Tag: زیر حراست

  • ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کسٹمز کی زیر حراست پی آئی اے ایئر ہوسٹس ملازمت سے معطل

    ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کسٹمز کی زیر حراست پی آئی اے ایئر ہوسٹس ملازمت سے معطل

    کراچی: ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کسٹمز کے زیر حراست پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایئر ہوسٹس کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی ائیر لائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم اان انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے آج شام پاکستان پہنچنے والی فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔

      ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے فضائی میزبان کو ممنوعہ اشیا کی موجودگی کے باعث زیرحراست رکھا گیا تھا، پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

    ترجمان کے مطابق فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمز حکام نے ریلیز کیا تھا، حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پربطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق فضائی میزبان کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

  • ایران میں سب سے زیادہ خواتین صحافی زیر حراست ہیں ، رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز

    ایران میں سب سے زیادہ خواتین صحافی زیر حراست ہیں ، رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز

    نیویارک : اصحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے رواں ماہ اگست کے آغاز سے ایران میں خواتین صحافیوں کی گرفتاری اور ان سے پوچھ گچھ کی نئی لہر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاری ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ ایران اس وقت دنیا بھر میں خواتین صحافیوں کا سب سے بڑا قید خانہ ہے جہاں کم از کم 10 خواتین جیلوں اور حراستی مراکز میں موجود ہیں۔

    ایران اور افغانستان کے لیے تنظیم کے بیورو ڈائریکٹر رضا معینی کے مطابق ایران واقعتا خواتین صحافیوں کے لیے دنیا کی پانچ بڑی جیلوں میں سے ایک ہے جہاں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں صحافتی سرگرمیاں انجام دینے والی خواتین کی سب سے بڑی تعداد زیر حراست ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے جاوید رحمن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان خواتین صحافیوں کی رہائی کے لیے اعلی سطح کی فوری مداخلت کو یقینی بنائیں تا کہ اس ملک میں آزادی صحافت کی افسوس ناک صورت حال کو ٹھیک کیا جا سکے۔

    تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کے بیان کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام احمد اسماعیلی نے 14 اگست کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ تھیٹر اور سینیما کی سرگرمیوں کی کوریج کرنے والی خاتون صحافی نوشین جعفری کو گرفتار کر لیا گیا۔

    نوشین کو 3 اگست کو تہران میں ان کے گھر سے ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس کے سادہ لباس میں ملبوس عناصر نے حراست میں لیا۔

    پاسداران انقلاب کی مقرب ویب سائٹوں کے مطابق نوشین پر مقدس مقامات کی بے حرمتی اور حکمراں نظام کے خلاف پروپیگنڈے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    نوشین کی گرفتاری کے بعد سے اس کے گھر والوں کو اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے اور نوشین کی حراست کی جگہ بھی معلوم نہیں ہو سکی، اسی طرح نوشین کے ساتھیوں اور دوستوں نے بھی اس پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ روزنامہ اعتماد میں فنون و ادب کے موضوع پر لکھنے کی حد تک محدود تھی۔

    ایک اور خاتون صحافی مرضیہ امیری ہے جس کو تہران میں ایرانی انقلاب کی عدالت نے دو روز قبل 10.5 سال قید اور 148 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

    امیری کو یکم مئی کی مناسبت سے ہونے والے ایرانی مزدوروں کے احتجاجی مظاہرے کی کوریج کے سبب گرفتار کیا گیا تھا،ایرانی حکام نے معروف بلاگر سہیل عرابی کی والدہ فرانگیس مظلوم کو بھی گرفتار کیا، وہ 2017 میں عالمی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی جانب سے آزادی صحافت کا ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

    ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے ان کو 22 جولائی کو گرفتار کیا، فرانگیس کا واحد جرم یہ تھا کہ انہوں نے جیل میں موجود اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والے بدترین اور غیر انسانی برتاؤ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کی تھی،ایک اور ایرانی خاتون صحافی ہنگامہ شہیدی 25 جون 2018 سے زیر حراست رہیں۔

    شہیدی کو 12 اور نو ماہ کی قید کی سزا سنائی جا چکی ہے کیوں کہ اس نے ایرانی عدالتی نظام میں عدم انصاف کا انکشاف کیا اور عدلیہ کے سابق سربراہ صادق آمولی لاریجانی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • ایم کیو ایم کے رکنِ رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی کو حراست میں لے لیا گیا

    ایم کیو ایم کے رکنِ رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی کو حراست میں لے لیا گیا

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن جاوید کاظمی کو سیکیورٹی ادارے نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


    MQM Rabita Committee member Javed Kazmi taken… by arynews

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر رافع حسین کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے آج شام ایک کارروائی کے دوران ایک گھر میں چھاپہ مار کر رکن رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اُن سے تحقیقات جاری ہیں،مذکورہ گھر ممبر رابطہ کمیٹی کی رہائش گاہ بتایا جاتا ہے۔

    فوری طور پر ان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے رکن رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی اس سے قبل بھی کئی مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں وہ 1992 میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے اوائل ہی میں گرفتار ہو گئے تھے اور 10 سال بعد مشرف دور میں رہائی پانے کے بعد لندن منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ لندن سیکریٹریٹ سے منسلک ہو گئے تھے بعد ازاں 2008 میں واپس پاکستان آکر بہ حثیت رکنِ رابطہ کمیٹی پاکستان فرائض انجام دے رہے تھے،ان کا شمار قائد ایم کیو ایم کے معتمد خاص اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

  • متحدہ رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار زیر حراست

    متحدہ رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار زیر حراست

    کراچی: رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر  خواجہ اظہار الحسن  کو حراست میں لے کر رینجرز ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا، ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ فاروق ستار سے بھوک ہڑتال کیمپ پر بیٹھے اور میڈیا ہائوسز پر حملے کرنے والے ملزمان کی شناخت حاصل کریں گے۔


    Rangers take Farooq Sattar into custody from KPC by arynews

    اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کےڈپٹی کنوینر فاروق ستار رات دس بجے کے قریب رہنمائوں ارشدہ وہرہ، خواجہ اظہار الحسن، خواجہ سہیل و دیگر  کے ہمراہ کراچی پریس کلب پہنچے کہ وہ یہاں آکر میڈیا سے بات کریں گے اور حملے سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کا موقف بیان کریں گے لیکن اس کی نوبت نہیں آئی اور رینجرز نے انہیں کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لے کر کہیں منتقل کردیا۔

    FAROOQ SATTAR POST 2

    حراست کے وقت فاروق ستار نے مزاحمت بھی کی تاہم رینجرز افسر نے انہیں دھکا دیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ پریس کلب میں جاکر میڈیا ہائوسز پر حملے سے متعلق اپنا بیان کریں  گے اور تاہم رینجرز نے انہیں گرفتا کرلیا۔

    FAROOQ SATTAR POST 1

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں پریس کلب میں جا کر اپنا موقف بیان کروں گا اور صرف دو جملے بولنا چاہتا ہوں، اگر مجھے ڈی جی رینجرز نے بلایا ہے تو میں خود اپنی گاڑی میں چلوں گا، رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئےاسپیکراسمبلی سےمنظوری لینی ہوتی ہے جس پر رینجرز افسر نے کہا کہ جو بھی بات کرنی ہے ہمارے ساتھ چلیں اور وہاں کریں میں آپ کی گاڑی میں ساتھ چلوں گا۔

    فاروق ستار سے کمیپ میں بیٹھے افراد کی معلومات لیں گے، ڈی جی رینجرز


    Information will be availed from Farooq Sattar… by arynews

    ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے فاروق ستار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کو حراست میں لیا ہے ان سے کیمپ میں بیٹھے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے اور میڈیا ہائوسز پر حملوں میں ملوث ملزمان کی شناخت حاصل کریں گے جس کے بعد ہی انہیں رہا کیا جائے گا۔

    اےآر وائی کے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتالی کمیپ سے اٹھنے کے سبب ٹریفک جام ہوگیا تھا،آرمی چیف کا ٹیلی فون آیا تھا انہوں نے میڈیا ہائوسز پر حملوں کا نوٹس لیا ہے،کراچی میں امن ہے، کراچی کے اٹھارہ میں سے ایک ٹائون میں واقعہ پیش آیا کراچی کے دیگر علاقوں میں صورتحال کںٹرول میں رہی، کچھ لوگ تشدد پر اکسا رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

  • کراچی میں پولیس کا پہلا کومبنگ آپریشن ، 44 افراد زیر حراست

    کراچی میں پولیس کا پہلا کومبنگ آپریشن ، 44 افراد زیر حراست

    کراچی: سانحہ کوئٹہ سول اسپتال کے بعد کراچی پولیس کا پہلا کومبنگ آپریشن ، 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ایس پی اورنگی علی آصف کے مطابق کومبنگ آپریشن سرجانی خدا کی بستی اور اطراف کے علاقوں میں کیا گیا، جس میں ویسٹ زون پولیس کی بھاری نفری اور ریزرو پولیس کے اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

    ایس پی اورنگی علی آصف کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے، دوسری جانب غوثیہ کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن کے دوران تلاشی کا عمل جاری ہے۔

    لیاقت آباد سے بھتہ خور گرفتار

    دوسری جانب رینجرز نے لیاقت آباد سے ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خور کو لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم فہیم احمد بھتہ خوری کی مد میں رقم کی فراہمی کے لیے مختلف لوگوں کو دھمکیاں دیتا تھا، شہری کی شکایت پر رینجرز نے کارروائی کی اور بھتہ خور کو گرفتار کیا۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ شہری 1101 پر ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دے سکتے ہیں جس پر رینجرز فوری کارروائی کرے گی۔