Tag: سائبر حملوں کا خدشہ

  • وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار!

    وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار!

    نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین کے سائبر حملوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے نئی ایڈوائزر جاری کی ہے، ویب براؤزر ایکسٹینشنز ہیک سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سائبر حملوں کی نئی مہم کا کھوج لگایا گیا ہے، ذاتی معلومات، کوائف چوری کرنے کے لیے براؤزر ایکسٹیشنز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    فیس بک، بینکنگ ویب سائٹس کے ذریعے معلومات چوری کا خدشہ ہے، 16 عام ایکسٹینشنز بشمول وی پی این اور اے آئی چیٹ بوٹس مشتبہ ہیں، اے آئی اسسٹنٹ چیٹ جی پی ٹی اور جیمنی برائے کروم بھی مشتبہ ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کے ساتھ جی پی ٹی 4 بھی مشتبہ ہے، ذاتی معلومات چوری کرنے کے لیے کوڈ فشنگ تکنیک کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں قابل اعتماد ایکسٹیشنز انسٹال کریں اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں، لائسنس یافتہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر استعمال کریں، مفت ایکسٹینشنز سے محتاط رہیں۔

  • پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں کا خدشہ

    پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں کا خدشہ

    اسلام آباد:آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں کا خدشہ ہے ، جس کے پیش ںظر نیشنل کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

    جس میں کہا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس کا پیشہ ورانہ اور ذاتی کاموں میں استعمال بڑھ گیا ہے، چیٹ جی پی ٹی اور دیگر چیٹ بورڈز اہم معلومات اسٹور کرتے ہیں۔

    ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کیساتھ بات چیت میں اکثر حساس معلومات شامل ہوتی ہیں، حساس معلومات جیسا کہ کاروباری حکمت عملی یا ذاتی گفتگو لیک ہونے کاخدشہ ہے۔

    نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بتایا کہ سائبرکرمنلزانجینئرنگ کی جدید ترین ترکیبیں استعمال کررہے ہیں،ا سائبر کرمنلز چیٹ بوٹس کی شکل میں فشنگ کی تکنیک بھی استعمال کرتے ہیں، ایسی تکنیک سےصارفین کودھوکے سےخفیہ معلومات افشاں کرنےپر مجبور کیاجاسکتا ہے۔

    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ اے آئی چیٹ بوٹسکے سائبر خطرات سے بچنے کیلئے مضبوط فریم ورک کی ضرورت ہے، صارفین اے آئی چیٹ بوٹس میں حساس ڈیٹا کااندراج کرنے سے گریز کریں۔

    ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ صارفین اےآئی چیٹ بوٹس کےاستعمال کےدوران چیٹ سیونگ فیچرزغیر فعال کریں اور حساس معلومات پر مبنی گفتگو ہدف کریں۔

  • بھارتی ہیکرز سرگرم ، پاکستانی مالیاتی اداروں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملوں کا خدشہ

    بھارتی ہیکرز سرگرم ، پاکستانی مالیاتی اداروں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملوں کا خدشہ

    اسلام آباد : بھارتی ہیکرز پاکستانی ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں، جس کے پیش نظر حکومتی مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ مالیاتی اداروں کی حساس معلومات پر مبنی آلات،کمپیوٹرسسٹم، ڈیوائسز پر حملوں کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مالیاتی اداروں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملوں کا خدشہ ہے، بھارتی ہیکرز پاکستانی مالیاتی شعبے کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام وزارتوں،ڈویژنز،اسٹیٹ بینک کو حکومتی مراسلےکے ذریعے خبردار کردیا گیا یے کہ مالیاتی اداروں کی حساس معلومات پر مبنی آلات،کمپیوٹرسسٹم، ڈیوائسز پر حملوں کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرزنےتعلیمی اداروں،پبلک سیکٹرزکی ویب سائٹس ہیک کرنے کاجھوٹا دعویٰ کیا جبکہ ایوی ایشن، بینکنگ سیکٹر اور ڈیفنس کی ویب سائٹس ہیک کرنےکاجعلی پروپیگنڈا کیا۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ ہیکرزکی جانب سے اسی طرزکے سائبرحملےہونےکااندیشہ موجود ہے، جس کے پیش نظر مضبوط سائبر سیکیورٹی اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنانا ضروری قرار دیا گیا۔

    وزارتوں،ڈویژنز،اسٹیٹ بینک کوسائبرسیکیورٹی کیلئے اقدامات ، ممکنہ خطرات کو روکنےکیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے بینکنگ سیکٹر کو آگاہی دینے کی سفارش کی ہے۔