Tag: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری

  • ویڈیو: ہیروئن کے ساتھ فین کا عجیب انداز، کارتک بے خبر

    ویڈیو: ہیروئن کے ساتھ فین کا عجیب انداز، کارتک بے خبر

    ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ شری لیلا اور بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ شری لیلا ان دنوں  بالی وڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ اپنی بالی وڈ ڈیبیو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کارتک اور شری لیلا نے اپنی فلم کے لیے ہندوستان کے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کرچکے ہیں، اب ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دونوں اداکاروں کو ایک بڑے ہجوم کے درمیان چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی دوران کارتک کی فلم کی ہیروئن شری لیلا کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آتا ہے جس سے کارتک بھی بے خبر نظر آئے۔

    ہوا کچھ یوں کہ جب کارتک اور شری لیلا ایک ساتھ چلتے ہوئے آرہے تھے تو ایک جنونی فین نے اداکارہ شری لیلا کو زبردستی پیچھے گھسیٹتا ہے جبکہ ساتھ چلنے والے آریان اس واقعے سے بے خبر ہوکر آگے نکل جاتے ہیں۔

    یہ کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے اور تنقید کا رخ کارتک آریان کی طرف کردیا جبکہ کچھ اداکار کے دفاع میں بولنے لگے۔

  • اداکار ناگ ارجن کے کنونشن ہال پر بلڈوزر چلا دیا گیا

    اداکار ناگ ارجن کے کنونشن ہال پر بلڈوزر چلا دیا گیا

    حیدرآباد: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار ناگ ارجن کے این کنوینشن سینٹر پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹ پراپرٹی پروٹیکشن ایجنسی (ہائیڈرا) نے مشہور تلگو اداکار ناگ ارجن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے کنونشن ہال کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق کنونشن ہال کو گرانے کی کارروائی ہائیڈرا اور پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دی،  یہ کنوینشن ہال رنگا ریڈی ضلع میں شلپرام کے قریب واقع تھا اور انتظامیہ کے مطابق یہ زمین ایسے علاقہ میں واقع ہے جہاں عمارعت تعمیر کرنے کی اجازت نہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کنونشن ہال 10 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے، یہ ہال برسوں سے زیر تفتیش ہے، فل ٹینک لیول (ایف ٹی ایل) علاقے اور مادھا پور علاقے میں تھامی کنٹا جھیل کے بفر زون کے اندر غیر قانونی تعمیرات کے الزامات کے بعد ہال کو منہدم کیا گیا۔