Tag: زیبا بختیار

  • زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

    زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

    پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے  16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

    زیبا بختیار ایک تجربہ کار اسٹار ہیں جن کا پاکستانی شوبز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کامیاب کیریئر رہا ہے، اداکارہ فلم حنا میں آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئی، ان کی فلم حنا کو مشہور سمجھا جاتا ہے۔

    زیبا بختیار حال ہی میں ملیحہ رحمان کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

    زیبا بختیار نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اداکارہ زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ میں راج کپور کی فلم میں کام کرنے کو اپنے کیریئر کا ایک نایاب موقع سمجھتی ہوں اور اس تجربے کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلم حنا کے بعد مجھے 16 بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہوئیں، لیکن میں نے سب کو مسترد کر دیا، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں بے حد محتاط تھی کہ میں کس قسم کا کردار ادا کروں گی۔

    زیبا نے کہا کہ مجھے ان فلموں کی کہانیاں اور کردار پسند آئے، لیکن ہر فلم میں کوئی نہ کوئی ایسا سین یا گانا ہوتا تھا جس سے میں اتفاق نہیں کر سکتی تھی، خاص طور پر میں نے بارش کے گانوں میں ساڑھی پہن کر بھیگ نہیں سکتی تھی اس لیے میں نے یہ فلمیں کرنے سے معذرت کر لی۔

    زیبا بختیار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جب کوئی اداکار بالی ووڈ یا کسی اور بین الاقوامی انڈسٹری میں کام کر کے واپس آتا ہے تو اسے زیادہ اہمیت اور شہرت دی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ سے یہ رجحان رہا ہے کہ لوگ امپورٹڈ چیزوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں، یہی رویہ فنکاروں کے ساتھ بھی اپنایا جاتا ہے۔

  • زیبا بختیار نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    زیبا بختیار نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان کی سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے شادی کے پہلے ناکام و تلخ تجربے کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

    زیبا بختیار پاکستان کے کامیاب ترین ستاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں کام کیا اور بالی ووڈ میں بھی نام کمایا، اداکارہ نے ہمیشہ اپنی اسکرین پر موجودگی سے متاثر کیا ہے اور وہ ایک ایسی اسٹار ہیں جن کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے عوام کو معلوم تھی۔

    زیبا بختیار کا بیٹا اذان سمیع خان موجودہ نسل سے موسیقی کا ایک بڑا نام ہے جو اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھا رہا ہے، حال ہی میں سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے نجی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    زیبا بختیار ان تصویروں میں ایک کلاسک ہالی ووڈ اداکارہ کی طرح نظر آرہی ہیں، ان تصاویر  کی ان کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھی خوبصورت ماں کی تعریف کی۔

    دورانِ انٹرویو زیبا بختیار سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کے بارے میں کیوں نہیں سوچا؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زیبا نے کہا کہ اپنی پہلی ناکام شادی کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں ایک بچے کی ماں تھی۔

    اداکارہ زیبا بختیار نے کہا کہ میں نے دوسری شادی اس لیے نہیں کی کیوں کہ مجھے کوئی صحیح شخص نہیں ملا، اگر مجھے کوئی صحیح شخص مل جاتا تو یقیناً میں دوسری شادی کر لیتی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • زیبا بختیار نے آخر کار اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا؟

    زیبا بختیار نے آخر کار اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا؟

    زیبا بختیار ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنھوں نے پاکستان کے ساتھ بھارتی فلمی صنعت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس کے باعث وہ پاک و ہند میں پسند کی جانے والی اداکارہ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”The Knock Knock Show“ میں زیبا بختیار نے شر کت کی میزبان نے ان سے سیکریٹ کے بارے میں سوال کیا؟ کہ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ آج بھی پہلے کی طرح خوبصورت دکھتی ہیں؟

    جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو صحت دی ہے تو آپ کا فرض ہے اس کی حفاظت کریں، کھانا ایک حد تک کھائیں جتنی ضرورت ہو، زیادہ کھانے سے پرہیز کریں، اس کے علاوہ انہو ں نے کہا کہ چاہے آپ موٹے ہیں یا پتلے ہیں، ایکسرسائز کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔

    یاد رہے کہ عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1990 کی دہائی میں شادی کی تھی، دونوں نے اس وقت شادی کی تھی جب زیبا بختیار کا کیریئر عروج پر تھا، تاہم ان کی شادی بھی جلد ہی طلاق پر ختم ہوئی۔

    شادی کے کچھ ہی عرصے بعد ان میں طلاق ہوگئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان بچے کی کفالت کا طویل مقدمہ عدالتوں میں چلتا رہا اور 18 ماہ کی عدالتی جنگ کے بعد ماں نے بچے کی کفالت کا کیس جیت لیا۔

  • پہلی شادی 19 برس میں ہوئی، عدنان سے دوسری شادی کی، زیبا بختیار

    پہلی شادی 19 برس میں ہوئی، عدنان سے دوسری شادی کی، زیبا بختیار

    زیبا بختیار ان اداکارائوں میں سے ہیں جنھوں نے پاکستان کے ساتھ بھارتی فلمی صںعت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اب انھوں نے اپنی دوسری شادی پر برملا اظہار خیال کیا ہے۔

    ماضی میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع سے انھوں نے دوسری شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی محض 19 سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔

    ذاتی زندگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ شادیوں سمیت گوگل پر موجود ان کی دیگر ذاتی معلومات جھوٹی اور غلط ہیں، سرچ انجن میں ان کی عمر 60 سال ظاہر ہوتی ہے لیکن وہ 57 سال کی ہیں۔

