Tag: سائفر کیس

  • سائفر کیس :  چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

    سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

    راولپنڈی : سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں آج تیسری سماعت ہوگی ، کیس کی سماعت خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے۔

    سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    گذشتہ سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول9اکتوبرکو فراہم کردی گئیں تھیں، جس کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر مقرر کی تھی۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج کر رکھا ہے ، جس میں 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نےلکھاکیس کی نقول وصول کرلیں حالانکہ وصول نہیں کیں ، جیل سماعت کیخلاف ہائیکورٹ فیصلےکابھی ٹرائل کورٹ نے انتظارنہیں کیا۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج کردیا

    چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج کردیا ، جس میں 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے حکم کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل کےذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نےلکھاکیس کی نقول وصول کرلیں حالانکہ وصول نہیں کیں ، جیل سماعت کیخلاف ہائیکورٹ فیصلےکابھی ٹرائل کورٹ نےانتظارنہیں کیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    یاد رہے خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے سترہ اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ سترہ اکتوبر کو فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی، عدالتی حکم کےساتھ ہی سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا۔

  • سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود میں ملاقات

    سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود میں ملاقات

    سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کا آمنا سامنا ہوگیا، دنوں میں کچھ دیر گفتگو بھی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس کی سماعت کے دوران پہلی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین اور شاہ محمود نے جیل عدالت میں کچھ دیرآپس میں گفتگوکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست پر 9 اکتوبر تک سماعت ملتوی ہوئی۔ جیل سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی میں ایک جالی حائل تھی۔

    جالی سے پی پی ٹی آئی وکلا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تھوڑی دیربات چیت ہوئی۔ پراسیکیوشن نے سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت اور جلد ٹرائل کی درخواستیں دائر کی ہیں

  • سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت

    سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت

    اسلام آباد : آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت چالان کی نقول کی تقسیم کے بغیر نو اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں پہلی مرتبہ سائفر لیک کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سماعت کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے، سماعت شروع ہوتے ہی ان کے وکلا نے ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی۔

    جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے اس حوالے سے ہائی کورٹ کا کوئی حکم امتناع نہیں، عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی سماعت کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس چالان کی نقول کی فراہمی کے بغیر سماعت ملتوی کردی ، آئندہ سماعت نو اکتوبر کو ہوگی۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا بڑا سنگین الزام ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اورریمانڈ کواس کیس میں خفیہ رکھا گیا، اب ٹرائل کوبھی خفیہ رکھا جارہا ہے۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اگرٹرائل کرنا ہے تو عوام کے سامنے کیا جانا چاہیے، بہت چھوٹا سا کمرا ہے جہاں پر ٹرائل کیا جارہا ہے، آئندہ سماعت کہاں ہوگی؟ مسئلہ دو تین دن میں حل ہو جائے گا۔

  • سائفر کیس :  چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا

    سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی ، وزارت قانون نے سماعت جیل میں کرنے کا این اوسی جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت جیل میں کرنے کااین اوسی جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کاٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا۔

    خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نے وزارت قانون کوجیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے سیکیورٹی کاکوئی خدشہ تونہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت اورسیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی بھی عدالت کے مدنظر ہے۔

    عدالت نے خط کے ذریعے وزارت قانون سےقانونی رائےطلب کی، جج ابو الحسنات نے کہا کہ اگر سیکیورٹی خدشات نہیں تو کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں ہی ہوگی۔

    وزارت قانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کےجیل ٹرائل پرکوئی اعتراض نہیں۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے منتقلی کی درخواست پر سماعت کے بعد ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت سکیورٹی میں اٹک جیل سے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا تھا۔

  • سائفر کیس چالان: چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی قصور وار قرار

    سائفر کیس چالان: چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی قصور وار قرار

