Tag: ساؤتھ کیرولینا

  • جنوبی کیرولائنا میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    جنوبی کیرولائنا میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    امریکا، ساؤتھ کیرولینا میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

    یہ واقعہ اسپارٹنبرگ کاؤنٹی، جنوبی کیرولینا میں شیرون چرچ روڈ اور ہائی وے 101 پر اتوار کی صبح تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔

    طیارے کے گرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے حادثے کی ویڈیو میں حادثے سے پہلے کے واقعات کی ترتیب کو دکھایا گیا ہے۔

    پہلے امریکی حکام بشمول ریڈویل ایریا فائر ڈسٹرکٹ اور ٹرینیٹی فائر ڈیپارٹمنٹ، حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہیں اس واقعے کے بارے میں کال موصول ہوئی اور انہیں ایک کھیت میں گرا ہوا طیارہ ملا۔

    حکام کو تباہ ہونے والے طیارے کے اندر دو متاثرہ افراد ملے۔ متاثرین ابتدائی طور پر پھنس گئے تھے تاہم ریسکیو کارکنان انہیں جہاز سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ دونوں متاثرین زخمی ہوئے، اور ان کے زخموں کی شدت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔

    ملبے سے نکالے جانے کے بعد، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔ اس کے بعد انہیں ہوائی جہاز سے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جو ممکنہ طور پر گرین ویل میں واقع ہے۔

    جس کھیت میں حادثہ پیش آیا وہ فل ڈیوس کی ملکیت والی 50 ایکڑ پراپرٹی کا حصہ ہے۔ جائیداد کے مالک۔ ڈیوس نے پائلٹ اور مسافروں کی خیریت اور طبی امداد تک ان کی رسائی کے متعلق تفکرات کا اظہار کیا۔

  • 6 سالہ بچی کی پراسرار گمشدگی، اسکول بس سے اتر کر واپس نہیں آئی

    6 سالہ بچی کی پراسرار گمشدگی، اسکول بس سے اتر کر واپس نہیں آئی

    امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں 6 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی، بچی اسکول بس سے اتر کر کہیں گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔

    ساؤتھ کیرولینا میں 6 سالہ بچی کی گمشدگی نے پورے علاقے کو پریشان کردیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس کی بخیریت واپسی کے لیے دعاگو ہے۔

    پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گمشدگی سے قبل ننھی بچی اسکول بس میں موجود تھی، لیکن کچھ سوچ کر وہ ڈرائیور کے پاس گئی اور اس سے کچھ بات کرنے کے بعد بس سے اتر گئی۔

    اس کے بعد وہ واپس نہیں آئی، پولیس نے آس پاس کا سارا علاقہ چھان مارا ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    پولیس کے 250 اہلکاروں سمیت اہل علاقہ بھی اسے ڈھونڈنے میں سرگرداں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو اغوا کیے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم اس کی پراسرار گمشدگی نے اچھنبے میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    دو روز قبل اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مقامی چرچ میں جمع ہو کر بچی کی سلامتی و حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی۔

  • ساؤتھ کیرولینا نے غلامی کے پرچم کو اتار دیا

    ساؤتھ کیرولینا نے غلامی کے پرچم کو اتار دیا

    کولمبیا : ساؤتھ کیرولینا حکومت نے کنفیڈریڈ کے جھنڈے کو  اتار دیا، تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کیرولینا حکومت نے غلامی کے نشان کنفیڈریشن کے جھنڈے کو اتار دیا۔

    جمعے کے روز اسٹیٹ کیپیٹل گراؤنڈ میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں مذکورہ جھنڈے کو اتارا گیا، جو کہ ساؤتھ کیرولینا کے غلامی کے حق میں روایات کا نشان سمجھا جاتا تھا۔

    سول وار کا یہ جھنڈا اسٹیٹ ہاؤس پر تقریباً 54 برس تک لہراتا رہا، جو کہ اس تاریخی واقعے کے رونما ہونے کے ایک ماہ کے اندر جب ایک سفید فام امریکی باشندے نے کارلٹس چرچ کے اندر نو سیاہ فام امریکی باشندوں کو قتل کر دیا تھا۔

    جھنڈا اتارنے کی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں امریکی عوام بھی شریک تھی۔ اس موقع پر جھنڈے کو اتار کر اسے انتہائی احترام کے ساتھ طے کرکے اس کو قریبی میوزیم میں بھجوا دیا گیا۔

    اس موقع پر موجود شہریوں نے یو ایس اے یو ایس اے کے تعرے بھی لگائے، واضح رہے کہ مذکورہ جھنڈا جہاں بہت سے لوگوں کیلئے نفرت  غلامی اور نسل پرستی کا نشان تھا وہیں ساؤتھ کیرولینا کے لئے ورثے اور فخر کا نشان سمجھا جاتا ہے۔