Tag: سائبر حملہ

  • سائبر حملوں میں اضافہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم نے خبردار کردیا

    سائبر حملوں میں اضافہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم نے خبردار کردیا

    اسلام آباد(10 اگست 2025): پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) نے ملک بھر میں سائبر حملوں اضافے پر ایڈوائزری جاری کی ہے۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز ان حملوں کو انجام دینے کے لیے غیر تصدیق شدہ پلیٹ فارمز اور متاثرہ فائلوں کا استمال کر رہے ہیں۔

    ایڈوائزری کے مطابق بلیو لاکر وائرس خاص طور پر سسٹم میں دراندازی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس سے سائبر کرائم متاثرہ سے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز غیر تصدیق شدہ پلیٹ فارمز، وائرس زدہ فائلز کے ذریعے حملے کررہے ہیں، ہیکرز بلیو لاکر وائرس کے ذریعے حملہ کرکے اداروں سے تاوان مانگتے ہیں، سائبر حملوں سے کاروباری سرگرمیاں معطل، فائل مکمل ضائع ہوسکتی ہیں۔

    سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے 39 وزارتوں، اداروں کو خط لکھ کر خبردار کر دیا، جس میں اداروں کو سائبر حملے سے بچاؤ کیلئے ملٹی فیکٹر تصدیقی نظام رائج کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

    سائبر ایمرجنسی ٹیم نے لنکس اور اٹیچمنٹس کے لئے ای میل فلٹرنگ نظام اپنانے، سائبر حملے کی صورت میں شیئر ڈرائیوز بیک اپس الگ کرنے اور اداروں کو حملےکی صورت میں تحقیقات کیلئے فارنزک ثبوت محفوظ رکھنےکی سفارش کی ہے۔

    خط میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی نیکٹا، ڈی جی، ایف آئی اے، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی، پیمرا سمیت دیگراداروں کو تاوان کے لئے سائبر حملوں کا پیشگی نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-petroleum-limited-cyber-attack-on-it-system-8-august-2025/

  • ایران کا بڑا سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات موصول

    ایران کا بڑا سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات موصول

    تل ابیب: ایران نے اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ کر دیا ہے، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات بھیج دیے گئے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے، ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ کر دیا ہے۔

    شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں نہ جانے کے پیغامات موصول ہوئے تو ان پر ہیبت طاری ہو گئی، سائبر حملے میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔

    دی یروشلم پوسٹ کے مطابق اتوار کی شام بہت سے اسرائیلیوں کو جعلی ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوئے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیلی فوج ہوم فرنٹ کمانڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    ٹیکسٹ میسجز میں کہا گیا تھا کہ بموں کی پناہ گاہوں میں ممکنہ دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک پناہ گاہوں کے استعمال سے گریز کریں۔ ایک اور پیغام میں متنبہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں آدھی رات سے 24 گھنٹوں کے لیے ایندھن کی سپلائی معطل کر دی جائے گی، اس لیے ایندھن ذخیرہ کر لیں۔

    یہ میسج OREFAlert کے نام سے بھیجا گیا تھا، تاہم اس پیغام کو اسرائیلی حکام نے فوری طور پر جعلی کے طور پر شناخت کیا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کو بھی لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، اینکر حیران رہ گئے۔

    حکام کا خیال ہے کہ یہ دھمکیاں ایک نفسیاتی جنگی مہم کا حصہ ہیں، جو ایرانی یا ایران نواز گروپوں کی طرف سے ترتیب دی گئی ہیں، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی کہ ان پیغامات میں کوئی نقصان دہ لنکس یا میلویئر نہیں تھا جو سیلولر ڈیوائس کو نقصان پہنچاتا ہو۔

  • بڑا سائبر حملہ، یوکرین نے روس کے طیارہ ساز ادارے کا خفیہ ڈیٹا چوری کر لیا

    بڑا سائبر حملہ، یوکرین نے روس کے طیارہ ساز ادارے کا خفیہ ڈیٹا چوری کر لیا

    کیف: روسی ایئر فیلڈز پر بڑے ڈرون حملے کے بعد یوکرین نے اب روس کے بمبار طیارے بنانے والے ادارے ٹوپولیف پر بڑا سائبر حملہ کر کے خفیہ ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی ملٹری انٹیلیجنس نے روسی اسٹریٹیجک طیارہ ساز ادارے ٹوپولیف پر ایک بڑا سائبر حملہ کر دیا ہے، یوکرین کے ہیکرز نے بمبار بنانے والے ادارے کے سرورز کو ہیک کر کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی۔

