Tag: زیورات

  • خوبصورت زیورات جو گھر میں بھی بنائے جاسکتے ہیں

    خوبصورت زیورات جو گھر میں بھی بنائے جاسکتے ہیں

    کیا آپ کو معلوم ہے بازار میں بکنے والے تمام خوشنما زیورات بڑی بڑی فیکٹریوں میں تیار نہیں کیے جاتے، ان میں سے کچھ باآسانی آپ اپنے گھر میں بھی تیار کر سکتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر آپ ایسے زیورات تیار کرنے کی بہت سی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، ان زیورات کی فروخت سے تو زیادہ کمائی نہیں ہوتی البتہ یہ ویڈیوز بے حد پسند کی جاتی ہیں اور انہیں دیکھنے اور پسند کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔

    زیر نظر ویڈیو بھی ایسی ہی ہے جسے دیکھ کر آپ بھی اپنے لیے گھر میں نہایت خوبصورت زیورات تیار کرسکتے ہیں۔

    اس کے لیے آپ کو بازار سے زیورات کے کچھ خالی فریمز لینے کی ضرورت پڑے گی۔ ان فریمز میں بے رنگ یا مختلف رنگوں سے مزین گوند ڈال کر اس میں مختلف ننھی منی اشیا سجائی جاسکتی ہیں۔

    ان زیورات میں خشک پھول پودے بھی ڈالے جاسکتے ہیں۔ تیار ہونے کے بعد یہ زیورات نہایت دیدہ زیب معلوم ہوتے ہیں جنہیں آپ ہر قسم کے موقع پر پہن سکتے ہیں۔

  • بچھڑ جانے والے پالتو جانور زیورات کی صورت میں محفوظ

    بچھڑ جانے والے پالتو جانور زیورات کی صورت میں محفوظ

    بعض لوگ اپنے پالتو جانوروں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور جب وہ جانور مر جاتے ہیں تو ان کے مالکان ان کے غم میں نڈھال ہوجاتے ہیں۔

    کچھ لوگ مرجانے کے بعد بھی اپنے جانوروں کو یاد رکھنا چاہتے ہیں، ایک فنکار نے ایسے ہی افراد کے لیے ایک دل کو چھونے والا طریقہ متعارف کروا دیا۔

    یہ امریکی آرٹسٹ لوگوں کی فرمائش پر ان کے بچھڑ جانے والے جانوروں کو زیورات کی شکل میں پھر سے ان کے سامنے پیش کردیتا ہے۔

    اپنے مرحوم پالتو جانور سے مشابہہ انگوٹھی یا گلے کے زیورات پہن کر لوگوں کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ان کا پیارا ساتھی ان کے پاس ہی ہے اور ان سے دور نہیں گیا۔

    آئیں آپ بھی وہ خوبصورت زیورات دیکھیں۔

  • سمندری اشیا سے بنے ہوئے خوبصورت زیورات

    سمندری اشیا سے بنے ہوئے خوبصورت زیورات

    سلوینیا کی ایک 18 سالہ فنکارہ کے دنیا بھر میں بہت سے مداح ہیں جو ان کے بنائے ہوئے زیورات پہننا چاہتے ہیں۔ ان کے زیورات کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مختلف سمندری اشیا سے بنائے جاتے ہیں۔

    سلوینیا سے تعلق رکھنے والی مرینہ نے یہ کام صرف 13 سال کی عمر میں شروع کیا تھا۔

    وہ اپنے گھر سے باہر ساحل پر جمع ہوجانے والی سیپیاں، موتی اور مختلف پتھروں کے ٹکڑے جمع کرلیتی۔

    کچھ عرصے بعد اس نے ان سے خوبصورت زیورات بنانے شروع کردیے۔

    صرف 4 برس بعد ہی اس کے بنائے گئے زیورات دنیا کے مختلف حصوں میں فروخت کیے جارہے ہیں اور ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

    اب تک کئی بین الاقوامی اخبارات نے مرینہ کا انٹرویو بھی شائع کیا ہے۔

    مرینہ کے کام کی خوبصورتی ان کی انفرادیت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ زیورات پہننے والے خود کو فطرت سے قریب محسوس کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کرلیے

    ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کرلیے

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 3 ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیوارت چوری کرلیے۔ ملازماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق چوری میں ملوث ملازماؤں میں سے 2 کا تعلق فلپائن جبکہ ایک کا تعلق بھارت سے ہے۔

    پولیس کو ان کی کفیل کی جانب سے رپورٹ درج کروائی گئی کہ اس کی تجوری سے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کیے جاچکے ہیں۔

    پولیس نے شک کی بنا پر ملازماؤں کو گرفتار کیا، بعد ازاں ان کی الماریوں کی تلاشی لی گئی تو پولیس نے زیورات کے ساتھ شراب کی بوتلیں بھی برآمد کرلیں۔ دوران تفتیش ملازماؤں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کو عدالت میں لے جایا جا چکا ہے اور عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 16 اپریل تک مؤخر کردی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حیدری مارکیٹ: سنارکی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی

    حیدری مارکیٹ: سنارکی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی

    کراچی :ڈاکو دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر با آسانی فرار، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ میں سنار کی دکا ن سے چار ڈاکو لاکھو ں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہوتے ہی دکانداروں کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا، دکان میں موجود افراد کو زدوکوب کرکے بٹھادیا۔

    اس دوران ڈاکوؤں نے شو کیس میں رکھا ہوا لاکھوں روپے کی مالیت کا سونا اور زیورات لوٹ لیا۔ دکانداروں نے  پولیس کو بتایا کہ دو مرد اور دو خواتین ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اورلوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ تاہم کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