Tag: زیر علاج

  • حیدرآباد سلنڈر دھماکہ: سول اسپتال کراچی میں زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا

    حیدرآباد سلنڈر دھماکہ: سول اسپتال کراچی میں زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا

    حیدرآباد میں گیس فلنگ دکان میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی کراچی کے سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی آج سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں 13 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    آتشزدگی کےباعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سےآس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

  • لندن کے اسپتال میں زیر علاج پاکستانی نژاد نصر اللہ خان انتقال کرگئے

    لندن کے اسپتال میں زیر علاج پاکستانی نژاد نصر اللہ خان انتقال کرگئے

    برمنگھم: لندن کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی نژاد نصر اللہ خان انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیر علاج پاکستانی نژاد نصر اللہ دار فانی سے کوچ کرگئے، پاکستانی نژاد نصر اللہ خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    ڈاکٹرز نے نصر اللہ خان کے مرض کو لاعلاج قرار دیا تھا، گزشتہ ہفتے نصر اللہ کی خواہش پر ان کے اہل خانہ کو برطانیہ بلایا گیا تھا جس میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

    نصر اللہ نے کہا تھا کہ ’آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے آفس سے میرے خاندان سے رابطہ کیا گیا، ہم آرمی چیف کے تعاون اور دل چسپی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ والد محمد حنیف بٹ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ نصراللہ کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کا بھائی شادی کے بعد 2 سال پاکستان میں رہا۔

    نصراللہ بٹ کی بہن نے کہا کہ 9 سال بعد میرا بھائی اپنے بیوی بچوں کوملے گا، اےآروائی نیوز کے شکرگزارہیں جن کی کوششوں سے ویزا ملا۔

    یاد رہے کہ نصراللہ کے لیے اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لائیں، وہ گزشتہ 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں اس لیے خواہش ہے کہ آخری بار اپنے دونوں بیٹوں اور اہلیہ کو دیکھ سکیں۔

    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی اور کہا تھا کہ نصراللہ کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نےتشدد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

    پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نےتشدد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

    لندن: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم بخاری نے برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں زخمی ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وہ گذشتہ روز لندن کے مقامی ٹرین اسٹیشن پر گر کر زخمی ہوگئے تھے بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں پارک لین کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    لندن کے اسپتال میں عزیز واقارب ملنے کے لیے پہنچے تو انہوں نے اپنے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جھوٹی باتیں پھیلائی جارہی ہیں، میرے خلاف یہ ایک سازش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ٹرین اسٹیشن پر موجود تھا کہ اچانک سر میں درد ہونے لگا اور میں چکراتا ہوا منہ کے بل گر پڑا جس سے شدید چوٹیں آئیں ہیں، میرے ساتھ اسپتال میں میری اہلیہ اور بیٹی موجود ہے، امید ہے چند روز میں اسپتال سے ڈسچارج ہوجاؤں گا۔

    لندن: نعیم بخاری کے ساتھ حادثہ، زخمی ہوکر اسپتال منتقل

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں وہ ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف جانے کے لیے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پہنچے تو گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

    اس حادثے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی تھی کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے، علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے بھی نعیم بخاری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • تین ہفتے گذر گئے،گورنرسندھ تاحال زیرِعلاج ہیں

    تین ہفتے گذر گئے،گورنرسندھ تاحال زیرِعلاج ہیں

    کراچی : سندھ کے نئے گورنر ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی تین ہفتےگذر جانے کے باوجود تاحال مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 30 نومبر کو گورنر کا حلف اُٹھانے والے ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اب تک اپنے دفتری امور کی انجام دہی کا آغاز نہیں کرسکے ہیں ۔

    یاد رہے وہ بیماری کے باعث حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری بھی نہیں دے سکے تھے جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرلیا گیا تھا تا ہم تین ہفتوں بعد بھی نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کب دفتری امور کی انجام دہی کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔

    سرکاری ذرائع اور معالجین کا کہنا ہے کہ کہ گورنر کی طبیعیت اب بہتر ہے، انہیں سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا جس کے باعث 79 سالہ گورنر سندھ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہان طبیعت کی بحالی کے بعد وی آئی پی روم میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    تا ہم تین ہفتے گذ جانے کے باوجود اسپتال انتظامیہ یہ بتانے سے قاصر نظر آتے ہیں کہ گورنر سندھ کو کب تک اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی اور وہ معمول کے کاموں کی انجام دہی کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ گورنر سندھ عشرت العباد کو سبکدوش کر کے ریٹائرد جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گورنر نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے 30 نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا۔