Tag: زیرو

  • زیرو: باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز

    زیرو: باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم زیرو کے پہلے رومانوی گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس کو انوشکا شرما اور شاہ رخ خان پر فلمایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 دسمبر کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی جس میں کنگ خان، انوشکا اور کترینہ کیف سمیت دیگر اسٹارز اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

    قبل ازیں فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز جاری کیا گیا تھا جس نے مختصر وقت میں ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: فلم ’زیرو‘ ’معذور لڑکی کی سچی محبت کو ٹھکرانے والا پستہ قد شخص‘

    ہدایت کار آنند ایل رائے کی جانب سے فلم کا پہلا گانا ’میرے نام تو‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا، جو شاہ رخ اور انوشکا (آفیہ) کے درمیان ہونے والی محبت کی عکاسی کررہا ہے۔

    گانے کے کمپوزر اجے اتل ابھے جودھا پرکار ہیں جب کہ اس میں ارشاد کاملی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    قبل ازیں منگل کے روز شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ باؤا سنگھ کا پیار ہے، آفیہ اُسی کا نام ہے‘۔

    دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی یہی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جتنے یہ پورے ہیں اُس سے لمبا تو آفیہ یوسفزئی بھیندر کا نام ہے، پھر بھی مجھے کہتا ہے تو میرے نام ہے‘۔

    دونوں اداکاروں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ’میرے نام تو‘ گانا کل ریلیز ہونے جارہا ہے۔

    اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بنی ہیں جبکہ کترینہ اداکارہ کا کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  فلم زیرو: مسٹرپرفیکٹ کنگ خان کی اداکاری کے معترف

    قبل ازیں ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی کی تلاش میں ہوتے  ہیں تو اسی دوران ان کے ہاتھ میں آفیہ یوسفزئی کی تصویر آجاتی ہے۔

    کنگ خان کو تصویر پسند آجاتی ہے اس لیے باؤا سنگھ لڑکی کو دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسی دوران جب اُن کی اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ ’آفیہ ‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔

    شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں کی ایک دوسرے سے قربت بڑھ جاتی ہے، بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔

    اسے بھی پڑھیں: کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔  فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں۔

    فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔

    زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔

  • فلم ’زیرو‘ ’معذور لڑکی کی سچی محبت کو ٹھکرانے والا پستہ قد شخص‘

    فلم ’زیرو‘ ’معذور لڑکی کی سچی محبت کو ٹھکرانے والا پستہ قد شخص‘

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر  جاری کردیا گیا جس نے آتے ہی ہر طرف دھوم مچادی، تین منٹ کی مختصر ویڈیو اب تک کی بلاک باسٹر ثابت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان کی 53ویں سالگرہ کے موقع پر ہدایت کار آنند ایل رائے نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے فلم زیرو کا ٹریلر جاری کردیا۔

    شاہ رخ خان کے مداحوں کو رواں برس ریلیز ہونے والی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے یہی وجہ ہے کہ زیرو کا ٹریلر آتے ہی بلاک بلاسٹر ثابت ہوا۔

    اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں زیرو میں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بن کر سامنے آئیں اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: فلم زیرو: مسٹرپرفیکٹ کنگ خان کی اداکاری کے معترف

    ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی تلاش کررہے ہیں اس دوران ان کے ہاتھ انوشکا کی تصویر لگتی ہے۔

    کنگ خان کو انوشکا دیکھتے ہی پسند آجاتی ہیں اور پھر وہ انہیں دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ یہ لڑکی ’انوشکا‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی وہیل چیئر پر گزار رہی ہیں۔

    شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کے قریب ہوجاتے ہیں بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے بریک اپ ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔

    ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔  فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں۔

    فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں، ٹریلر لانچنگ تقریب میں تینوں بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

    ٹریلر دیکھیں

    یاد رہے کہ دو روز قبل بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کو مطلع کیا تھا کہ انہوں نے آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو کا ٹریلر دیکھ لیا‘۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں عامر خان وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے یہ ٹریلر دیکھا تھا۔ مسٹر پرفیکٹ اسے دیکھ کر شاہ رخ خان کی اداکاری کے معترف نکلے، انہوں نے دیگر اداکاروں کی بھی تعریف کی تھی۔

    یہ بھی دیکھیں: کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    یہ بھی یاد رہے کہ ہدایت کار نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز جاری کیا جائے گا اور یہ ہم سب کی طرف سے اُن کے لیے تحفہ ہوگا۔ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کنگ خان 2 نومبر کو اپنی 53 ویں‌ سال گرہ منائیں گے۔ ہدایت کار آنند ایل رائے  اس سے قبل” تینو ویڈ منو“ جیسی بلاک بسٹر فلم بنا چکے ہیں۔

    زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔

    کنگ خان نے اپنی 53ویں سالگرہ اہل خانہ کے ساتھ منائی اور اہلیہ کو اس موقع پر مٹھائی بھی کھلائی جبکہ شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا بالکونی میں آکر شکریہ بھی ادا کیا۔

     

  • کنگ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی

    کنگ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان نے منفرد اداکار کمل ہاسن نے ایک بار پھر مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کمل ہاسن کا شمار ایشیا کے بڑے "کریکٹر ایکٹرز”  میں ہوتا ہے، جو اپنی جان دار اداکاری کے لیے متعدد اعزاز ات جیت چکے ہیں۔

    بالی وڈ کے کنگ خان بھی کمل ہاسن کے معترف ہیں اور  اب شاہ رخ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی ہے.