    کم عمری میں طلاق، عدالتی معاملات نے انھیں ڈپریشن کا شکار کردیا تھا جس کے لیے انھوں نے دوائیں بھی لیں، اب وہ اپنی جسمانی فٹنس کا خیال رکھنے کے لیے ورزش کرتی ہیں۔

    زیبا بختیار نے انکشاف کیا کہ 19 برس کی عمر میں شادی کے وقت وہ شوبز میں نہیں تھیں، پہلی شادی ایک سال بعد طلاق پر ختم ہوئی، شوبز میں آنے کے بعد دوسری شادی گلوکار عدنان سمیع خان سے کی۔

    دوسری شادی اور طلاق کے بعد 18 ماہ تک وہ بیٹے کی حوالگی کے لے مقدمہ لڑتی رہیں، انھوں نے بتایا کہ اذان سمیع کو سابق شوہر سے نفرت نہیں سکھائی کیوں کہ وہ میرے بیٹے کے باپ ہیں۔

    اگرچہ زیبا بختیار نے اعتراف کیا کہ ان کی دونوں شادیاں زیادہ عرصہ نہیں چل سکیں اور انہیں طلاق لینا پڑیں، تاہم انہوں نے شادیوں کے ختم ہونے کی وجوہات نہیں بتائیں اور نہ ہی انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے متعلق کوئی وضاحت کی۔

    عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1990 کی دہائی میں شادی کی تھی، دونوں نے اس وقت شادی کی تھی جب زیبا بختیار کا کیریئر عروج پر تھا، تاہم ان کی شادی بھی جلد ہی طلاق پر ختم ہوئی۔

    شادی کے کچھ ہی عرصے بعد ان میں طلاق ہوگئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان بچے کی کفالت کا طویل مقدمہ عدالتوں میں چلتا رہا اور 18 ماہ کی عدالتی جنگ کے بعد ماں نے بیٹی کی کفالت کا کیس جیتا۔

  • پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    کراچی: بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے اور یہاں کیریئر شروع کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ہی میرا گھر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی، ایک انٹرویو میں اذان نے کہا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ ان کے والد کا تھا اور میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔

    اذان سمیع خان نے کہا کہ میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں بھارت جاکر اپنا کیریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں تو میں نے اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دی اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔

    [bs-quote quote=”والد کے لیے سوشل میڈیا پر جو میمز بنتی ہیں انہیں دیکھ کر بہت ہنسی آتی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”اذان سمیع”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی میں اپنے گھر کی طرح مانتا ہوں، والد اور میرا رشتہ بہت عجیب ہے، میں ان سے اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    اذان سمیع نے کہا کہ میں ان کا بیٹا ہوں لہٰذا میرا حق نہیں ہے کہ میں ان پر یا ان کے کسی فیصلے پر تبصرہ کروں لیکن میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان میں کام کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے والد کی سوشل میڈیا پر بننے والی مزاحیہ میمز پر کہا کہ انہیں یہ میمز دیکھ کر بالکل بھی برا نہیں لگتا بلکہ کچھ پوسٹس تو اتنی مزاحیہ ہوتی ہیں کہ مجھے انہیں دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔

    عدنان سمیع کے بیٹے کا کہنا تھا کہ یہ بات تو طے ہے کہ پاکستانیوں کی حس مزاح کو کوئی ہرا نہیں سکتا اور مجھے یہ پوسٹس دیکھ کر بڑا مزہ آتا ہے تاہم صر ایک چیز بری لگتی ہے کہ لوگ یہ مزاحیہ پوسٹس بناتے ہوئے انسان کا ماضی کا کام بھول جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامور موسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پرے ہٹ لو کی موسیقی ترتیب دی ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔

  • بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو کیسے روکنا ہے، شوبز ستاروں اور سابق کرکٹر نے صدا بلند کردی

    بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو کیسے روکنا ہے، شوبز ستاروں اور سابق کرکٹر نے صدا بلند کردی

    کراچی: شوبز ستاروں اور سابق کرکٹر یونس خان نے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو روکنے اور انہیں آگاہی فراہم کرنے کے لیے صدا بلند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف اداکارہ ماہرہ خان، زندگی ٹرسٹ کے روح رواں شہزاد رائے ودیگر نے کہا کہ بچوں کو اچھے اور برے انداز میں چھونے سے متعلق آگاہی فراہم کرنی ہے، تعلیمی اداروں کے نصاب میں اس کی موجودگی بہت ضروری ہے۔

    زندگی ٹرسٹ کے سی ای او شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ بچوں کو آگاہی دینے کے لیے ایک تعلیمی پروگرام ترتیب دیا ہے، حکومت سے بات بھی کی ہے لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں ابھی تک اس کا نفاذ نہیں ہوسکا ہے۔

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بچوں زیادتی کے بہت کم واقعات رپورٹ ہوتے ہیں ایسے واقعات کو رپورٹ کرنا ہوگا۔

    معروف اداکارہ زیبا بختیار نے کہا کہ 1990 سے بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کو اٹھا رہی ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ اس موضوع پر بحث کی جائے اور والدین اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات کو رپورٹ کرنا ہوگا، معاشرے میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

    پریس کانفرنس میں شریک سماجی شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سطح پر بچوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام طبقات کے ساتھ مل کر چلیں گے اور معصوم بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کریں گے۔