Tag: زینب رضا

  • اداکارہ زینب رضا نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اداکارہ زینب رضا نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب رضا نے پہلی بار رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب رضا نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ عبایا میں ملبوس خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    روح پرور مناظر اپنے فینز کیساتھ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا ہے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ، میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کر لیا اور اپنے مرحوم دادا کے لیے بھی ایک عمرہ ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zainab Raza (@zainabrj)

    زینب رضا نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار نگاہ اٹھا کر خانہ کعبہ کو دیکھا تو میں اپنی زندگی کے بارے میں سب کچھ بھول گئی، ’میں جذبات سے مغلوب ہوں، یا اللہ! آپ نے مجھے میری سمجھ سے بھی بڑھ کر نوازا ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیسری تاریخ کو اس مقدس دعوت سے نوازنا ایک بے مثال نعمت ہے، سبحان اللہ! دنیا میں اس احساس کا کوئی موازنہ نہیں، اور جب بھی میں اس کا ذکر کرتی ہوں، میری آنکھیں آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں۔’

    آخر میں دعائیہ الفاظ جاری کرتے ہوئے زینب رضا نے مزید لکھا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے رمضان المبارک کے اس عمرے کو قبول فرمائے اور ہر مسلمان کو اپنے گھر کی زیارت کا شرف عطا فرمائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور ریئیلٹی شو تماشا کے سیزن 2 میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت بھی جہاں سے اداکار عمر شہزاد کیساتھ انکے افئیر کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔

    بعدازاں ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں زینب رضا کا کہنا تھا کہ’عمر میرا صرف ایک بہترین دوست ہے، اور لوگ وہی مانتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں، میں کسی کے خیالات کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتی۔‘

  • غصے میں دل کرتا ہے کسی کا سر پھاڑ دوں، زینب رضا

    غصے میں دل کرتا ہے کسی کا سر پھاڑ دوں، زینب رضا

    شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ زینب رضا کا کہنا ہے کہ غصے میں دل کرتا ہے کہ کسی کا سر پھاڑ دوں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں عمر شہزاد، حنا طارق، رابعہ کلثوم، زینب رضا، احسن شامل تھے۔

    سوال جواب کے سیشن میں ندا یاسر نے پوچھا کہ غصے کی حالت میں کیا کرنے کا دل چاہتا ہے جو آپ کرنہیں سکتیں؟

    جواب میں زینب رضا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کسی کا سر پھاڑنے کا دل کرتا ہے، مجھے جب بہت غصہ آتا ہے تو آپ کچھ کرنہیں سکتے تو میں دماغ میں یہ سوچ لیتی ہوں کہ کسی کا سر پھاڑ ہی ہوں اور پھر ریلیکس ہوجاتی ہوں۔

    احسن سے سوال کیا گیا کہ کبھی اپنے قریبی سے خود کو برائی سنی ہو اور برداشت کرگئے ہو؟

    اداکار نے کہا کہ گھر پر روز ہی تنقید ہوتی ہے کہ میری زندگی میں ترتیب نہیں ہے، کمرا گندا رہتا ہے، گھر کے کام نہیں آتے یہ تنقید مجھ پر اکثر ہوتی ہے۔

    رابعہ کلثوم نے سوال کے جواب میں کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی نیکی کرو تو گلے پڑ جاتی ہے، کسی کے کام آؤ تو وہ شکر گزار نہیں ہوتے بلکہ اور کی امید رکھتے ہیں۔

    حنا طارق نے کہا کہ مجھے لوگوں کی باتوں کو سننے میں مزہ آتا ہے، سیٹ پر میں سلمیٰ آپا اور رابعہ کلثوم بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں اور بہت مزہ آتا ہے۔