    قصہ کچھ یوں کہ 23 دسمبر کو شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو ‘‘ریلیز ہورہی ہے، جس میں وہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز سے قبل کمل ہاسن کے لیے اسپیشل اسکرینگ کا اہتمام کیا جائے۔

    یاد رہے کہ کمل ہاسن نے عشروں قبل ’’فلم اپو راجا‘‘ میں بونے کا کردار نبھایا تھا۔ ناقدین اس فلم کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، کیوں کہ اس وقت انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی کا سہارا میسر نہیں آئے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق کمل ہاسن فلم دیکھنے کے بعد اس کی بہترین اور پرموشن سے متعلق مشورے دیں گے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کمل ہاسن کی کلاسک فلم ہے رام میں ایک منفرد کردار نبھایا تھا۔

  • کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    ممبئی: کنگ خان کے مداحوں‌ کا انتظار ختم ہوا، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق شاہ رخ کی آئندہ فلم زیرو کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ نے مداحوں کی خوشی دوبالا کر دی، خبر آتے ہی ’’زیرو‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.

    فلم کے ہدایت آنند ایل رائے کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا، انھوں نے مداحوں‌ کو خوش خبری سنائی کہ فلم کا ٹریلر سپراسٹار کی سالگرہ والے دن ریلیز کیا جائے گا.

    واضح رہے کہ کنگ خان 2 نومبر کو اپنی 53 ویں‌ سال گرہ منائیں گے اور اسی روز فلم کا ٹریلر جاری کیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    شاہ رخ خان کا یہ میگا بجٹ فلم23 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی. فلم میں انوشکا شرما اور کترینا کیف کنگ خان کے مدمقابل نظر آئیں گی. فلم میں‌ شاہ رخ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں.

    یاد رہے کہ فلم کے دو ٹیزر ریلیز ہوچکے ہیں. فلم کا دوسرا ٹیزر عید پر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سلمان خان بھی جلوہ گر ہوئے تھے.

    شاہ رخ خان کا شمار بھارت کے مقبول ترین فن کاروں میں ہوتا ہے، مگر ان کی گذشتہ فلمیں باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں یکسر ناکام رہی تھیں۔

  • کنگ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل، مداحوں کے لیے دل آویز پیغام

    کنگ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل، مداحوں کے لیے دل آویز پیغام

    ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ سمجھے جانے والے شاہ رخ خان نے انڈسٹری میں 26 سال مکمل کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈسٹری میں 26 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے بھرپور جشن منایا اور اپنے اپنے انداز میں انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع کی مناسبت سے مختلف اخبارات اور ویب سائٹس نے خصوصی مضامین شایع کیے، جن میں شاہ رخ خان کے فنی کیریر اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر کنگ خان نے بھی ٹویٹر پر ایک دل آویز پیغام جاری کیا، جسے ہزاروں افراد نے لائیک اور ری ٹویٹ کیا۔

    اپنے پیغام میں شاہ رخ نے کہا: ”کل میری زندگی کا نصف سفر مکمل ہوجائے گا، جس میں میں اوروں کے کردار نبھانتا رہا۔ اس عرصے میں کبھی محبت ، خوشی اور اداسی کا اظہار کیا، کبھی رقص کیا، کبھی گرا، تو کبھی پرواز کی۔‘‘

    شاہ رخ نے کہا: ’’امید ہے، اس سفر میں آپ کے دل کے کسی گوشے کو چھونے میں کامیاب رہا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنی آیندہ زندگی میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں اور مداحوں کے دلوں کو چھوتے رہیں۔

    واضح رہے کہ کنگ خان فٹ بال کے بھی مداح ہیں اور برازیل اور سویڈن کے مابین ہونے والے کانٹے دار میچ سے متعلق بھی انھوں نے اپنے مخصوص انداز میں ٹویٹ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ کنگ خان کی فلم ”زیرو“ رواں برس کے آخر میں ریلیز ہوگی، جس میں وہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں ان کے مدمقابل کترینا اور انوشکا ہیں۔


    کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    ممبئی: کنگ خان اور دبنگ خان نے اپنے کروڑوں مداحوں کے لیے عیدی کا اہتمام کر دیا، ”زیرو“ کے ٹیزر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو کردونوں سپراسٹارز نے دھوم مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان کی رواں برس کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلم”زیرو“ کا نیا ٹیرز جاری ہوگیا ، جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

