Tag: سائنسدان

  • پاکستانی ماہرین کی ذہنی معذوری پیدا کرنے والے جینز کی دریافت

    پاکستانی ماہرین کی ذہنی معذوری پیدا کرنے والے جینز کی دریافت

    اسلام آباد: پاکستانی طبی محققین نے 30 ایسے جینز کی دریافت کی ہے جو ذہنی معذوری کا سبب بنتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت ذہنی امراض کے علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

    یہ دریافت شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے 12 پروفیسرز نے نیدر لینڈز اور امریکی ماہرین کے ساتھ مل کر کی ہے۔ یہ تحقیق اور دریافت غیر ملکی سائنسی و طبی جریدوں میں بھی شائع ہوچکی ہے۔

    ماہرین اس تحقیق پر گزشتہ 5 برسوں سے کام کر رہے تھے۔

    szbmu
    ڈاکٹر جاوید اکرم

    تحقیق میں شامل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خاندان میں شادی کے باعث ذہنی معذوری کی شرح دیگر دنیا سے نسبتاً بلند ہے۔ ’خاندانوں میں آپس میں شادیاں مختلف جینیاتی و ذہنی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں‘۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کا ارادہ ہے کہ حکومت پاکستان پر زور دیں کہ وہ شادی سے قبل چند جینیاتی ٹیسٹوں کو ضروری بنائیں اور اس کو قانون کو حصہ بنائیں تاکہ نئی آنے والی نسلوں کو مختلف ذہنی امراض سے بچایا جاسکے اور ان کی پیدائش سے قبل ان امراض کی روک تھام یا ان کا علاج کیا جاسکے۔

    واضح رہے کہ جسمانی و ذہنی معذوری پیدا کرنے والے یہ جین کچھ خاندانوں میں پائے جاتے ہیں اور اگر اس خاندان کے کسی فرد کی شادی ایسے ہی جین رکھنے والے کسی شخص سے کی جائے تو پیدا ہونے والے بچوں میں مخلتف امراض جیسے اندھا پن، بہرا پن اور ذہنی معذوری کا 100 فیصد خطرہ موجود ہوتا ہے۔

  • اب بجلی خلا میں پیداکی جائے گی

    اب بجلی خلا میں پیداکی جائے گی

    ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب شمسی توانائی خلامیں ہی پیدا کی جا سکے گی اور اسے بغیر کسی تار کے زمین تک لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ہم ٹیکنالوجی کے اس راستے پر ہیں، جس پر چلتے ہوئے شمسی توانائی توخلامیں پیدا کی جائے گی لیکن اسے استعمال زمین پر کیا جائے گا“۔

    جاکسا کے مطابق زمین کے برعکس خلامیں شمسی توانائی پیدا کرنے کے فوائد بھی زیادہ ہیں. اس نئے طریقے سے موسم اور وقت کے قید کے بغیر مستقل بنیادوں پر توانائی کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔

    جاپانی سائنس دانوں کے مطابق ایک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرح خلا میں بڑے شمسی پینلز چھوڑے جائیں گے،جو سورج کی توانائی کو جمع کرتے ہوئے اسے زمین کے ایک مخصوص حصے میں ٹرانسفر کریں گے۔

    پینلز کے ساتھ اینٹینے ہوں گے اور یہ زمین سے 36 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر رہیں گے.ابتدائی اندازوں کے مطابق سن دو ہزار چالیس تک خلا سے وائرلیس توانائی زمین تک پہنچائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ انسانی تاریخ میں یہ ایک انقلابی منصوبہ ہوگا اس نظام کو کامیاب بنانے کے لیے ایک تاریخی تجربہ گزشتہ برس مارچ میں کیا جاچکا ہے جس میں سائنس دانوں نے 1.8 کلوواٹ بجلی مائیکرو ویوز کے ذریعے 55 میٹر دور بھیجی تھی۔

