Tag: زیب تن

  • میگھن مرکل کے عوامی تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے وجہ سامنے آگئی

    میگھن مرکل کے عوامی تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے وجہ سامنے آگئی

    لندن : میگھن مرکل نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی معروف اداکارہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان کی تمام تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے کی وجہ بتا دی۔

    شاہی خاندان کی چھوٹی بہو نے بتایا کہ وہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔

    شاہی خاندان کے مبصر رچرڈ فٹس ولیمز نے واضح کیا کہ میگھن مارکل شاہی تقریبات کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی سادہ اور سیاہ لباس پہنتی ہیں۔

    انہوں نے سادہ لباس پہننے کو ترجیح دینے کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رنگین لباس پہنیں گی تو اُن کا لباس خبر بن جائے گا ۔

    انہوں نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم دی لائن کنگ کے پریمئر میں بھی کالا لباس پہنا تھا،خیراتی تنظیموں کی جانب سے منعقد کسی تقریب میں بھی میگھن کالا لباس ہی پہنتی ہیں، میگھن کے نزدیک کالا لباس پہننے سےاُن کے خیر کے کام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

  • ہٹلر کا لباس زیب تن کرنے پر امریکی شہری کو دھمکیاں

    ہٹلر کا لباس زیب تن کرنے پر امریکی شہری کو دھمکیاں

    واشنگٹن : امریکی شہری کو ہیلوئن کے تقریبات کے دوران نازی لباس زیب تن کرنے اور 5 سالہ بیٹے کو ہٹلر کے کپڑے پہنانے پر تنقید اور جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے مشرق جنوب میں واقع ریاست کینٹکی کے اونزبورو ٹاؤن کے رہائشی بریانٹ گولڈبیچ نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ہیلوئن پر کے موقع پر لی گئی اپنی اور بیٹے کی تصویر فیس بُک پر شیئر کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ والد بریانٹ گولڈ بیچ نے ہیلوئن کے موقع پر نازی یونیفارم زیب تن کرنے اور 5 سالہ بیٹے کو ہٹلر کے کپڑے پہنانے پر تمام سوشل میڈیا صارفین سے معافی بھی مانگی۔

    امریکی شہری بریانٹ کا کہنا ہے کہ میں نے عمداً(جان بوجھ کر) کسی کی توہین کی اور ایسے کپڑے پہن کر کوئی سیاسی بیان بنانے کی کوشش کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی شہری نے گذشتہ ہفتے ہیلوئن کی تقریبات کے موقع پر اپنے اور بیٹے کی تصویر فیس بُک پر شیئر کی تھی جس کے باعث مذکورہ مذکورہ افراد کو دھمکیاں دی جارہی ہے۔

    بریانت گولڈ بیچ کو نازی لباس زیب تن کرکے ہٹلر اور نازیوں کی توہین کرنے کے الزام میں ایک ہفتے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ والد (بریانٹ گولڈبیچ) نے ابتدائی طور پر اپنی پسند کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر وہ شخص جو ہمیں جانتا ہے وہ جانتا ہے کہ ہم اپنی تاریخ نے محبت کرتے ہیں اور اکثر کپڑے بھی تاریخی شخصیات کے پہنتے ہیں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گولڈ بیچ نے سیکیورٹی اداروں کو شکایت درج کروائی کہ 5 سالہ بیٹے کو ہٹلر کا لباس پہنانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی دھمکیاں اور تنقید سے پریشان ہوکر امریکی شہری نے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ حذف کرکے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ سفید فام افراد کی بالادستی کو قابل مذمت سمجھتا تھا۔