    چند گھنٹوں میں صرف یوٹیوب پر اسے 70 لاکھ سے زاید افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ٹیزر کی خاص بات شاہ رخ خان اور سلمان خان کا ایک نظر آنا ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ریس 3 عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے اور یہ ٹیزرسنیما گھروں میں فلم سے پہلے دکھایا جائے گا۔ اس سے قبل گذشتہ عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں شاہ رخ خان ایک مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس فلم کے ہدایت کار آنند ایل رائے ہیں، جو” تینو ویڈ منو“ جیسی بلاک بسٹر فلم بنا چکے ہیں۔ اس فلم میں کترینا کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں پہلی بار کنگ خان ایک بونے کے روپ میں نظر آئیں گے۔

    فلم میں کئی معروف فلمی ہستیاں مختصر کردار کریں گی، جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔ ”زیرو“ کے ٹیرز کو شان دار رسپانس ملا ہے اور اسے سال کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔


    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عیدالفطر کی نماز کہاں پڑھیں گے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • کیا دبنگ خان اور کنگ خان پھر مدمقابل آگئے؟

    کیا دبنگ خان اور کنگ خان پھر مدمقابل آگئے؟

    ممبئی: دبنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، سلمان خان نے دبنگ 3 پر کام شروع کر دیا۔ فلم رواں‌ برس دسمبر میں‌ شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم زیرو کے مدمقابل ریلیز ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان اپنی 2010 میں‌ ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے تیسرے سیکوئیل پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، جس کی اپریل میں شوٹنگ شروع ہوجائے گی.

    یاد رہے کہ فلم کا دوسرا سیکوئیل 2012 میں‌ ریلیز ہوا تھا، جو خاصا کامیاب رہا تھا اور تب سے اس کے تیسرے سیکوئیل کی بازگشت سنائی دے رہی تھی، مگر فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ فلم پر رواں‌ برس کام شروع کر دیا جائے گا.

    سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ فلم پروڈیوسراسے دسمبر میں‌ کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں. یاد رہے کہ کنگ خان 25 دسمبرکو اپنی فلم زیرو ریلیز کرنے کا اعلان کر چکے ہیں.

    فلمی پنڈتوں کے مطابق بالی وڈ میں‌ فلم کی کامیابی میں‌ ریلیز کی تاریخ‌ کا کردار کلیدی ہوتا ہے، عید، کرسمس اور دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والے فلمز کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں.

    آنکھ بند کرکے شاہ رخ‌ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف

    اکثر ان تاریخوں کے حصول کی کوشش اختلافات اور جھگڑوں‌ کا سبب بن جاتی ہے، شیوائے اور اے دل ہے مشکل کے موقع پر ایسی ہی صورت حال دیکھنے میں‌ آئی تھی.اب پھر سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مدمقابل آنے کی خبر گردش کر رہی ہے.

    یاد رہے کہ ایک پارٹی میں‌ ہونے والی بدمزگی سے شاہ رخ اور سلمان خان کے اختلافات آغاز ہوا تھا۔ چند برس بعد ایک افطاری پارٹی میں اتفاقیہ ملاقات سے یہ برف پگھلنے لگی اور سلمان خان کی بہن کی شادی کے بعد دونوں‌ سپر اسٹار ایک بار پھر دوست بن گئے تھے.

    دبنگ اور زیرو کا باکس آفس ٹاکرا اس دوستی پر کیا اثرات مرتب کرنے گا، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آنکھ بند کرکے شاہ رخ‌ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف

    آنکھ بند کرکے شاہ رخ‌ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف

    ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینا کیف ناکامیوں کے بھنور سے نکل کر ایک بار پھر نمبر ون کی پوزیشن پر توجہ مرکوز کر چکی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کسی زمانے میں‌ کامیاب ترین ایکٹرس تصور کی جانے والی کترینا کیف کو حالیہ برسوں میں چند بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، یوں‌ لگتا تھا کہ ان کا کیریر خاتمے کی سمت گامزن ہے، مگر ’’خانز‘‘ کا سہارا ملتے ہی ان کی ستارے پھر چمکنے لگے.

    سلمان خان کے ساتھ "ٹائیگر زندہ ہے” میں‌ جلوہ گر ہونے والی کترینا کا کیریر پھر ٹریک پر آگیا ہے. گذشتہ برس ماہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی.

    رواں‌ برس بھی فلمی پنڈت کترینا کیف کے لیے کامیابیوں کی پیش گوئی کر رہے ہیں، اس بار وہ دیوالی کے موقع پر عامر خان کے ساتھ "ٹھگ آف ہندوستان” اور کرسمس پر شاہ خان کے روبرو فلم "زیرو” میں‌ دکھائی دیں‌ گی.

    دونوں‌ فلمیں‌ میگا پراجیکٹس ہیں اور انڈسٹری کو ان سے کئی امیدیں‌ وابستہ ہیں.

     شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

    گذشتہ دنوں ایک ہندوستانی جریدے سے بات کرتے ہوئے کترینا کیف نے فلم "زیرو” کے ٹیزر کو ملنے والے شان دار ردعمل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ‌ خان اس فلم سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بہترین فلم پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں‌ انھیں‌ بہترین افراد کی معاونت حاصل ہے.

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ "زیرو” کی ٹیم اور شاہ رخ خان کی سنجیدگی اور لگن دیکھتے ہوئے وہ آنکھ بند کرکے ان پراعتماد کرسکتی ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