Tag: سائبر کرائم سیل

  • شہریوں کے انگوٹھے کے نشانات حاصل کرنے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

    شہریوں کے انگوٹھے کے نشانات حاصل کرنے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

    کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی اور اندرون سندھ ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے آپریشن سائبر اسٹارم شروع کر دیا ہے، ادارے نے بڑے پیمانے پر غیر قانونی سمز کے دھندے کے خلاف کارروائیاں کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کی غیر قانونی سموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں بھی بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی ہے، 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں نادرا کے بھی 2 ملازمین شامل ہیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے سربراہ عمران ریاض نے آج کراچی میں پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ جعلی سمز کی رجسٹریشن کرا کر کچے کے ڈاکوؤں کو فراہم کی جا رہی تھیں، اور اس میں وفاقی ادارے کے ملازمین بھی ملوث ہیں، جب کہ پنجاب کے کچے کے علاقے میں بھی ملزمان کے بین الصوبائی رابطے تھے۔

    ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق سکھر اور گھوٹکی میں ایف آئی اے کے چھاپوں میں 2 فرنچائز سیل کر دی گئی ہیں، اور 10 ہزار کے قریب انگوٹھوں کے نشان تحویل میں لیے گئے، انھوں نے بتایا کہ چائلڈ پورنوگرافی میں بھی یہی سمز استعمال کی جا رہی تھیں۔

    ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کے انگوٹھے کے نشانات حاصل کرنے کا نیا طریقہ بھی سامنے آ گیا ہے، عمران ریاض کا کہنا تھا کہ نادرا ملازمین فارمز کی اسکرین شارٹ لے کر بڑے پیمانے پر فرنچائز کو فراہم کرتے تھے، ادارہ کسی چیز میں ملوث نہیں لیکن نادرا کے کچھ ملازمین اس دھندے میں ملوث ہیں، اور نادرا سے ڈیٹا لیک ہوتا تھا۔

    انھوں نے کہا نادرا کے ذریعے انگوٹھوں کے نشان حاصل کر لیے جاتے تھے، اور ان لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہو پاتا تھا، جعلی سمز کی رجسٹریشن کے بعد خواتین کی آواز میں کئی شہریوں کو اغوا کیا جاتا ہے۔ عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے ایسے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ایک بڑا آپریشن لانچ کرنے جا رہا ہے۔

  • کراچی، سوشل میڈیا پر نوجوان کو بلیک میل کرنے والے 2 طالب علم گرفتار

    کراچی، سوشل میڈیا پر نوجوان کو بلیک میل کرنے والے 2 طالب علم گرفتار

    کراچی: سوشل میڈیا پر نوجوان کو لڑکی بن کر بلیک میل کرنے والے 2 طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے انسٹا گرام پر لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا کر دوستی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سوشل میڈیا پر نوجوان کو بلیک میل کرنے والے 2 طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی اے نے نوجوان کی شکایت پر انٹر کے طالب علموں کو حراست میں لیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ویڈیو کال ریکارڈ کرکے بلیک میلنگ شروع کی تھی۔

    خاتون کو جنسی ہراساں اور الیکٹرک شاک دینے والا ملزم دھر لیا گیا

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ذمہ دار کون‘ کی ٹیم کی نشاندہی پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کی، خاتون کو جنسی ہراساں، الیکٹرک شاک دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی کارروائی، جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج

    ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل کے مطابق گرفتار ملزم علی کا تعلق بااثر گھرانے سے ہے، ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتا تھا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم علی نے مظلوم خاتون کو 6 سال سے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کو نہ ملنے پر باپ کے قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔

    گرفتار ملزم سے دو موبائل فون، میموری کارڈ بھی ملا ہے، ملزم علی شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ ہے، ملزم لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا کر غیراخلاقی تصاویر شیئر کرتا تھا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ خاتون کے رابطے پر ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

  • سائبر کرائم ، واٹس ایپ پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

    سائبر کرائم ، واٹس ایپ پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

    لاہور:سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لڑکی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق خالد خان نامی ملزم لڑکی کو وٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل اور دھمکیاں د ے رہا تھا ، لڑکی کے بھائی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خالد خان کے خلاف لڑکی کے بھائی نے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی ۔سائبر کرائم سیل اس درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کراس سے موبائل فون سمیت دیگر تمام مواد برآمد کرلیا۔

