Tag: زین قریشی

  • آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ : زین قریشی کا  اہم  بیان سامنے آگیا

    آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ : زین قریشی کا اہم بیان سامنے آگیا

    لاہور : آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا تردیدی بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آئینی ترمیم کےحوالےسےمیرےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیارکی، والد نےلاہور بلا کر کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہ ہو۔

    انھوں نے اسمبلی میں موجودگی کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی جانا تو دور قریب سے بھی نہیں گزرا،پی ٹی آئی فیملی یقین کرےترمیم کا حصہ نہیں بنا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مجھ پر تنقید کرنےوالےاپنےگریبان میں جھانکیں، مجھے زدوکوب کیا ، میری بیوی کو اغوا کیا لیکن پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑدوں گا۔

  • اختر مینگل کا استعفیٰ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا نقصان ہے، زین قریشی

    اختر مینگل کا استعفیٰ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا نقصان ہے، زین قریشی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ اختر مینگل کا استعفیٰ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا نقصان ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ حکومت کو غور کرنا چاہیے کہ اختر مینگل نے کیوں استعفیٰ دیا ہے، وزیرداخلہ کی سنجیدگی یہ ہے کہ بلوچستان میں کہتے ہیں ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، اختر مینگل پارلیمان میں بلوچستان کی بہت اہم آواز ہیں۔

    زین قریشی نے کہا کہ 8 ستمبر کو دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا، ہم ڈی سی سے کئی دنوں سے این او سی مانگ رہے ہیں جو نہیں دیا جارہا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے خود کو عدالتوں میں پیش کیا، آئین و قانون کے سامنے سرتسلیم خم کیا، جہاں جہاں قانون نے اپنا راستہ لیا وہاں بانی پی ٹی آئی کو رہائی ملی ہے، ہم چاہتے ہیں آئین و قانون اپنا راستہ لے۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے کہا کہ دو پلیٹ فارم ہیں ایک تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہے، محمود اچکزئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی سربراہی کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کو مینڈیٹ دیا ہے وہ جو پروپوزل لائیں گے اس پر مشاورت ہوگی، کہا جاتا ہے 9 مئی کی فوٹیج موجود ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں، یہ کیا طریقہ ہے کہا جاتا ہے 9 مئی کی فوٹیج ہیں عدالتوں میں پیش نہیں کرتے۔

    زین قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو پتہ ہی نہیں ہے کہ فیصلے کہاں ہورہے ہیں، ن لیگ میں فیصلے کوئی اور کررہا ہے حکومت کسی اور کو دیدی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، وزیراعظم مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن عمل مختلف ہے، کسی بھی مذاکرات کیلئے ٹی او آرز طے کیے جاتے ہیں، ہم نے 2 مطالبے کیے کہ 8 فروری کے الیکشن پر جوڈیشل کمیشن بنادیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرالیں، آج اسمبلی میں حنیف عباسی کی جانب سے غیرسنجیدہ گفتگو کی گئی۔

    زین قریشی نے کہا کہ بلوچستان اہم ایشو ہے آج عطا تارڑ کےعلاوہ کوئی حکومتی وزیر نہیں تھا، ہم تو کہتے ہیں کہ 9 مئی واقعات میں جوملوث ہے انھیں سزائیں دیں، ہم تو ایک ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ شواہد سامنے لائیں اور سزائیں دیں۔

  • ’’ہمارا پہلا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کرو‘‘

    ’’ہمارا پہلا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کرو‘‘

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر اسیران کو فوری رہا کرو۔

    تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ دوسرا مطالبہ ہے ہمارا جو مینڈیٹ 8 فروری کو چھینا گیا وہ واپس کرو، ہمارے نشان کو چھین لیا گیا، میں نے جوتے کے نشان پر الیکشن لڑا، حلقے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے 2 لاکھ ووٹ دیکر مجھے اسمبلی میں بھیجا۔

    زین قریشی نے کہا کہ میں آج قیدی نمبر 805 شاہ محمودقریشی کی جانب سے پیش ہوا ہوں، شاہ محمود قریشی سے ملا تو انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر آرہا ہے۔

    رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے کہا کہ صوابی کی عوام کو کہنا بانی نے جو تحریک چلائی ہے اس میں ساتھ دیں۔

    زین قریشی نے بتایا کہ شاہ محمود نے کہا کہ میں جب باہرنکلوں گا تو بانی کے وژن کا دفاع کرونگا، پنجاب میں اگر جلسے کرنے کی اجازت دی جائے تو ہر ضلع میں ایسے جلسے ہونگے۔

  • پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کیلئے بالکل تیارہے، زین قریشی

    پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کیلئے بالکل تیارہے، زین قریشی

    پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کیلئے بالکل تیارہے، پارٹی کی کچھ شرائط ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے پہلے دن کہا تھا پی ٹی آئی مفاہمت کیلئے تیار ہے۔ پی ٹی آئی کی کچھ شرائط ہیں، اعتماد کی فضا ہونی چاہیے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی کہتی ہے کہ ہمارا 9 مئی واقعات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بدقسمتی سےغزہ سے متعلق قرارداد پر سیاست کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسمبلی میں شور زیادہ ہونے کی وجہ سے قرارداد کیا پیش کی گئی پتہ نہیں چلا۔

    انھوں نے کہا کہ اسپیکر نے دوبارہ قرارداد پڑھی توسب کو سمجھ آئی اور مشترکہ منظور کی گئی۔ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے۔

    زین قریشی نے کہا کہ امریکا میں احتجاج کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکا میں احتجاج امریکا میں موجود پاکستانیوں نے کیا ہے۔ فیصل واوڈا اپنے بیانات کی وضاحت خود ہی کرسکتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں۔ علی امین پر بھونڈا کیس بنایا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے تمام کاغذات جمع کرائے تھ۔ علی امین گنڈاپور کے کاغذات کی جانچ الیکشن کمیشن نے کی۔ انھیں عوام نے منتخب کرکے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔

    زین قریشی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ صوبے کے معاملات پر بات کی۔ وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ انتخابات پر بھی بات کی۔

  • شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    لاہور: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے فرزند زین قریشی غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے، تاہم انھیں لاہور ایئرپورٹ پر روکا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی زین قریشی کو ایف آئی اے امیگریشن نے نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر روکا۔

  • شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید

    شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے غلط خبریں پھیلانے والوں کو واضح پیغام دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم پی اے زین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    زین قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم لاہورمیں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ ہیں اوررہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی اورمیں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں عمران خان کےہمراہ ہیں ، سینیٹرعون عباس بپی کا بھی میرے بارے میں جھوٹا بیان جاری کیا گیا ہے۔

    زین حسین قریشی نے مزید بتایا کہ جمعہ کوعون عباس بپی اورمیں جنوبی پنجاب لانگ مارچ کی اکٹھےقیادت کریں گے ، جنوبی پنجاب کاقافلہ اسلام آبادمیں عمران خان سے ملے گا۔

    پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان فیک پروپیگنڈہ پرکان نہ دھریں، ہم اس جنگ میں عمران خان کے سپاہی ہیں۔

  • ضمنی انتخابات : شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا میدان میں اترنے کا فیصلہ

    ضمنی انتخابات : شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا میدان میں اترنے کا فیصلہ

    ملتان : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    زین قریشی پی پی217سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ زین محمودقریشی آج اپنےکاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

    زین محمود قریشی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم کے مدمقابل ہوں گے۔

    خیال رہے کہ سابق ایم پی اے سلیمان نعیم کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ملتان کے حلقہ پی پی 217 میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

    واضح رہے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نےتنظیم سازی کے سلسلے میں وسطی پنجاب تنظیم کے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا تھا ، نوٹی فیکشن کے مطابق ایم این اے عندلیب عباس کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب بنایا گیا تھا۔

  • شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر

    شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر کردیا، ان کا کہنا ہے وہ نوجوانوں کو حکومت میں لیکر آئیں گے تاکہ ان کے ویژن سے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 15 پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیے، جس کا وزارت کابینہ ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    جس کے مطابق شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ اور لعل چند کو انسانی حقوق کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق عندلیب عباس کو وزارت خارجہ، عالیہ حمزہ کو ٹیکسٹائل پارلیمانی سیکرٹری ، ظہور حسین قریشی پاور اور فرخ حبیب کو ریلوے کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔

    راجہ ریاض پٹرولیم، تاشفین صفدر ہاوسنگ اینڈ ورکس کے پارلیمانی سکریٹری، جمیل احمد بحری امور، جویریہ ظفر وزارت اطلاعات کی پارلیمانی سیکرٹری ہوں گی۔

    شاندانہ گلزارخان تجارت ، وجیہ اکرام تعلیم و پروفیشنل تربیت کی سیکرٹری اور نوشین حمید کوقومی صحت کی پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ روبینہ جمیل دفاعی پیداوار اور رخسانہ نوید موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری ہوں گی۔

  • آج شام زین قریشی کی کامیابی دکھائی دے رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    آج شام زین قریشی کی کامیابی دکھائی دے رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، آج شام زین کی کامیابی دیکھائی دے رہی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، 2013 اور 2018 الیکشن میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹرز پر جوش و منظم دیکھائی دے رہا ہے، پر امید ہوں شیخ رشید جیتیں گے، آج شام زین کی کامیابی دیکھائی دے رہی ہے، زین نے اچھی مہم چلائی، خوش دلی سے قبول کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انتظامات بہت اعلیٰ ہیں، فوج پولیس کی تعیناتی سے نظم و ضبط نظرآرہا ہے۔


    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں