Tag: زینب شبیر

  • زینب شبیر نے ماہ دسمبر کو مخاطب کرکے کیا کہا؟

    زینب شبیر نے ماہ دسمبر کو مخاطب کرکے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر نے دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی اس مہینے کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب شبیر نے اپنی نئی دلکش تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں وہ سیاہ لباس میں ملبوس کسی اونچی عمارت کی چھت پر موجود ہیں۔

    زینب شبیر نے نے تصاویر شیئر کیں اور دسمبر کو مخاطب کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہائی دسمبر آپ آخری ہیں اس لیے ہمارے ساتھ بہترین رہنا۔‘

    چند گھنٹے قبل شیئر کی جانے والی ان تصاویر کو ہزاروں مداح پسندیدگی کی سند سے نواز چکے ہیں۔ ایک مداح نے ان سے دلچسپ انداز میں پوچھا کہ ’پہلے والوں نے کیا غلط کیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ زینب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں زینب شبیر نے یہ بتایا تھا کہ وہ پسند کی شادی کریں گی، اداکار اسامہ خان سے متعلق انھوں نے بتایا تھا ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔

  • ’دل مانگے مور‘ زینب شبیر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    ’دل مانگے مور‘ زینب شبیر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب شبیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شمالی علاقہ جات میں قدرت کے نظارے سے محظوظ ہورہی ہیں۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ قدرت کو گہرائی سے محسوس کریں پھر آپ سب کچھ بہتر محسوس کریں گے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@zainabshabbir.11)

    اس کے علاوہ انہوں نے اسی ٹرپ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں ان کے اچھے دوست و اداکار اسامہ خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا’ کیوں کہ دل مانگے مور‘۔

    زینب شبیر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@zainabshabbir.11)

    واضح رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں زینب شبیر نے کہا تھا کہ وہ پسند کی شادی کریں گی جبکہ اداکار اسامہ خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں لیکن لوگوں کو ہماری جوڑی اچھی لگتی ہے۔‘

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں مثبت کردار بہت کرلیے اب کوئی منفی کردار چوخ و چنچل ادا کرنا چاہتی ہوں۔

  • زینب شبیر انسٹاگرام پر چھا گئیں

    زینب شبیر انسٹاگرام پر چھا گئیں

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زینب شبیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کسی ریسٹورنٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ ہر وقت بہار کی طرح سوچتی ہیں وہ بولتی ہیں اس کے الفاظ سے پھول کھلتے ہیں۔‘

    زینب شبیر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘ کئی مداحوں نے ایموجیز بنا کر ان کی تصاویر کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ زینب شبیر اور اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بہروز سبزواری، شہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔

    اس سے قبل زینب شبیر نے اسامہ خان کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی تھی۔

    اداکارہ نے شو میں منگنی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسے افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جبکہ اسامہ خان کا بھی کہنا تھا کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ’زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں کے بعد میرے رشتے آنا بند ہوگئے ہیں۔