زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

  • یہ وٹامن آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے

    یہ وٹامن آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے

    جسم میں تمام وٹامنز اور معدنیات کی متوازن مقدار ہونا ضروری ہے تاکہ جسم صحت مند رہ سکے، لیکن کچھ وٹامنز کی زیادتی آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق وٹامن اے کی زیادتی آپ کو بے شمار بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔ یہ وٹامن شکر قندی، سی فوڈ، پپیتا، مٹر، گوشت، دودھ اور انڈوں وغیرہ میں موجود ہوتا ہے۔

    وٹامن اے کے زیادہ استعمال سے ہائپروٹامنوسس نامی بیماری ہوتی ہے۔ اس بیماری میں آپ کو متلی، الٹی، اور پیٹ کا درد ہوسکتا ہے، علاوہ ازیں وٹامن اے کی زیادتی سے بالوں کا جھڑنا، جلد کی حساسیت، ناخنوں کا ٹوٹنا، نظر کی دھندلاہٹ یہاں تک کہ منہ کا السر بھی ہوسکتا ہے۔

    اس کی زیادتی ہڈیوں کے کیلشیئم جذب کرنے کے عمل میں بھی مداخلت کرتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہڈیاں پھول جاتی ہے اور ہڈیوں میں شدید درد محسوس ہوسکتا ہے۔

    وٹامن اے سے جگر بھی متاثر ہوسکتا ہے، وٹامن اے کی زیادہ مقدار دیگر اعضا کی کارکردگی میں بھی خلل پیدا کر سکتی ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

    بچوں میں وٹامن اے کی زیادتی سے وہ کوما میں بھی جاسکتے ہیں۔

    کہاوت ہے کہ ہر اچھی چیز کی زیادتی بری چیز ہے۔ چنانچہ اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ وٹامن اے کی زیادہ مقدار فائدہ مند ہے تو اس خیال کو دل سے نکال دیں اور وٹامن اے کی مقدار کم کردیں۔m

  • پنجاب میں اجتماعی زیادتی سمیت خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں ہولناک اضافہ

    پنجاب میں اجتماعی زیادتی سمیت خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں ہولناک اضافہ

    لاہور: پنجاب پولیس نے گزشتہ 3 برسوں میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کردیے، سنہ 2021 میں گزشتہ 2 سالوں کے مقابلے میں زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں 3 سال کے دوران خواتین کے قتل، ریپ اور اغوا کے 87 ہزار واقعات ہوئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق صرف سنہ 2021 میں خواتین کے خلاف جرائم کے 20 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے۔

    پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق سنہ 2019 میں گھریلو تشدد میں 413، اور غیرت کے نام پر 197 خواتین کو قتل کیا گیا۔

    اس سال 3 ہزار 881 خواتین زیادتی کا نشانہ بنیں جبکہ 190 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ہولناک واقعات پیش آئے۔

    صوبے میں سنہ 2020 میں گھریلو تشدد میں 376، اور غیرت کے نام پر 237 خواتین کو قتل کیا گیا، دیگر واقعات میں 502 خواتین قتل ہوئیں۔

    اس سال زیادتی کے 3 ہزار 773 اور اجتماعی زیادتی کے 219 واقعات رونما ہوئے۔

    سنہ 2021 میں گھریلو تشدد میں 444 اور غیرت کے نام پر 197 خواتین قتل ہوئیں، دیگر واقعات میں 451 خواتین کو قتل کیا گیا۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین سے زیادتی کے 4 ہزار 329 اور اجتماعی زیادتی کے 269 واقعات پی شاائے۔

  • 8 سالہ بچی سے اسکول کے واش روم میں زیادتی

    8 سالہ بچی سے اسکول کے واش روم میں زیادتی

    لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں آٹھ سالہ بچی کو اسکول کے واش روم میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاون کے ایک نجی اسکول میں دس سالہ بچی کو نامعلوم طالبعلم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عمران کی دس سالہ بیٹی نجی اسکول سے پڑھ کر واپس آرہی تھی، گھر آتے ہی اس نے روتے ہوئے بتایا کہ اسے اسکول میں نامعلوم لڑکے نے واش روم میں زیادتی کی ہے۔

    جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ، سی سی پی او لاہورفیاض دیو نے نجی اسکول میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے وسائل استعمال میں لائیں اور میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کیخلاف قانونی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاہدرہ میں بچی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہورسے رپورٹ طلب کرلی۔

    عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزم کیخلاف قانون کےمطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور بچی کوہرصورت انصاف فراہم کیا جائے۔

  • سپریم کورٹ میں زیادتی کے ملزم کی ضمانت کالعدم، ملزم دوبارہ گرفتار

    سپریم کورٹ میں زیادتی کے ملزم کی ضمانت کالعدم، ملزم دوبارہ گرفتار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیادتی کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ اگر لڑکی ہوٹل میں گئی تو اس کا مطلب ہے کہ زیادتی کر کے تصاویر بنا لی جائیں؟

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار خاتون نے ملزم فرحان پر تھانہ صادق آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

    دوران سماعت عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم اور تفتیشی افسر نے مل کر تمام شواہد ضائع کر دیے، متاثرہ لڑکی کا اب تک میڈیکل ہو سکا نہ ہی بیان ریکارڈ کیا گیا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا حقائق کی موجودگی میں ملزم کو ضمانت دینا حیران کن ہے، تفتیش کے لیے کسی خاتون افسر کو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟

    سی پی او راولپنڈی نے بھی تفتیشی افسر کی جانب سے شواہد ضائع کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ لڑکی کے مطابق تفتیشی افسر بھی رات کو بلا کر ہراساں کرتا رہا۔

    سی پی او نے کہا کہ از سر نو تحقیقات میں لڑکی کے الزامات درست ثابت ہوئے، تفتیشی افسر شہزاد انور کی تنزلی کی جاچکی ہے اور اس کی سزا میں اضافے کی سفارش بھی کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ از سر نو تحقیقات کے بعد چالان جمع کروا دیا ہے۔

    دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا کہ خاتون خود لڑکے کے ساتھ ہوٹل میں گئی جس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ ہوٹل میں جانے کا کیا مطلب ہے زیادتی کر کے تصاویر بنائی جائیں؟

    ملزم کے وکیل نے مزید کہا کہ لڑکی کا ملتان میں نکاح ہو چکا ہے جس پر بینچ میں شامل جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیا شادی شدہ ہونا زیادتی کا لائسنس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ملزم پولیس پر اثر انداز ہو سکتا ہے وہ متاثرہ لڑکی پر کیسے نہیں ہوگا۔

    عدالت نے ملزم کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، ضمانت منسوخ ہونے پر راولپنڈی پولیس نے ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا۔

  • 14 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا فیصلہ

    14 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا فیصلہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 14 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی، ملزم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غربی کی عدالت نے 14 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم خلیل کو 10 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم خلیل پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے ضمانت پر رہا ملزم کو فوری گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں قرار دیا تھا کہ جنسی زیادتی کے کیسز میں میڈیکل رپورٹس اور ڈی این اے پازیٹو نہ بھی ہوں تو ملزم کو متاثر فرد کے بیان پر سزا ہوسکتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ اکثر کیسز میں ڈی این اے کے لیے مواد ناکافی ہوتا ہے جس کو بنیاد بنا کر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جرم نہیں ہوا۔

    فیصلے کے مطابق میڈیکل رپورٹس اور ڈی این اے پازیٹو نہ بھی ہو تو ملزم کو ریپ کا شکار فریق کے بیان پر سزا ہو سکتی ہے۔

  • کراچی: لیاری میں خاتون قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادی گئیں

    کراچی: لیاری میں خاتون قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادی گئیں

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب 18 جنوری کو خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ سمیرہ ناز کو الیکٹریشن نے قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ایس ایس پی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم فرحان کو، جو پیشے سے الیکٹریشن ہے، کلا کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم گھر کے کاموں کے لیے اکثر مقتولہ کے گھر آتا جاتا رہتا تھا، ملزم کا کہنا ہے کہ اکثر گھر کے کام کی وجہ سے اس کی خاتون سے بات چیت تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزم 18 جنوری کو مقتولہ کے گھر لائٹ ٹھیک کرنے پہنچا، ملزم نے موقع دیکھ کرخاتون کو قتل کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنایا، قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