Tag: سائبرحملے

  • سائبرحملے: حکومت سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دے، ماہرین

    سائبرحملے: حکومت سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دے، ماہرین

    کراچی : سائبر سیکیورٹی کے ماہر عبدالقادر نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ہیکرز میڈیا سمیت بڑے اداروں پر سائبر حملے کرسکتے ہیں، پاکستان میں بھی خطرہ موجود ہے، حکومت ہنگامی بنیادوں پر سائبر سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عبدالقادر نے کہا کہ اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے،ڈیڑھ سو سے زائد ممالک سائبر حملے کی زد میں ہیں کیونکہ حالیہ دنوں میں ہونے والے حملے صرف ٹریلرہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکا سمیت مختلف ممالک میں تاوان کے لیے سائبر حملہ

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سائبرحملوں سے محفوظ ملک ہے لیکن خطرہ موجود ہے، مستقبل میں بڑےحملے ہوسکتے ہیں، سائبرسیکیورٹی ماہر نے بتایا کہ برطانیہ کے 20 سے زائد اسپتال اورجرمنی کا ریلوے سسٹم ہیکرز کے حملوں کے متاثر ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: دنیا بھرکے کمپیوٹرز کو ہولناک سائبر حملے کاخطرہ

    اس کے علاوہ اسپین پرتگال کا ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم بھی متاثر ہوا، انہوں نے کہا کہ امریکا کی مشہورکوریئرسروس پربھی سائبرحملہ کیا جا چکا ہے، تاہم سائبرحملہ کرنے والوں کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہوسکی ہے۔

  • سائبرحملے جان لیوا بھی ہوسکتے ہیں

    سائبرحملے جان لیوا بھی ہوسکتے ہیں

    نیویارک: انٹرنیٹ کے ذریعے آلات کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، اکثر لوگوں کے ٹیلی وژن، کمپیوٹر اور موبائل فونز ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں، نیویگیشن سسٹم بھی اب سمارٹ فونز میں موجود ہیں، اب آفس میں موجود رہتے ہوئے گھر کے ہیٹنگ سسٹم کو کھول بھی سکتے ہیں اور بند بھی کرسکتے ہیں۔

    بوخم یونیورسٹی میں کمپیوٹر کے شعبے کے ماہر کرسٹوف پار کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کسی آلے کا انٹرنیٹ سے رابطہ ہوتا ہے تو اسے ہیک  کیا جاسکتا ہے، ڈیجیٹل آلات کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے رجحان میں اضافے کی وجہ سے مستقبل میں سمارٹ ہومز ہوا کریں گے۔

    ان گھروں میں موبائل فون یا ٹیبلٹ  کے ذریعے واشنگ مشین، ٹیلی وژن، لائٹ اور چولہے کو کنٹرول کیا جائے گا اور اگر یہ آلات سائبر حملے کا نشانہ بننے لگیں تو ہیکر ایسے وقت میں چولہا کھول سکتا ہے، جب گھر میں کوئی بھی نہ ہو۔

    کرسٹوف پار کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اس کی بہترین مثال گیرج کے دروازے کی ہے، یہ دروازے انتہائی غیر محفوظ ہوتے ہیں اور اس نظام کو بہت آسانی سے ہیک کیا جاسکتا ہے، لیکن گیرج کے دروازے کے ذریعے چوریاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