    یوکرین نے روس کے طیاروں کی معلومات ہیک کر کے دفاعی سیکٹر کو نقصان پہنچایا، اس سائبر حملے میں اسٹریٹیجک طیاروں سے متعلق 4.4 جی بی سے زیادہ کا خفیہ ڈیٹا چوری کیا گیا ہے۔

    یوکرینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چوری شدہ ڈیٹا میں سرکاری مراسلت، ملازمین کا ذاتی ڈیٹا، انجینئر ریزیومے، خریداری کے ریکارڈ، رہائشی پتے اور بند دروازے کی ملاقاتوں کے منٹس شامل ہیں۔


    طیاروں پر حملوں کے بعد روسی صدر کی یوکرین کو بڑی دھمکی


    یوکرینی انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چوری شدہ ڈیٹا کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے، یوکرینی انٹیلیجنس کے لیے اب ٹوپولیف کی سرگرمیوں میں کوئی بھی راز باقی نہیں بچا ہے، ایسے افراد کی معلومات حاصل کی گئی ہیں جو روس کی اسٹریٹیجک ایوی ایشن کی سروسز میں براہ راست ملوث ہیں، جس کا نتیجہ ظاہر ہے کہ زمین اور آسمان دونوں جگہ پر نمایاں ہوگا۔

    ہیکرز نے ادارے کی ویب سائٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی، اور روسی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کا لوگو تبدیل کیا، یہ لوگو ایک اُلو ہے جس نے اپنے پنجوں میں خنجر پکڑا ہوا ہے، تاہم ہیکرز نے اس کی بجائے ایسا لوگ ڈالا جس میں خنجر کی جگہ الو نے بمبار طیارے کو پکڑ رکھا ہے۔

  • کرپٹو کرنسی کمپنی پر سائبر حملہ، ہیکرز نے خطرناک دھمکی دے دی

    کرپٹو کرنسی کمپنی پر سائبر حملہ، ہیکرز نے خطرناک دھمکی دے دی

    دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی کمپنی کوائن بیس نے انکشاف کیا ہے کہ سائبر حملے کے نتیجے میں اسے 400ملین ڈالر کا مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

    اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کوائن بیس کے کچھ ٹھیکیداروں اور ملازمین کو ادائیگیاں کر کے کسٹمرز کی معلومات حاصل کرلی ہیں۔

    ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے کمپنی کا روپ دھار کر صارفین کو دھوکہ دیا اور ان سے کرپٹو کرنسی نکلوا لی۔

    Coin base

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے حملے کی معلومات خفیہ رکھنے کیلیے کوائن بیس سے 20 ملین ڈالر رشوت کا مطالبہ کیا ہے،
    بصورت دیگر اسے لیک کردیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق کمپنی نے یہ رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وعدہ کیا کہ وہ تمام متاثرہ صارفین کو رقم واپس کرے گی۔

    اس انکشاف کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 4.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کوائن بیس امریکی ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں شامل ہونے والا ہے، جو کرپٹو انڈسٹری کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے۔

    یاد رہے کہ کوائن بیس کمپنی کو 11 مئی کو نامعلوم فریق کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں بھاری رشوت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    جس کے جواب میں کمپنی نے کہا کہ ہم ان صارفین کو مکمل طور پر ادائیگی کریں گے جنہیں حملہ آوروں نے دھوکہ دیا۔

    کوائن بیس نے 20 ملین ڈالر کا انعامی فنڈ قائم کیا ہے، جو ان افراد کو دیا جائے گا جو حملہ آوروں کی گرفتاری اور سزا میں مدد فراہم کریں گے۔

  • ”ایکس“ پر یوکرین سے سائبر حملہ، ایلون مسک کا انکشاف

    ”ایکس“ پر یوکرین سے سائبر حملہ، ایلون مسک کا انکشاف

    ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سائبر حملوں میں یوکرین کے ملوث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ آئی پی ایڈریسز یوکرین کے تھے۔ گزشتہ روز ایکس وقفے وقفے سے آن لائن آتا اورپھر کریش ہوجاتا۔

    مسک کا کہنا ہے یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اصل میں کیا ہوا لیکن ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا تاکہ ایکس سسٹم کوبند کیا جا سکے، حملہ آوروں کے آئی پی ایڈریسز یوکرین کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب مسک نے یوکرین کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ بند کرے ورنہ اسٹار لنک سروس تک رسائی بند کر دیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مسک نے مذکورہ دھمکی سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی کو روس کے ساتھ جنگ جاری رکھنے پر ’مصیبت‘ قرار دیا تھا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مسک نے لکھا کہ میں روسی صدر پیوٹن کو فائٹ کیلیے چیلنج دیتا ہوں لیکن میرے پاس یوکرین کی اسٹار لنک سروس تک رسائی کو روکنے کی طاقت بھی ہے۔

