Tag: سائبر اٹیک

  • پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر اٹیک

    پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر اٹیک

    اسلام آباد(8 اگست 2025): پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر سائبر اٹیک کیا گیا۔

    پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ (پی پی ایل) کے مطابق پی پی ایل کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر تاوان کی غرض سے سائبر اٹیک کیا گیا، پی پی ایل کو تاوان دینے کا ایک نوٹ موصول ہوا تھا۔

    پی پی ایل کے مطابق ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سائبر اٹیک رپورٹ کردیا گیا، تاوان کی غرض سے کئے جانے والے سائبر اٹیک کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے اب تک ہیکرز سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

    پی پی ایل ترجمان کا کہنا ہے کہ سائبر اٹیک سے کمپنی کا حساس ڈیٹا محفوظ رہا ہے تاہم اس اٹیک کے باعث آئی ٹی انفراسٹرکچر کا کچھ حصہ عارضی طور پر معطل کیا گیا۔

    یہ اقدام سائبر اٹیک سے بچاؤ کے اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، پی پی ایل کے سائبر سیکیورٹی پروٹو کولز کے باعث بروقت اقدامات کئے گئے، پی پی ایل سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے جامع فرانزک تجزیہ کررہی ہے۔

  • آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب کیسے دیا؟ تفصیلات آگئیں

    آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب کیسے دیا؟ تفصیلات آگئیں

    بھارتی سائبر جارحیت کے خلاف پاکستان کی سائبر ٹیم نے ”آپریشن بنیان مرصوص“ کے تحت دشمن کو زبردست اور منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز مین نقصان پہنچایا، بھارتی پاور انفرااسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر کو نقصان پہنچایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی قومی مواصلات کو بھی شدید نقصان پہنچایا، بھارتی سرکاری ای میل اور اوٹی پی انفرااسٹرکچر کو بھی بند کیا گیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی نگرانی کے نظام میں خلل پیدا کیا۔

    ذرائع نے بتتایا کہ پاکستان کی سائبر ٹیم کمیونیکیشن ہارڈویئر کی تباہی اور بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا، سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز ٹیک ڈاؤن کیے، بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام اور ریلوے کےنظام میں خلل پیدا کیا۔

    پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے نیشنل، ایسٹرن، ناردرن اور ویسٹرن لوڈ ڈسپیچ سینٹرز تک رسائی حاصل کرکے سسٹم کو بھی ہیک کیا جبکہ بھارت کے تقریباً 80 فیصد صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی سے بھی محروم کیا، ریاست اتر پردیش میں 3600 سے زائد پاور فیڈرز، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 600 سے زائد جبکہ ریاست مہارشٹر میں 4500 سے زائد فیڈرز کی سپلائی کو ہیک اور منقطع کیا گیا ۔


    آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوڑی راج کمار تھاپا مارا گیا

    آپریشن بنیان مرصوص: بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات اور بجلی کا نظام تباہ، بھارت نے نقصان کا اعتراف کرلیا


    پاکستانی سائبر ٹیم نے پنجاب لوڈ ڈسپیچ سینٹر کے 2 مرکزری اے آئی سرورز ، ریاست کرناٹک میں 235 ونڈ اور سولر گرڈز کو ہیک اورناکارہ بنایا، ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ کے ڈیٹا بیس کو ہیک اور ناکارہ کردیا گیا جبکہ 4400 سرکاری اور پبلک سیکٹر کمیونیکیشن راؤٹرز کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔

    افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی حکومت، فوج، فضائیہ، اسٹاک ایکسچینجز اور پبلک سیکٹر تنظیموں سمیت بھارت کے تمام اہم سرورز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ای میل، او ٹی پی ورک فلو اور اندرونی مواصلات میں قومی خلل پیدا کیا گیا جبکہ سرکاری عمارتوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی زونز کے 3500 سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کیے گئے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں 250 سے زائد اہم آئی ایس پی کمیونیکیشن راؤٹرز کو ہیک کرکے ناکارہ بنادیا گیا جبکہ 90 سے زیادہ سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کی ویب سائٹس کے ڈیٹا کو ہیک کرلیا گیا، جس میں بھارتی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورس، ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی اور ہندوستانی ریلوے شامل ہیں۔

    افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز کو بھی ہیک کیا، جن میں ممبئی، دہلی اور کولکتہ کے سرورز شامل ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام میں خلل پیدا کیا گیا جس میں بھارتی فضائیہ کی نادرن ، سدرن اور ویسٹرن ایئر کمانڈ شامل ہیں اس کے علاوہ بھارتی ریلوے کے مختلف سرورز  ہیک ہونے سے متعدد علاقوں میں آپریشن متاثر ہوئے ہیں۔

  • سائبر اٹیک کے ایک ہفتے بعد بھی چیک کلیئرنس میں مشکلات ختم نہ ہو سکیں

    سائبر اٹیک کے ایک ہفتے بعد بھی چیک کلیئرنس میں مشکلات ختم نہ ہو سکیں

    کراچی: سائبر اٹیک کے ایک ہفتے بعد بھی چیک کلیئرنس میں مشکلات ختم نہ ہو سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق سائبر اٹیک کے ایک ہفتے بعد بھی ملک بھر میں چیک کلیئرنس میں مشکلات ختم نہ ہو سکیں، اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں سے جواب طلب کر لیا۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سسٹم میں کمزوری اور مستقبل میں سائبر حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات پر جواب مانگا گیا ہے، ترجمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی ٹیم نیفٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

    دوسری طرف نجی بینکوں کا کہنا ہے کہ سسٹم مکمل بحال نہ ہونے سے ان پر کام کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

  • سنہ 2017 میں بڑے سائبر حملے کا خطرہ

    سنہ 2017 میں بڑے سائبر حملے کا خطرہ

    واشنگٹن: امریکا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2017 میں پوری دنیا میں انٹرنیٹ بند ہوسکتا ہے جس کے بعد پورے 24 گھنٹے کے لیے دنیا کے مختلف حصوں کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطع ہوجائے گا۔

    انٹیلی جنس کمپنی لوگرتھم کے نائب صدر جیمز کارڈر کا کہنا ہے کہ یہ انٹرنیٹ میں معمولی تعطل یا خرابی جیسا نہیں ہوگا۔ یہ بہت بڑے پیمانے پر سائبر حملے جیسا ہوگا۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ سنہ 2017 میں ہمیں کبھی بھی کسی بھی دن اس صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق اگر انٹرنیٹ بند ہوگیا تو اس سے معاشی مارکیٹوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

    net-2

    ادارے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے اس دعوے کی بنیاد وہ ثبوت ہیں جو انہیں 2016 میں ملے کہ سائبر جرائم پیشہ افراد اور گروہ ایسے میزائلوں کی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں جو سمندر میں انٹرنیٹ کی کیبل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال متعدد بار ایسا ہوا کہ انٹرنیٹ کی مختلف سائٹس کچھ دیر کے لیے بند ہوگئیں تاہم 2017 کا متوقع سائبر حملہ بہت بڑے پیمانے پر پورے 24 گھنٹے کے لیے ہوگا۔

    واضح رہے کہ رواں سال ہیکرز کے حملوں کے بعد نہ صرف سماجی رابطوں کی کئی سائٹس بند ہوگئی تھیں بلکہ یاہو کے کروڑوں صارفین کے اکاؤنٹس بھی ہیک کرلیے گئے تھے۔