Tag: زیر تعمیر پل

  • بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے تباہی مچ گئی

    بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے تباہی مچ گئی

    بھارت کی مشرقی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پُل گرنے سے  22 مزدور ہلاک جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پل گرنے سے حادثہ میزورام کے دارالحکومت ایزاول سے 20 کلومیٹر دور میانمار کی سرحد کے قریبی علاقے سیرانگ نامی قصبے میں پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  پولیس اہلکار کا بتایا تھا کہ 17 لاشیں نکال لی گئیں اور کئی دیگر مزدور لاپتا ہیں، لوگوں کے لاپتا ہونے سے متعلق اطلاعات کی فوری طور پر تصدیق ممکن نہیں تھی۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے وقت پُل پر 40 کارکن تعمیراتی کاموں میں مصروف تھے، حادثے کی وجہ کے لیے ریلوے اتھارٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    بھارت میں خوفناک حادثہ، 17 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

    واضح رہے کہ بھارت میں بڑے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے دوران اس طرح کے حادثات عام طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔

    رواں ماہ مغربی بھارت میں کم از کم 20 مزدور اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب معاشی حب ممبئی کے باہر زیر تعمیر ایکسپریس وے کے اوپر ایک کرین گر گئی تھی۔

    گزشتہ سال اکتوبر میں گجرات میں مرمت کے فوری بعد پل گرنے سے 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • پلر کھسکنے سے زیر تعمیر پل گر گیا

    پلر کھسکنے سے زیر تعمیر پل گر گیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں زیر تعمیر پل گرنے سے 2 مزدور ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    اندوہناک واقعہ گزشتہ شام بشنب نگر کے ضلع مالڈا میں پیش آیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب زیر تعمیر پل کا ایک شہتیر اپنی جگہ سے کھسک گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والے پل کے ملبے کے نیچے مزید مزدور دبے ہوئے ہیں۔

    حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر مالڈا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں 2 مزدوروں کی موت کی تصدیق ہوگئی، زخمی ہونے والے بقیہ ساتوں افراد کی حالت نازک ہے۔

    ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے حادثے کی وجوہات کے بارے میں چھان بین شروع کردی ہے۔