    ایلون مسک اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

    مسک کا کہنا تھا کہ میں نے زبانی طور پر پیوٹن کو یوکرین پر ایک دوسرے سے فائٹ کا چیلنج دیا، میرا اسٹار لنک سسٹم یوکرین کی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر میں نے اسے بند کر دیا تو اس کی پوری فرنٹ لائن ڈھیر ہو جائے گی۔

    یہ تبصرہ انہوں نے اپنی ایک پرانی پوسٹ پر صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے یوکرینی حکومت پر پابندیوں کی تجویز پیش کی تھی۔

  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ سابقہ ٹوئٹر پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ ہوا ہے، صارفین کو لاگ ان میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈارک اسٹورم ٹیم ہیکر گروپ نے ’’ایکس‘‘ پر سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، ایکس صارفین کی جانب سے لاگ ان اور لوڈنگ کے مسائل کی اطلاعات دی جارہی ہیں۔

    ہیکنگ گروپ ڈارک اسٹورم ٹیم نے ٹیلی گرام پر بھی سائبرحملے کی ذمہ داری قبول کی، ایلون مسک نے کہا کہ سائبر حملوں کے پیچھے ایک بڑا گروپ یا ایک ملک بھی ہوسکتا ہے۔

    ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ایکس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے ہیں مگر اس مرتبہ منظم انداز سے کیا گیا۔

    آج امریکا اور یورپی ممالک میں ٹیسلا پلانٹس، ایلون مسک اسٹورز پر بھی مظاہرے ہوئے، امریکا، برطانیہ، پرتگال، ملائیشیا اور آئس لینڈ میں 100 سے زائد مظاہرے ہوئے۔

    ان ممالک میں ہونے والے مظاہروں کے حوالے سے ٹیسلا کار شوروم مالکان نے مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اطلاع بھی دی ہے۔

  • ہوشیار، ٹروجن بینکرز آپ کے اسمارٹ فونز پر کس طرح حملہ آور ہوتے ہیں؟

    ہوشیار، ٹروجن بینکرز آپ کے اسمارٹ فونز پر کس طرح حملہ آور ہوتے ہیں؟

    اسلام آباد: اسمارٹ فونز پر ٹروجن بینکرز کے حملوں کی تعداد میں 2023 کے مقابلے 2024 میں 196 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔

    کیسپرسکی کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے عالمی سطح پر اسمارٹ فون صارفین پر 33.3 ملین سے زیادہ حملوں کا پتا لگایا، جس میں مختلف قسم کے میلویئر اور ناپسندیدہ سافٹ ویئر شامل تھے۔

    اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر ٹروجن بینکر کے حملوں کی تعداد 2023 میں 420,000 سے بڑھ کر 2024 میں 1,242,000 ہو گئی، ٹروجن بینکر میلویئر کو آن لائن بینکنگ، ای پیمنٹ سروسز اور کریڈٹ کارڈ سسٹمز کے صارف کا ڈیٹا چرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    سائبر جرائم پیشہ افراد سادہ لوح لوگوں کو ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس کے ذریعے لنکس پھیلانے کے ساتھ ساتھ میسنجر میں بدنیتی پر مبنی اٹیچمنٹ کے ذریعے اور صارفین کو نقصان دہ ویب پیجز کی پر جانے کی ترغیب دے کر دھوکے سے ٹروجن بینکرز ڈاؤن لوڈ کروا دیتے ہیں۔

    کیسپرسکی کے سیکیورٹی ماہر اینٹن کیوا کے مطابق جعل ساز اب زیادہ سے زیادہ افراد تک میلویئر فائلیں پہنچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، اس لیے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب کو سائبر خواندہ بننا اور سائبر تحفظ کے بارے جاننا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے، کیوں کہ بینکنگ ڈیٹا چوری کرنے کے لیے بنائے گئے میلویئر سے لوگ محفوظ نہیں ہیں۔

    ٹروجن بینکرز میلویئر کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی قسم ہے، تاہم ایڈ ویئر یعنی غیر ضروری اشتہارات ابھی بھی ہے سر فہرست ہے، اس کے بعد جنرل ٹروجنز اور رسک ٹولز کا نمبر آتا ہے، 2024 میں سائبر کریمنلز نے ہر ماہ موبائل ڈیوائسز پر اوسطاً 2.8 ملین میلویئر، ایڈویئر، اور ناپسندیدہ سافٹ ویئر حملے کیے۔

