Tag: سائفر کے معاملے

  • اسد قیصر کا سائفر کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

    اسد قیصر کا سائفر کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

    اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کے رکن اسد قیصر نے سائفرکےمعاملےکی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کردیا اور کہا جب سائفرجھوٹ ہے تو اس بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کوکیوں سزادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رکن اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سائفر پر پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے جوڈیشل کمیشن بنائے،19گریڈ کا آفیسر ہمارے سفارتکار کوڈکٹیشن دیتاہے یہ ہماری غیرت پر سوالیہ نشان ہے، کیا شہبازشریف ، ن لیگ لیڈرشپ نہیں کہتی تھی کہ سائفرجھوٹ کاپلندہ ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جب یہ سائفر جھوٹ کا پلندہ ہے تو پھر اس کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کو کیوں سزا دی گئی، 14،14گھنٹے سماعت کر کے بانی پی ٹی آئی کو سائفرکیس میں سزا دی گئی لیکن عوام نے 9فروری کےالیکشن میں بتا دیا۔

    سنی اتحاد کونسل کے رکن نے کہا کہ اگر سائفرحقیق ہے تو حکومت اس پر جوڈیشل کمیشن بنائے تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

    محموداچکزئی کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارےصدارتی امیدوارمحموداچکزئی کے گھر پر چھاپہ پڑا تاکہ کوئی حق کی بات نہ کرے، میں واضح کرناچاہتاہوں خوف کا وقت گزار چکا ہے ہم تمام حالات سے نکل چکے ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے بانی پی ٹی آئی کیساتھ29سال گزارے ،بانی پی ٹی آئی نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔

    اسد قیصر نے کہا کہ یہ پیغام دیاگیا کہ اسمبلی میں کھڑے ہوکر کوئی حق کی بات نہ کرے، بانی پی ٹی آئی کے لئے آسان تھا وہ ملک سے باہر چلا جاتا، اس نے فیصلہ کیا ملک میں رہ کر ان کا مقابلہ کرےگا۔

    رکن سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی غیرت کے مطابق کہا مر جاؤں گا مگر بانی پی ٹی آئی کیساتھ رہوں گا، خدا نہ کرے مگر آج میرے ساتھ ہورہا ہے تو کل آپ کیساتھ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ آپ میری نہیں بلکہ پاکستان اور عہدوں کی توہین کررہےہیں،ان شااللہ ہم بہت بڑی تحریک بنانا چاہتے ہیں ان تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دینگے جو اس الیکشن پر تحفظات رکھتی ہیں، ہم آئین کی بالادستی کےلئے سب کو اکٹھا کرینگے۔

    الیکشن نتائج کے حوالے سے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فارم 47والے جہاں بیٹھے ہیں ان کے اپنے گھر والے بھی ایم این اے نہیں سمجھتے، کراچی میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا ، فاروق ستار بھی یہاں بیٹھے ہیں ان کےاپنے بچے بھی ایم این اے نہیں ماتے، ان لوگوں کو پتہ ہے کہ یہ لوگ ہارے ہوئے ہیں۔

    رکن سنی اتحاد کونسل نے سوال کیا کہ میاں صاحب سے پوچھنا چاہتاہوں کہ کیاآپ کا ضمیر جاگا ہے یا نہیں، سب سے پہلے ہمارامطالبہ ہے دھاندلی کیخلاف تحقیقات کرائی جائیں، بلاول صاحب سے پوچھتاہوں کیا اس طرح کی دھاندلی کا کوئی تصور بھی ملتاہے، کیاماضی میں ایسے ہوا جسے ہمارے اپنے کارکنوں کو اٹھایاگیا۔

    اسد قیصر کی تقریر کےدوران سرکاری ٹی وی نے پارلیمنٹ کی نشریات بند کردیں ،جس پر اسد قصر نے کہا کہ معلوم ہوا ہے پھر سرکاری ٹی وی نے براہ راست پارلیمنٹ کی نشریات بند کردیں۔

    رہنما سنی اتحاد کونسل نے بتایا کہ پنجاب میں کلین سویپ کیا ہے 180سیٹیں ہماری ہیں، ہمارا مینڈیٹ پہلے واپس کیا جائے ،نئی جرات کیساتھ تحریک چلائیں گے تاکہ کوئی دھاندلی نہ کرسکے ، وکلا برادری سے درخواست ہے ہمارے ساتھ آئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی 16ماہ حکومت نےہمارے صوبے کےپی کیساتھ ظلم کیا ، ہمارے صوبے میں 40 سال سے جنگ جاری ہے، روس کےخلاف جنگ کو جہاد کانام دیاگیا،ہمارا صوبہ تباہ ہو گیا ، افغانستان کے ساتھ تجارت بند ہو چکی ہے ، پشاور، کوئٹہ میں کوئی کاروبار نہیں کر سکتا، جوُکاروبار کرتا ہے اسے بھتے کی پرچی آجاتی ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور آئین پر یقین رکھتے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے ورلڈکپ جتوایا ،دنیا ان کو جانتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو دہشت گرد ڈکلیئر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی دہشت گرد ہے تو ہم سب دہشتگرد ہے۔

    انھوں نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےکیس واپس لیں اور ان کو رہا کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کی سیاست پر پابندی ختم کی جائے سب سے پہلے ہمارا حق ہمیں دیاجائے ،ہم ملک میں آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں۔

    رہنما سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ یہ غلط فہمی دور ہونی چاہیے کہ ہم کسی دباؤ سے پیچھےہٹیں گے، مقدمات ختم ہوں گے تو ضرور بات کریں گے۔

    بلاول بھٹو کی تقریر پر اسد قیصر نے کہا کہ بلاول نےجوباتیں کی ہیں توپہلےہماری قیادت کےخلاف کیسزواپس لیں، کیسزکی واپسی کے بعد ہم آئین کی بالادستی،جمہوریت پربات چیت کیلئے کھلے ہیں۔

  • سائفر کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

    سائفر کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

    واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکی سائفر معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر معاملے پر سوال کیا گیا، پوچھا گیا کیا امریکی کانگریس نے سائفر معاملے پر تحقیقات کا کہا؟

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ محکمہ خارجہ کانگریس شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

    یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ کئی بار سائفر سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے چکی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سائفر سے متعلق سوال کا میں ایک ہی جواب دے سکتا ہوں کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے اور نہ ہی ہم پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا رہنما کے ساتھ ہیں، میتھیو ملر نے واضح کیا کہ امریکا خود کو کسی ملک کی سیاست میں شامل نہیں کرتا۔