Tag: ساؤتھ فلم انڈسٹری

  • اداکار اللو ارجن کو پولیس کا نیا نوٹس جاری

    اداکار اللو ارجن کو پولیس کا نیا نوٹس جاری

    بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار الو ارجن کو پولیس نے نوٹس جاری کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست حیدرآباد کی رام گوپال پولیس نے فلم اداکار الو ارجن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسپتال میں زیر علاج لڑکے شری تیج کی عیادت کے لیے نہ آئیں۔

    شری تیج سندھیا تھیٹر بھگدڑ واقعہ میں شدید زخمی ہوا تھا اور وہ اس وقت کمس اسپتال میں زیر علاج ہے، الو ارجن کی ممکنہ آمد کی اطلاعات کے پیش نظر پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ اگر وہ عیادت کے لیے آتے ہیں تو پولیس ایس او پیز پر عمل کیا جائے‌ ورنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ذمہ داری الو ارجن پر عائد ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کا مقصد اسپتال میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور مزید کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا ہے۔

    رام گوپال پولیس کا کہنا ہے کہ الو ارجن کے مداحوں کی بڑی تعداد کی موجودگی اسپتال کے معمولات میں خلل ڈال سکتی ہے، جس سے دیگر مریضوں اور عملہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اس لیے پولیس نے اداکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شری تیج کی عیادت کے لیے شخصی طور پر نہ آئیں بلکہ دیگر مناسب طریقے سے اپنی ہمدردی کا اظہار کریں۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2’ کی تشہیر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک 39 سالہ خاتون ہلاک جبکہ اس کا 9 سالہ بیٹا شری تیج شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    اس حادثہ کے بعد پولیس نے الو ارجن ان کی سیکیورٹی ٹیم اور تھیٹر کے انتظامی عملہ کے خلاف مقدمہ درج کیا، ابتدائی طور پر عدالت نے اداکار کو 14 دن کی پولیس حراست میں بھیجا لیکن چند گھنٹوں بعد ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا، اداکار نے صرف ایک رات چنچل گوڑہ جیل میں‌گزاری تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/allu-arjun-arrest/

  • الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کی اسکریننگ کے دوران ایک اور مداح کی موت ہوگئی

    الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کی اسکریننگ کے دوران ایک اور مداح کی موت ہوگئی

    ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن کی ’پشپا 2: دی رول‘ کی اسکریننگ کے دوران ایک اور مداح کی موت ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رایادرگام میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 کی نمائش کے دوران ایک اور مداح چل بسا جس سے بڑے پیمانے پر تشویش پھیل گئی ہے۔

    بھارت پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ ہریجن مدھناپ کے نام سے ہوئی ہے، ہریجن دوپہر 2:30 بجے کے قریب رایادرگام میں اسکریننگ میں شرکت کی، تاہم وہ شام 6 بجے کے قریب تھیٹر کے عملے کو مردہ حالت میں ملا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

    پولیس کا مزید کہا ہے کہ مذکورہ شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں آیا اور تھیٹر کے اندر مسلسل شراب پیتا رہا، ہریجن مدھناپ 4 بچوں کا باپ اور شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے میں بھارتی ایکٹ کی دفعہ 194 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

    الو ارجن کیخلاف خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے شہر حیدرآباد میں کافی انتظار کے بعد جب پشپا 2 ریلیز ہوئی تو الو ارجن خود  بھی حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر پر پریمیئر کے دوران پہنچے، جہاں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون دم گھٹ کر ہلاک ہوگئی تھی۔

  • شاہ رخ نہ سلمان، بالی ووڈ کا سب سے مقبول ترین اداکار کون؟

    شاہ رخ نہ سلمان، بالی ووڈ کا سب سے مقبول ترین اداکار کون؟

    بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار نے معاوضے، فلم کے بزنس کے بعد اب عوام میں مقبولیت میں بھی بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس نے بالی ووڈ کنگ خان اور دبنگ سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبول ترین اداکار کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو بھارت کی پیشہ ورانہ میڈیا فرم ’’اورمیکس ‘‘ نے ’اسٹارز انڈیا لووز‘ اکتوبر کے سب سے مقبول اداکاروں کی فہرست جاری کی جس میں ساؤتھ انڈسٹری کے اداکار پربھاس پہلے نمبر پر ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس نے فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ میں اپنی شاندار کارکردگی کے سبب  بڑی کامیابی کے بعد بھارت میں مقبول ترین اداکار بن گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Prabhas (@actorprabhas)

    انہوں نے بالی ووڈ کے بڑے سپر اسٹارز جیسے اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس فہرست میں اداکار وجے دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہ رخ خان  تیسرے، جونیئر این ٹی آر چوتھے اور اجیت کمار پانچویں نمبر پر ہیں۔

    اداکار الو ارجن جو جلد ہی فلم پشپا 2 میں نظر آئیں گے، اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ مہیش بابو ساتویں، سوریا آٹھویں اور رام چرن نویں پوزیشن پر ہیں جبکہ  سلمان خان کا نمبر10واں ہے۔

