Tag: سائبرسیکیورٹی

  • سعودی حکام کا ایڈوانس ٹیکنالوجی اور سائبرسیکیورٹی اکیڈمی بنانے کا اعلان

    سعودی حکام کا ایڈوانس ٹیکنالوجی اور سائبرسیکیورٹی اکیڈمی بنانے کا اعلان

    ریاض:سعودی عرب میں ایڈوانس ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ایک نئی اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا محکمہ دفاع سائبر سیکیورٹی کے میدان میں سائبر خطرات کی روک تھام میں خود کفیل ہوگیا ہے، سائبر سیکیورٹی کے میدان میں سعودی عرب کا شمار عالمی سطح پر13 ویں نمبر پرہے جب کہ عالمی سطح پرسائبر سیکیورٹی کے خطرات کا درجہ 16 تک پہنچ گیا ہے۔

    سعودی عرب کے سائبر سیکیورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز ٹیکنالوجی پروگرام سے وابستہ 100 نوجوانوں کی پاسنگ آﺅٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پراس پروگرام میں 32 ہزار امیدواروں نے شمولیت کی درخواست دی گئی تھی جن میں سے ایک سو کا انتخاب کیا گیا، تربیتی پروگرام 4 ماہ تک جاری رہا۔

    سائبر سیکیورٹی پروگرام کے ایڈمنسٹریشن فیڈریشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے کہا کہ ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں میں ملازمت کی پیش کشوں کے 300 فی صد امکانات ہیں۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی اوسط تنخواہ 15 ہزار سعودی ریال تک ہوگی جب کہ 2030ءتک ہرپروگرام میں ایک سو سعودی شہریوں کو تیار کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فضلاءمملکت میں مختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں خدمات انجام دینے کی صلاحیت حاصل کریں جس کے نتیجے میں بیرون ملک سے ماہرین منگوانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

  • سائبرسیکیورٹی،  دنیا کے بد ترین ممالک میں پاکستان کا شمار

    سائبرسیکیورٹی، دنیا کے بد ترین ممالک میں پاکستان کا شمار

    اسلام آباد : سائبرسیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا شماردنیا کے بد ترین ممالک میں ہوتا ہے، پاکستان میں نیٹ صارفین کافی غیر محفوظ ہیں۔ تاہم بنگلہ دیش، ایران، چین اور بھارت میں صورت حال اس سے کہیں بدتر ہے۔

    تٍفصیلات کے مطابق بین القوامی تحقیقاتی ادارے کیسپر اسکائی لیب کے مطابق پاکستان انٹرنیٹ صارفین کیلئے دنیا کے سب سے غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے تاہم بھارت پاکستان سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔

    کیسپر اسکائی لیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں استعمال کیے جانے والے پچیس فیصد موبائل فونز پر مال ویئر یا وائرس کے حملے ہو چکے ہیں جبکہ بھارت میں یہ تعداد پچیس فیصد سے زائد ہے۔

    غیر محفوظ ممالک میں بنگلہ دیش سرفہرست ،بھارت چھٹے نمبر  اور پاکستان ساتواں نمبرپر ہے

    غیر محفوظ ممالک میں بنگلہ دیش سرفہرست  ہے ، دوسرے نمبر پر نائجیریا ، پانچوایں نمبر پر چین اور بھارت چھٹے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔

    اس تحقیق میں دنیا کےصرف سا ٹھ ممالک کو شامل کیا ہے کیونکہ ان کے اعدادوشمار مکمل اور باآسانی دستیاب ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سائبر سکیورٹی سے متعلق تسلی بخش قانون سازی نہیں کی اور نہ ہی اس بارے میں آگاہی دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

    یاد رہے اکتوبر 2018 میں پاکستان میں بینکاری نظام پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا تھا ، جس میں بینک کے کریڈٹ، اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے تھے۔

    مئی 2017 میں بھی ڈیڑھ سو ممالک میں 3 لاکھ سے زائد کمپیوٹرز پر وانا کرائے نامی وائرس سے سائبر حملے کیے گئے تھے، جن میں ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 100 ڈالرز سے اس کا آغاز کیا تھا۔

    بعد ازاں پاکستان کے تین معروف اسپتال سیمنٹ فیکٹری اور ریفائنری پر بھی سائبر حملوں میں متاثر ہوئے تھے۔