Tag: ساؤتھ ایشین گیمز

  • پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز، اجلاس میں آرمی چیف کی بھی شرکت

    پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز، اجلاس میں آرمی چیف کی بھی شرکت

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق اجلاس میں شرکت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی، وزیر اعظم نے ساؤتھ ایشین گیمز کے پاکستان میں انعقاد کے انتظامات کی ہدایت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی، انھوں نے وزیر اعظم آفس اور تمام متعلقہ اداروں کو گیمز کے انعقاد کے لیے مکمل تعاون کے لیے کہا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال بہترین ہے، کسی ملک کو پاکستان میں آ کر کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے گراؤنڈز سمیت تمام انفرا اسٹرکچر بہتر کیا جائے، اور وزارت بین الصوبائی رابطہ اس سلسلے میں اپنی تیاری کر لے۔

  • پاکستانی ہاکی ٹیم نے بھارت کو اسی کی سرزمین پرہراکرگولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستانی ہاکی ٹیم نے بھارت کو اسی کی سرزمین پرہراکرگولڈ میڈل جیت لیا

    گوہاٹی: پاکستان نے بھارت کو اسی کی سرزمین پردھول چٹاکر ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

    بھارتی شہر گوہاٹی میں سبزہلالی پرچم سربلند ہوگیا، پاکستان نے بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کرساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

    میچ کے آغازسے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑتوڑ حملے کیے، پہلے ہاف کے اختتامی وقت میں اویس رحمان نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلوادی۔

    دوسرے ہاف میں بھی گرین شرٹس چھائی رہی، میچ کے آخری منٹ میں بھارت کوپینلٹی کارنر ملا، جیسے بھارت نے ضائع کردیا۔ نیٹ ساؤنڈ پاکستان نے میچ ایک صفر سےجیت کر ساوتھ ایشین گیمز میں ایک اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