    اپنے آپ کو موبائل کے خطرات سے بچانے کے لیے کیسپرسکی تجویز کرتا ہے کہ آفیشل اسٹورز جیسا کہ ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنا ہمیشہ خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔ کیسپرسکی نے حال ہی میں اسپارک کیٹ نامی وائرس دریافت کیا ہے، جو ایپ اسٹور کی سیکیورٹی کو نظر انداز کرنے والا پہلا اسکرین شاٹ چوری کرنے والا میلویئر ہے۔

    دونوں پلیٹ فارمز پر کل 20 متاثرہ ایپس کے ساتھ گوگل پلے پر بھی میلویئر پایا گیا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ اسٹورز 100 فی صد فول پروف نہیں ہیں۔ محفوظ رہنے کے لیے ہمیشہ ایپ کے جائزے چیک کریں، صرف آفیشل ویب سائٹس کے لنکس استعمال کریں، اور قابل اعتماد سیکیورٹی سافٹ ویئر انسٹال کریں، جو کسی ایپ کے فراڈ ہونے کی صورت میں بدنیتی پر مبنی سرگرمی کا پتہ لگا کر اسے روک سکتا ہے۔

  • جاپان ایئر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملے کے اثرات

    جاپان ایئر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملے کے اثرات

    ٹوکیو: جاپان ایئر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملے سے متعدد ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہو گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے سسٹم پر سائبر حملے سے کمپنی کا اندرونی اور بیرونی نظام متاثر ہوا ہے۔

    اے پی نیوز کے مطابق جمعرات کو بیان میں جاپان ایئر لائنز نے کہا کہ سائبر حملے کی وجہ سے 20 سے زیادہ اندرون ملک پروازوں میں تاخیر ہوئی، لیکن کیریئر کا کہنا تھا کہ انھوں نے جلد ہی حملے کو روکا اور چند ہی گھنٹوں میں نظام کو کامیابی سے بحال کر دیا۔

    ایئرلائنز کا کہنا تھا کہ حملے سے پروازوں کی سیکیورٹی متاثر نہیں ہوئی، مسئلہ جمعرات کی صبح اس وقت شروع ہوا جب اندرونی اور بیرونی نظاموں کو جوڑنے والے کمپنی کے نیٹ ورک میں خرابی شروع ہوئی۔

    جاپانی ایئرلائن نے یہ بھی کہا کہ اس نے حملے کی وجہ بھی شناخت کر لی ہے، سائبر حملے کا مقصد ایئرلائنز کے نیٹ ورک کو کریش کرنا تھا اور اس کے لیے بڑے پیمانے پر ڈیٹا بھیجا گیا تھا، اس طرح کے حملے سے سسٹم یا نیٹ ورک بے تحاشا ٹریفک سے بھر جاتا ہے اور وہ کریش ہو جاتا ہے۔

    ایئرلائنز کے مطابق سائبر حملے میں کوئی وائرس شامل نہیں تھا اور نہ ہی کسی صارف کا ڈیٹا لیک ہوا، سائبر حملے کی وجہ سے 24 ڈومیسٹک پروازیں 30 منٹ سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    واضح رہے کہ سائبر حملے موجودہ جدید دنیا میں معمول بنتے جا رہے ہیں، ہیکرز بین الاقوامی طاقتوں کے زیر اثر یہ کام کرتے ہیں، ماضی قریب میں امریکا، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کو ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

  • اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کیخلاف سائبر حملہ، 8 شہید، ہزاروں زخمی

    اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کیخلاف سائبر حملہ، 8 شہید، ہزاروں زخمی

    اسرائیل کی جانب سے لبنان میں گزشتہ روز حزب اللہ کیخلاف بڑا اور خطرناک سائبر حملہ کیا گیا، جس کے باعث ایک ہی وقت میں 3 ہزار سے زائد پیجرز دھماکوں سے پھٹ گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ اور لبنان نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے، حملوں کے نتیجے میں 8 لبنانی جاں بحق، اور ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی سمیت تین ہزار سے زیادہ رضا کار زخمی ہوئے۔

    اسرائیل کے سائبر حملوں کے بعد لبنان کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ نے چند ماہ پہلے ساتھیوں کو اسمارٹ فونز کی جگہ پیجرز استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے اکثر کو ہاتھوں، پیروں، چہروں اور آنکھوں پر زخم آئے ہیں۔ پیجرز میں دھماکوں کا سلسلہ دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

    زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری

    لبنان کی سکیورٹی فورسز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک بھر میں متعدد وائرلیس کمیونیکیشن ڈیواسز میں دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

  • پاکستان سپر لیگ کی  آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

    پاکستان سپر لیگ کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹ ویب سائٹ پر سائبر حملہ کے بعد پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹکٹ پارٹنر کی تکنیکی ٹیم مسئلہ حل کر رہی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے مزید کہا کہ توقع ہے مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا اور ویب سائٹ بحال ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