  • داتا دربار سے اغوا ہونے والی لڑکی پڈعیدن سے بازیاب

    داتا دربار سے اغوا ہونے والی لڑکی پڈعیدن سے بازیاب

    نوشہروفیروز: داتا دربار لاہور سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی پڈعیدن سے بازیاب کرالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ماموں سے ناراض ہو کر داتا دربار سے آئی تھی، ایک خاتون بیٹی بنانے کا جھانسہ دے کر پڈعیدن لے آئی۔

    لڑکی کے مطابق خاتون نے زبردستی نکاح کرایا، تشدد بھی کرتی تھی میری والدہ کا انتقال ہوچکا ہے میں ماموں کے پاس لاہور رہتی تھی۔

    پولیس نے کہا کہ لڑکی کے بیان پر تفتیش کی جا رہی ہے، اس کے ماموں سے لاہور میں رابطہ کیا گیا ہے، اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • تمنا بھاٹیہ نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی کامیابی کا راز بتادیا

    تمنا بھاٹیہ نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی کامیابی کا راز بتادیا

    بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ساؤتھ فلموں کو بالی ووڈ سے بہتر قرار دیتے ہوئے  ساؤتھ فلم انڈسٹری کی کامیابی کا راز بتادیا۔

    بھارت کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے ہندی کے ساتھ تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے، حال ہی میں راج شامانی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے فلمی کریئر کے حوالے سے بات کی۔

    اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ بالی ووڈ کی نسبت ساؤتھ فلم انڈسٹری اپنے جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے کہانیاں پیش کرتی ہیں اور بنیادی انسانی جذبات پر مبنی فلمیں بناتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ کی فلموں اور ساؤتھ میں بننے والی فلموں میں جو خاص فرق دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ساؤتھ کی فلموں میں اپنے جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے زیادہ بات کی جاتی ہے۔

    تمنا نے کہا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی فلمیں اس لیے بھی عالمی سطح پر دکھائی جارہی ہیں کیوں کہ وہ اپنے خطے سے جڑی کہانیاں سنانے کی کوشش کرتے ہیں اس وجہ سے ان کی فلمیں کامیاب بھی ہیں۔

    تمنّا بھاٹیہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں میں طبقات کو مدّنظر رکھ کر کام نہیں کرتے بلکہ وہ بنیادی انسانی جذبات جن کا تعلق ماں باپ سے ہوتا ہے، بھائی، بہن سے بدلہ، ایسی کہانیاں جو مختلف فارمیٹس کے ذریعے انسانی جذبات کو بیان کرتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختلف قسم کے لوگوں کے بارے میں فلم نہیں بناتے ہیں اور صرف وہی بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے بارے میں وہ مکمل جانتے ہیں۔

  • ’برفی‘ میں کام کرنے کے بعد الیانا ڈی کروز کو فلموں کی آفرز ملنا کم کیوں ہوئیں؟

    ’برفی‘ میں کام کرنے کے بعد الیانا ڈی کروز کو فلموں کی آفرز ملنا کم کیوں ہوئیں؟

    بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ الیانا ڈی کروز نے انکشاف کیا ہے کہ فلم برفی میں کام کرنے کے بعد انھیں فلموں کی آفرز ملنا انتہائی کم ہوگئی تھیں۔

    ساؤتھ فلم انڈسٹری سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی الیانا نے بتایا کہ بالی وڈ فلم ’برفی‘ میں کام کرنے کے بعد جنوبی بھارت کی انڈسٹری سے انھیں موویز کی آفر آنا بالکل کم ہوگئی تھی اور ایسا غلط فہمی کی بنا پر ہوا تھا۔

    الیانا نے کہا کہ ایک عجیب و غریب غلط فہمی پھیل گئی تھی کہ میں ساؤتھ انڈسٹری کی فلمیں کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

    فلم برفی کے لیے ہاں کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ نہیں تھا کہ میں ہندی فلم انڈسٹری میں شفٹ ہونا چاہتی ہوں، مجھے واقعی برفی کی کہانی پسند آئی تھی۔ میں نے سوچا کہ یہ ایک غیر معمولی فلم ہے اور میں نے اس سے قبل اس طرح کا کردار نہیں کیا تھا۔

    الیانا نے کہا کہ مجھے لگا کہ اس طرح کی کوئی چیز دوبارہ میرے کیریئر میں نہیں آئے گی اس لیے میں نے سوچا کہ اس فلم کو ترک کرنا بیوقوفی ہوگی۔

    جنوبی فلم انڈسٹری کے ردعمل پر الیانا کا کہنا تھا کہ جب میں نے فلم برفی سائن کی تو یہ عجیب غلط فہمی پھیل گئی کہ میں اب بالی ووڈ میں جا رہی ہیں اور ساؤتھ کی فلمیں کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ اس کے بعد مجھے پیشکش کم ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ برفی 2012 میں ریلیز ہونے والی ایک رومانٹک کامیڈی فلم تھی جسے انوراگ باسو نے تحریری کیا اور ہدایت کاری کی تھی۔ فلم میں رنبیر کپور، پریانکا چوپڑا کے ساتھ الیانا نے ہندی فلم میں ڈیبیو کیا تھا۔