Tag: سائبر کرائم سرکل

  • آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث جعلی اے ایس آئی گرفتار

    آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث جعلی اے ایس آئی گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ہے، ملزم خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کر کے جنسی ہراساں کرتا تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم محمد جابر کو جناح گارڈن سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

  • بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں عادل علی عباسی اور محمد رفیق شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کیلئے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی، ملزمان کے موبائل فونز سے  بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

  • بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان گرفتار

    بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں مختلف کارروائیاں کے دوران بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں سید پور روڈ راولپنڈی میں کی گئی اس دوران 9 افراد کو گرفتار جبکہ 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا، پلازہ میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا، ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتے داروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے۔

    ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، سمز برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ دنوں محمود مسعود نامی شخص نے ایک آن لائن کمپنی سے 13 ہزار قرض لینے کے بعد اس کی ادائیگی نہ کرنے پر خودکشی کرلی تھی جس کے بعد سے کارروائی جاری ہے۔

  • کراچی، سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا معمر شخص گرفتار

    کراچی، سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا معمر شخص گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے معمر شخص کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے معمر شخص جہانگیر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے سوشل میڈیا پر کئی جعلی آئی ڈیز بنا رکھی تھیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم لڑکیوں کو امتحانات میں پاس کرانے، نوکریوں کا جھانسہ دیتا تھا، ملزم جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کیا کرتا تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جہانگیر برسوں سے مذموم کام میں ملوث ہے اور لڑکیوں کو بلیک میل کرتا ہے۔

    رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    ادھر رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں گینگ وار کا بھتہ خور، اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کلری سے گینگ وار کے بھتہ خور شاہد اقبال کو گرفتار کیا گیا، عوامی کالونی، فیروز آباد، گارڈن سے 6 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    کورنگی سے ایم کیو ایم لندن کا ملزم ممتاز صدیقی کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، منشیات، ایمونیشن برآمد ہوا ہے جبکہ مزید کارروائی کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • سائبر کرائم سرکل کا بینک اکاؤنٹ ہیکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، گینگ گرفتار

    سائبر کرائم سرکل کا بینک اکاؤنٹ ہیکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، گینگ گرفتار

    فیصل آباد: سائبر کرائم سرکل نے بینک اکاؤنٹ ہیکرز گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، کرائم سرکل نے پینسرہ سے 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے متحرک ہو کر فیصل آباد کے علاقے پینسرہ میں کارروائی کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ ہیک کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔

    [bs-quote quote=”ملزمان سافٹ ویئر سے کالر آئی ڈی بدل کر بینکوں کے ہیلپ لائن نمبرز سے کال کرتے تھے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق ملزمان میں غفور، نذیر، بلال، شکور، جمعہ، آصف اور یونس شامل ہیں۔

    سائبر کرائم سرکل نے گرفتار ملزمان سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ بھی بر آمد کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بینک افسر بن کر شہریوں سے اکاؤنٹ کی تفصیل لیتے تھے، ملزمان انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے بھاری رقوم اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرتے تھے۔

    ملزمان کی طرف سے سافٹ ویئر سے کالر آئی ڈی بدل کر بینکوں کے ہیلپ لائن نمبرز سے کال کی جاتی تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، گینگ کے مزید ارکان کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایک اور بینک اکاؤنٹ ہیک، کالا باغ میں ریٹائرڈ اہل کار نشانہ


    خیال رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے انیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کا بینک ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہیک شدہ کارڈز ڈارک ویب پر فروخت کیے جارہے ہیں۔

    تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے ڈیٹا کی چوری سے متعلق ایف آئی اے رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ڈیٹا چوری کے کوئی شواہد نہیں ملے۔