Tag: زیمبیا

  • زیمبیا میں معدنی کان بیٹھنے سے 10 کان کن ہلاک

    زیمبیا میں معدنی کان بیٹھنے سے 10 کان کن ہلاک

    زیمبیا کے علاقے ممبووا میں معدنی کان بیٹھنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 کان کن لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زیمبیا کے علاقے ممبووا میں ایک معدنی کان بیٹھ گئی۔ حادثے میں کم از کم 10 کان کن ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

    ریسکیو حکام نے ملبے تلے دبے کان کنوں کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ ماہ ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی۔

    جنوبی صوبے خراسان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، کوئلے کی کان میں دھماکے کے وقت درجنوں افراد موجود تھے جن میں سے ابتدائی طور پر 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

    کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق

    غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ کوئلے کی کان دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے جب کہ اب بھی کئی افراد کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

  • زیمبیا میں سڑک کناے 27 افراد کی لاشیں برآمد

    زیمبیا میں سڑک کناے 27 افراد کی لاشیں برآمد

    جنوبی افریقا کے ملک زیمبیا میں سڑک کنارے 27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

    جنوبی افریقا ملک زیمبیا میں ایک سڑک کنارے 27 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، اس حوالے سے یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے افراد تاریکین وطن ہیں جن کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔

    زیمبین پولیس کے مطابق دارلخلافہ کے قریبی علاقے میں ایک زرعی اراضی میں سڑک کنارے 27 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئیں ہیں جن کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب انتہائی تشویشناک حالت میں ایک زندہ شخص بھی موجود تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد مرد ہیں جس کی عمر 20 سے 38 سال کے درمیان ہے، شبہ ہے کہ بھوک اور کمزوری کی وجہ سے ان تمام افراد کی موت ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایتھوپیائی مہاجرین جنوبی افریقا سمیت کسی دوسرے ملک ہجرت کرنے کیلئے اکثر زیمبیا کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

  • گوشت کھانے سے درجنوں افراد کی حالت غیر۔۔۔ وجہ کیا بنی؟

    گوشت کھانے سے درجنوں افراد کی حالت غیر۔۔۔ وجہ کیا بنی؟

    مشرقی افریقی ملک زیمبیا میں زہر آلود گوشت کھانے سے 24 افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ زیمبیا کے مغربی علاقے نالولو ضلع میں پیش آیا، مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتبہ طور پر زہر آلود گوشت کھانے سے 24 افراد کی حالت غیر ہوگئی، تمام افراد کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں 12 کم عمر ہیں جبکہ دیگر لوگ بالغ ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش بھی جارہی ہے اور ذمہ داران کا تعین کیا جارہا ہے۔