Tag: زیتون کے تیل

  • زیتون کے تیل کا استعمال کینسر کے مہلک مرض سے بچا سکتا ہے

    زیتون کے تیل کا استعمال کینسر کے مہلک مرض سے بچا سکتا ہے

    برطانیہ : زیتون کے تیل کی ایک نئی خوبی سامنے آگئی ہے، جس میں اسے کینسر کی بیماری کے خاتمے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ اس سے کسی قسم کے سائیڈ ایفکٹس کا بھی کوئی خطرہ نہیں۔ زیتون کے تیل کا استعمال کینسر کے وائرس کو بھی شکست دے سکتا ہے۔

    ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں شامل جز کنٹھال کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے اوراس سے صحت بخش خلیات متاثر نہیں ہوتے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ جز نقصان دہ خلیات میں جذب ہوکرایک پروٹین خارج کرتا ہے، جو ان نقصان دہ خلیات کے خاتمے کا کام کرتاہے۔ بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں اب زیتون کے تیل سے معدے اورآنتوں کے کینسرکا علاج کیا جا رہا ہے۔.

    سائنس دانوں نے زیتون کے تیل کے اس حیران کن فائدے کو جاننے کے لیے تیل میں موجود اینٹی آکسی ڈینٹ عنصر اولیو کینتھل کو زندہ کینسر سیل پر استعمال کیا جس سے کینسر سیل موت کا شکار ہوگئے بالکل اسی طرح جس طرح کیمو تھراپی کو کینسر سیل مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زیتون کے تیل سے کینسر کے خلاف مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ادھر کسی نے زیتون کا تیل پیا اور کینسر سیل مرنا شروع ہوگئے۔

    محقین کا کہنا ہےکہ یہ بات تو واضح ہوگئی کہ زیتون کے تیل میں موجود اولیو کینتھل کینسر دشمن ہے جب کہ دلچسپ اور اہم بات یہ ہے کہ کیمو تھراپی کی طرح اس کے منفی اثرات جسم پر ظاہر نہیں ہوتے۔

    کیمو تھراپی میں مریض سستی، متلی، بالوں کا گرنا اور بھوک کا ختم ہوجانا جیسی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے لیکن زیتون کے تیل سے اس طرح کا کوئی بھی سائیڈ ایفکٹس سامنے نہیں آیا۔

    اسی طرح زیتون کے تیل کا استعمال دل کے امراض، ذیابطیس ٹائپ ٹو، ہائی بلڈ پریشر اور الزائمر کا خطرہ کم کر دیتا ہے۔

  • زیتون کا تیل، بیشمار فوائد کا حامل

    زیتون کا تیل، بیشمار فوائد کا حامل

    زیتون کے تیل کے بے شمار فوائد ہیں، یہ ہمارے جسم کو اندرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے۔

    کھانا پکانے میں زیتون کے تیل کا ستعمال بے حد مفید ہے، کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتا ہے، ساتھ ہی کینسر کے خلاف مدافعت بھی پیدا کرتا ہے، زیتون کا تیل بالوں میں پابندی سے لگانے سے بال چمکدار، ملائم اور خوبصورت ہوجاتے ہیں۔ بالوں کے علاوہ زیتون کا تیل جِلد کیلئے بھی مفید ہے۔

    زیتون کا تیل جِلد کی خشکی بھی دور کرتا ہے، جس سے جِلد صحت مند اور خوب صورت ہوجاتی ہے، ٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق زیتون کاتیل قدرتی موئسچرائر کا کام دیتا ہے، اس کا مساج نہ صرف جلد کو چمکد ار بناتا ہے بلکہ جلدی امراض سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔

    برطانیہ کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے دل کی شریانیں زیادہ بہتر طور پر کام کرتی ہیں اور اس کے مسلسل استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق روزانہ زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اسے تندرست بھی رکھتا ہے۔ زیتون کے تیل میں صحت کو برقرار رکھنے والا اومیگا 6 عنصر پایا جاتا ہے۔ جو جسم کو خطرناک بیماریوں کی طرف جانے سے روکتا ہے۔

    ڈاکٹرز کے نزدیک زیتون کا تیل دل کی بیماریوں کو ہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور خون میں صحت مند اور نقصان پہنچانے والے فیٹس کے درمیان توازن برقرار رکھتا ہے۔

  • زیتون کے تیل کے ساتھ پھلوں اورسبزیوں کا استعمال دل کیلئےمفید

    زیتون کے تیل کے ساتھ پھلوں اورسبزیوں کا استعمال دل کیلئےمفید

    اسپین : زیتون کے تیل کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں کے باقاعدہ استعمال سے دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیتون کے تیل کے ساتھ استعمال امراض قلب سے بچاؤ میں مفید ہے، اسپین میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو افرادپھلوں ،سبزیوں،مچھلی اور اجناس پر مشتمل غذا میں زیتون کے تیل کا اضافہ کردیتے ہیں۔

    وہ موٹاپے اور بلڈشوگر سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں، جو دل کے امراض کا باعث بنتے ہیں۔