Tag: زیراعظم عمران خان

  • عمران خان نے آج بھی سیاسی مصروفیات بچوں کی وجہ سے محدود کردیں

    عمران خان نے آج بھی سیاسی مصروفیات بچوں کی وجہ سے محدود کردیں

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج بھی سیاسی مصروفیات بچوں کی وجہ سے محدود کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ کا تیسرا روز میں داخل ہوگیا ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔

    عمران خان نےآج بھی سیاسی مصروفیات بچوں کی وجہ سےمحدودکردیں ، عمران خان زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ساتھ موجود ہیں، عمران خان آج بھی اپنا زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزاریں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان آج صرف چندمخصوص شخصیات سےملاقاتیں کریں گے اور شام 5 بجے کے بعد مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

    زمان پارک کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے کے پی پولیس کے کمانڈوز تعینات ہیں اور معمول سےہٹ کر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم نے  نوشہرہ میں کم لاگت  ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے نوشہرہ میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جلوزئی نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کیلئے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نوشہرہ پہنچ گئے ، وفاقی وزیر مراد سعید اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

    وزیراعظم عمران خان نےنوشہرہ میں پودالگایا اور جلوزئی نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا ، اس موقع پر وزیراعظم کو کم آمدن والے افراد کے لیے ہاؤسنگ اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔

    معاون اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے بتایا تھا کہ سستےفلیٹس کا منصوبہ1320گھروں پرمشتمل ہوگا اور قیمت25لاکھ ہے، خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورمیں نئے اوپی ڈی بلاک کاافتتاح ہوگا۔

    کامران بنگش نے کہا تھا کہ وزیراعظم حیات آبادمیں پیرا پلیجک سینٹرکابھی دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پشاوردرہ آدم خیل روڈکا افتتاح کریں گے جبکہ چترال بونی،مستوج شندورروڈکشادگی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    ان کامزید کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ کےپی سےالگ الگ ملاقاتیں کریں گے، اس دوران گورنر شاہ فرمان وزیراعظم کو زیتون کی کاشت سےمتعلق بریفنگ دیں گے۔