Tag: زیرِصدارت

  • ضرب عضب، کراچی آپریشن کےمثبت نتائج آئے، وزیراعظم

    ضرب عضب، کراچی آپریشن کےمثبت نتائج آئے، وزیراعظم

    پشاور: وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں بیس مہینوں میں دہشتگردی اورکراچی میں امن لانے والی پارٹی بلدیاتی انتخاب بھی کروائے گی۔

    پشاور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا کمال نہیں لیکن دہشتگردوں میں ہاتھ ڈالا وہ اب بھاگ رہے ہیں۔

    وزیراعظم کاکہنا تھا کہ دہشتگردی نہیں چل سکتی۔ لوگوں کو قتل کیا جائے یہ کوئی برداشت نہیں کر سکتا۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

     ان کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کے نام پر جو لوگوں کو مارتے ہیں انکی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں، ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ نیا کےپی کے نہ بناسکے، ہم نیا نہیں بلکہ بہترین کے پی کے بنا کر دکھائیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیوایم کو ملاقات کیلئے وقت دیدیا ہے،وزیراعظم نوازشریف سے ایم کیوایم کا وفد کل ان کے چیمبرمیں ملاقات کرے گا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کو قومی ایکشن پلان پرعملدر آمد اور معاشی صورت حال پر بریف کیا گیا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے الیکشن خفیہ بیلٹ کے بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جائے گا۔

    اجلاس میں آئین میں ترمیم کےلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی، کمیٹی میں اٹارنی جنرل سلمان بٹ ، خواجہ ظہیر اور انوشہ رحمان شامل ہیں، کمیٹی آج سے رابطوں کا آغاز کرے گی۔

    کابینہ کے اجلاس سے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی خبروں سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہورہا ہے، سینیٹ انتخابات کیلئے قوانین میں تبدیلی پراعتراض نہیں ہوگا۔

    وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ قوانین میں ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت میں اعلی سطح کا اجلاس

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت میں اعلی سطح کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت اعلی سطح اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی اور مانٹرینگ کے امور زیرِ غور آئے، وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ حکومت وزارتوں کی کارکردگی مزید موثر بنانےکےلیے پرعزم ہے، عوام کو انکی دہلیز تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔،

    وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی معیارِ زندگی کو بہتر بنانےکےلیے اقدامات کررہی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزیرِاعظم اچانک آبپارہ مارکیٹ اور جی ٹین مرکز پہنچے، جہاں انھوں نے شہریوں سے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم نے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور عوام کی رائے لی ۔

    اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس وقت ملک میں سوئی گیس ، پٹرولیم  بجلی کا جو بحران درپیش ہے، اس کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں تین اہم وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیرِاعظم نوا زشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران پہلے مرحلے میں تین اہم وزارتو ں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور اس سلسلے میں وزیرِاعظم آفس نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت ریلوے کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔

    کابینہ اجلاس میں جون دو ہزار تیرہ سے اب تک وزراء اور وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے اور وزیرِاعظم کو بریفنگ دیں گے۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، ڈی جی ملڑی آپریشن نے اس غیر معمولی صورت حال اور اب تک ہونے والی جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے واقعات کاجائزہ لیا، ڈی جی ملڑی آپریشن نےاس غیرمعمولی صورت حال اور اب تک ہونے والے جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی۔

    مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نےاجلاس کو بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کےاب تک کیے گئے سفارتی رابطوں پر بریفنگ دی۔

    اجلاس کےدوران وزیرِاعظم نے شمالی وزیرستان کا دورہ اور جوانوں سے ہونے والی ملاقات کی تٖفصیلات سے آگاہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود، تینوں مسلح افواج کےسربراہان اورڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہیں۔

    اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف ، وزیرِاطلاعات سینیٹر پرویزرشید، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اورقومی سلامتی کےمشیر سرتاج عزیز اور اعلیٰ سیکیورٹی و سرکاری حکام  شریک ہیں ۔

    اجلاس سے پہلے وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ نیول ایڈمرل ذکا اللہ اور قومی سلامتی کےمشیر سرتاج عزیز نے الگ الگ ملاقات بھی کی، ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بنانے اورعالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں امن و امان اور سیلابی صورتحال سے متعلق امور زیرِغور آئے، اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کےعوامی نمائندوں پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جو ریلیف کےلیے طویل اور مختصر مدت کی تجاویز دیں گی، ساتھ یہ بھی طے ہوا کہ اس مرحلے پر عالمی امداد نہیں لی جائے گی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے سیلابی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے پنجاب کے دس اضلاع متاثر ہوئے، جھنگ، چنیوٹ، حافظ آباد میں زیادہ تباہی ہوئی، سیلابی ریلوں سے دو سو چوہتر افراد جاں بحق، تینتالیس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا اور گیارہ لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

    چئیرمین این ڈی ایم نے اپنی بریفنگ میں مزید کہا کہ پاکستان آرمی، این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، امدادی سرگرمیوں میں ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

    کابینہ اجلاس میں ریلیف کوششوں پر مسلح افواج سمیت مختلف محکموں خصوصا ریکسیو ڈبل ون ڈبل ٹو کےکردار کو سراہا گیا۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے نقصان کم کرنے پرسرمایہ کاری ہونی چاہیئے، وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ جو رقم معاوضے اور تعمیرِ نو پر خرچ ہورہی ہے، وہ سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر پر خرچ کی جائے جبکہ سندھ میں ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

    سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کو دھرنوں سے پیدا سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریف کیا، اجلاس میں کابینہ نے سینتیس اقتصادی معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی۔