Tag: زیرالتوا فوجداری اپیلیں

  • تین ماہ میں تمام زیرالتوا فوجداری اپیلیں نمٹا دیں گے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

    تین ماہ میں تمام زیرالتوا فوجداری اپیلیں نمٹا دیں گے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

    اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ اپریل 2018 میں دائر ہونے والی اپیلوں پر آج سماعت ہورہی ہے، دو سے تین ماہ میں تمام زیر التوا فوجداری اپیلیں نمٹا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک کیس میں دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ قتل کےمقدمات نمٹانےمیں پہلے 15 سے 18 سال  لگتے تھے، اللہ کا شکر ہے اب وقت کم ہو کر4 سے5 سال تک آگیا، 2014 کے واقعہ کا فیصلہ آج سپریم کورٹ سے بھی ہوگیا۔

    [bs-quote quote=”قتل کے مقدمات نمٹانے میں پہلے 15 سے 18سال لگتے تھے، اللہ کا شکر ہے اب وقت کم ہو کر4 سے 5سال تک آگیا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ”][/bs-quote]

    چیف جسٹس کا ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ اپریل 2018 میں دائر ہونے والی اپیلوں پر آج سماعت ہو رہی ہے، دو سے تین ماہ میں تمام زیرالتوا فوجداری اپیلیں نمٹا دیں گے، 3 ماہ بعد جو فوجداری اپیل آئے گی ساتھ ہی مقرر ہوجائےگی۔

    سپریم کورٹ نے بیوی کی قابل اعتراض تصویر انٹرنیٹ پر ڈالنے سے متعلق کیس میں بیوی کی شوہر ندیم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی تھی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے تھے تصویر میں ملزم خود بھی موجود ہے، اپنی فحش تصویر کوئی خود لگا کر اپنی ہی بے عزتی تو نہیں کرتا۔

    یاد رہے 18 جنوری کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ملک کے 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

    اس سے قبل فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا تھا کہ زیر التوامقدمات کا قرض اتاروں گا، فوج اورحساس اداروں کا سویلین  معاملات میں دخل نہیں ہوناچاہیئے، ملٹری کورٹس میں سویلین کاٹرائل ساری دنیامیں غلط سمجھا جاتاہے،کوشش کریں گےسول عدالتوں میں بھی جلدفیصلےہوں۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ بطورچیف جسٹس انصاف کی فراہمی میں تعطل دور کرنےکی کوشش کروں گا،جعلی مقدمات اور جھوٹےگواہوں کیخلاف ڈیم بناؤں گا۔