Tag: زیر التوا مقدمات

  • سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی، گزشتہ 15دن میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    اعلیٰ عدلیہ میں 16 سے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا کہ زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں گزشتہ 15دن میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا، 33ہزار 269 سول اور10 ہزار 335 فوجداری اپیلیں زیرالتوا ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں مجموعی طورپر28 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں اور 2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں جبکہ ایچ آرسیل کی 134درخواستیں اور 3361 جیل پٹیشنزبھی زیر التوا ہیں۔

  • سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

    سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، زیر التوا سول مقدمات کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں 31 جنوری تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی، زیر التوا مقدمات کی تعداد 53 ہزار 547 تک پہنچ گئی۔

    سپریم کورٹ میں 16 جنوری سے 31 جنوری تک 118 مقدمات کا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 30 ہزار 427 سول مقدمات زیر التوا ہیں، 28 از خود نوٹسز، ایک ریفرنس اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق 133 درخواستیں زیر التوا ہیں۔

    سپریم کورٹ میں دائر فوجداری مقدمات اور جیل پٹیشنز کی تعداد بھی 11 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 16 سے 31 جنوری تک لاہور، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریز میں کوئی مقدمہ نہیں سنا گیا۔

  • سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی

    سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے کم ہو کر 51 ہزار 766 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگئی، عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے کم ہو کر 51 ہزار 766 ہوگئی۔

    سپریم کورٹ نے زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک 11 سو 16 مقدمات کے فیصلے ہوئے جبکہ اسی عرصے میں 835 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد اب 51 ہزار 766 ہے، نومبر میں یہ تعداد 54 ہزار سے زائد تھی۔

  • ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاویز کر گئی

    ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاویز کر گئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ،لا اینڈجسٹس کمیشن نے زیر التوا مقدمات کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔

    سپریم کورٹ،لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے زیر التوا مقدمات کے اعدادوشمارجاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں زیر التوامقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاویز کر گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے تجاویز کرگئی، لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411 مقدمات زیر التوا ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات زیر التوا ہیں،پشاور ہائی کورٹ میں 38 ہزار 464،بلوچستان ہائی کورٹ میں5 ہزار 313 کیسز زیر التوا ہیں۔

    لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 15 ہزار 847 کیسز زیر التوا ہیں،پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار 121 مقدمات زیر التوا ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کی ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 مقدمات زیر التوا ہیں،کے پی کے میں 2 لاکھ 10 ہزار 25 مقدمات ہیں،بلوچستان کی ماتحت عدلیہ میں 17 ہزار،اسلام آباد میں43 ہزار 924 مقدمات زیر التوا ہیں۔