    اسلام آباد: سائفر کیس میں ایف آئی اے نے عدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں چالان جمع کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ملزمان کی فہرست میں اسد عمر کا نام شامل نہیں ہے، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ہیں، چالان کے ساتھ اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان منسلک کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چالان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا، سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی جو واپس نہیں کی گئی، شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کو تقریر کی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ بھی چالان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرا دی، 27 گواہوں کے 161 کے بیانات قلم بند ہونے کے بعد چالان کے ساتھ منسلک شدہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ اسد مجید، سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی سمیت سائفر وزارت خارجہ سے لے کر وزیر اعظم تک پہنچنے تک کے تمام افراد گواہوں میں شامل ہیں۔

  • سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع

    سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع

    اسلام آباد : آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سےاڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اٹک جیل حکام کو تحریری حکم نامہ نہیں ملا، جس کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرعمل درآمد نہ ہوسکا۔

    وزارت قانون نے سائفرکیس کی سماعت کا این اوسی جاری کیا تھا اور کاپی سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کوبھی بھجوادی تھی ، جس میں کہا تھا کہ سائفرکیس کی خصوصی عدالت کے جج آج اٹک جیل میں سماعت کریں گے، سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ آج مکمل ہو رہا ہے۔

  • سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت ان کیمرہ ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت ان کیمرہ ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ان کیمرہ ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست ضمانت پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی اور علی بخاری سمیت دیگر پیش ہوئے۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اورشاہ خاور بھی عدالت میں پیش ہوئے، اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے بتایا کہ بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن کوپبلک نہیں کیاجاسکتا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کہتا ہےکہ سماعت ان کیمرہ ہو گی۔

    جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے یہ کرمنل اپیل نہیں ہےضمانت کا معاملہ ہے، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں چالان کچھ دنوں میں آجائے گا۔

    بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا کہ خصوصی عدالت کےجج نے اٹک جیل میں سماعت سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے کی ، اٹک جیل میں سماعت سیکرٹ ایکٹ کی وجہ سے نہیں کی گئی، اگر عدالت سمجھتی ہے تو عدالت غیرمتعلقہ لوگوں کو باہر نکال سکتی ہے۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ضمانت کا معاملہ بھی سماعت کا حصہ ہے، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا سابق وزیر اعظم اوروزیر خارجہ گرفتارہیں، ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست میں ایشوز بنائے جا رہے ہیں۔

    چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ریکارڑ کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ کیس کو کیسے لیکرچلنا ہے، جس پر وکیل شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں اس ضمانت کی درخواست پر لگی ہوئی ہیں۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا اب تو عدالتی سماعتوں کی لائیو اسٹریمنگ ہوا کرے گی، لائیو سٹریم ہو گا تو عدالتی کارروائی پوری دنیا دیکھے گی۔

    چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے چیف جسٹس کے طور پر یہ عمل میری عدالت سے شروع ہو گا، ہمیں تو اس کےمطابق اپنی تیاری رکھنی چاہیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ان کیمرہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، چیف جسٹس عامرفاروق نےوکلا کےدلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

  • سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت  سماعت کیلئے مقرر

    سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پیر کو سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کردی۔

    رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی، جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے ۔

    عدالت نےدلائل کے لئے ایف آئی اےکو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد کیس بھی دوبارہ سماعت کےلئے مقرر ہوگیا۔

    چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر دوبارہ سماعت 25 ستمبر کو کریں گے۔

    عدالت نے کچھ روز قبل دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا اور بعض قانونی نکات کی مزید وضاحت کیلئےعدالت کیس دوبارہ مقرر کرتی ہے۔

  • سائفر کیس :‌ چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے اسلام آباد  ہائی کورٹ سے رجوع

    سائفر کیس :‌ چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست ضمانت دائر کردی، بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا ، 14 ستمبرکوآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نےدرخواست ضمانت مسترد کی۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں اوراستغاثہ کےمتعددتضادات کونظر اندازکیا، چیئرمین پی ٹی آئی کوبدنیتی سےاس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کردی۔

    دوسری جانب سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کو نمبر لگ گیا ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو 1354/2023 نمبرالاٹ کیا۔

    ڈائری نمبر لگنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