    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ملزم کو شکرگڑھ سے گرفتار کیا۔

    ٰیاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا تھا، ملزم سے تین ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتار ملزم شاہ نواز آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرنے کا فریب دیتا تھا اور خواتین کی غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

    فیض اللہ کوریجو نے کہا کہ ملزم کئی خواتین سے پیسے بھی بٹور چکا ہے، گرفتار ملزم شاہ نواز آستانے کا گدی نشین ہے، ملزم نے والٹ پاس ورڈ بنا رکھا تھا جسے ایف آئی اے نے توڑا ہے۔

  • ایم این اے بن کر خاتون ورکرز کو نوکری کا جھانسہ دینے والا ملزم گرفتار

    ایم این اے بن کر خاتون ورکرز کو نوکری کا جھانسہ دینے والا ملزم گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ممبر قومی اسمبلی بن کر تحریک انصاف کی خاتون ورکرز کو نوکری کا جھانسہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے پی ٹی آئی ایم این اے کا نام استعمال کرکے پارٹی کی خاتون ورکرز کو نوکری کا جھانسہ دینے والے ملزم فرخ اخلاق کو گرفتار کرلیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری سرفراز کے مطابق ملزم کی گرفتاری پی ٹی آئی خاتون قومی اسمبلی کنول شاہ زیب کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔

    [bs-quote quote=” ملزم فرخ اخلاق کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اخلاق نے پی ٹی آئی سندھ کوآرڈینیٹر لیلیٰ پروین کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاہور کے ایک ہوٹل پر بلایا جب ایف آئی اے حکام کو اس کو حراست میں لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پارک اینڈ ایگری کلچر میں ملازمت کرتا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہے۔

    ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے، موبائل فون کا پاس ورڈ توڑنے کے بعد ملزم کے واٹس ایپ سے پی ٹی آئی خاتون ورکرز سی کی گئی بات چیت کی گئی تفصیلات بھی سامنے آئیں۔

    ایف آئی حکام کے مطابق ملزم فرخ اخلاق کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • جعلی ویب سائٹ کے ذریعے 11 ہزار افراد کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    جعلی ویب سائٹ کے ذریعے 11 ہزار افراد کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے 4 افراد گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے 4 افراد گرفتار کر لیے، ملزمان لوگوں سے اب تک 1.6 ملین ڈالر ہتھیا چکے ہیں۔

    [bs-quote quote=”ملزمان ڈیڑھ ڈالر کے حساب سے ہر شہری سے رقم وصول کرتے تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایف آئی اے”][/bs-quote]

    ملزمان نے چینلز ٹائم نامی اٹلی کی جعلی کمپنی بنا رکھی تھی، نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ ہوتا تھا، 11 ہزار متاثرین کا ڈیٹا نکال لیا گیا ہے۔

    سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الغفار نے بتایا کہ ملزمان ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کو دھوکا دیا کرتے تھے، ملزمان ڈیڑھ ڈالر کے حساب سے ہر شہری سے رقم وصول کرتے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق کیس میں مزید ملزمان مفرور ہیں، گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، گرفتاریاں بلال ٹاؤن، ملیر، حیدری، ٹھٹھہ اور بفرزون سے عمل میں آئی ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں بھتہ خور ڈیجیٹل کرنسی کی صورت میں بھتہ طلب کرنے لگے


    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے الیکٹرانک کرنسی اکاؤنٹ، ڈیبٹ کارڈ اور انٹرنیشنل کرنسی بر آمد کی گئی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اٹلی کمپنی کے نام پر ملزمان وسیع مارکیٹنگ کا جھانسہ دے رہے تھے، جعلی ویب سائٹ بنا کر آسان آمدن کے نام پر شہریوں کو جعلی کرنسی فروخت کی جا رہی تھی۔

    دریں اثنا ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ملزمان سے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، 115 ملین روپے بر آمد ہوئے، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حسن اسکوائر کے قریب کارروائی کی۔