  • سائنسدانوں نے زلزلہ پروف بیڈ تیار کرلیا

    سائنسدانوں نے زلزلہ پروف بیڈ تیار کرلیا

    لندن: برطانوی سائنسدانوں نے ایسا زلزلہ پروف بیڈ تیار کیا ہے جوزلزلہ آنے کی صورت میں ازخودبند ہو کر اس پرلیٹے انسان کومحفوظ رکھے گا۔

    زلزلہ پروف بیڈ کا بنیادی نظریہ دوہزار دس میں پیش کیا گیا تھا جسے برطانوی ماہرین نے عملی شکل دے دی ہے جو رات کے اوقات میں سوتے وقت آنے والے زلزلے کے دوران عمارت کے گر جانے کے باوجود اس پر لیٹے انسان کو محفوظ رکھے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آتے ہی بیڈ اچانک ایک باکس میں تبدیل ہو کر اپنے اوپر لیٹے شخص کو محفوظ کرلے گا۔

    زلزلہ پروف بیڈ کا بنیادی نظریہ تو 2010 میں پیش کیا گیا لیکن اسے اب چینی ماہرین نے عملی شکل دے دی ہے جو رات کے اوقات میں سوتے وقت آنے والے زلزلے کے دوران عمارت کے گر جانے کے باوجود اس پر لیٹے انسان کو محفوظ رکھے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آتے ہی بیڈ اچانک ایک باکس میں تبدیل ہو جائے گا اور اپنے اوپر شخص کو اپنے اندر بند کرلے گا اور آپ اس بیڈ کی تیار کردہ محفوظ قبر میں بند ہوجائیں گے جہاں پڑی کئی پانی کی بوتلیں آپ کا استقبال کریں گی جبکہ اس میں گیس ماسک اور دیگر ابتدائی طبی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

  • سال 2014 میں 134 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا ، سائنسدان

    سال 2014 میں 134 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا ، سائنسدان

    ماحولیاتی سائنسدان ایک عرصے سے خبردار کر رہے تھے کہ زمین کے اوسط درجہ حرارت میں 2 ڈگری سیلسیئس کا اضافہ بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے اور تشویشناک بات یہ ہے کہ سال 2014ء کو نہ صرف تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا جا رہا ہے بلکہ اس سال میں زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے نے 2 ڈگری کی حد کو بھی چھو لیا ہے۔

    عالمی درجہ حرارت کو سائنسی طور پر ریکارڈ کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر 1880ء میں شروع کیا گیا اور تقریباً ڈیڑھ صدی کے عرصہ میں 2014ء کو گرم ترین سال قرار دیا جا رہا ہے۔

    سمندری اور ماحولیاتی تحقیق کرنے والے امریکی ادارے کے مطابق بیسویں صدی کا اوسط درجہ حرارت برائے ماہ اکتوبر 9.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اس سال یہ 11.3 ڈگری تک پہنچ گیا۔

    سائنسدانوں کا کہناہے کہ 2 ڈگری اضافہ سے قطبین پر برف کے پگھلاﺅ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا، سمندروں کا لیول اونچا ہو جائے گا، زمین زیرِآب آجائے گی اور تباہ کن سمندری اور زمینی طوفان آئیں گے۔

  • موسمِ سرما کی آمد ، ہونٹوں کا خیال رکھیں

    موسمِ سرما کی آمد ، ہونٹوں کا خیال رکھیں

    برمنگھم (نیوز ڈیسک) پانی کی کمی، سگریٹ نوشی، بعض غذائی اجزاءکی کمی یا مخصوص ادویات کے استعمال کی وجہ سے ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں اور آج کل کے موسم میں بھی ہونٹوں کا اس مسئلہ سے بچانامشکل ترین عمل ہے۔

    آج کا انسان سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں دیسی نسخوں اور ٹوٹکوں کو فرسودہ اور پتھر کے زمانے کے لوگوں کے طور طریقے سمجھتے ہے لیکن سائنسدان بھی ان نسخوں کے گرویدہ نکلے۔ ہونٹوں کو نرم اور ملائم رکھنے کیلئے سائنسدانوں کو بھی کہنا پڑا کہ ہونٹوں تروتازہ رکھنے کیلئے گھریلو نسخے بہت کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

    سائنسدانوں کی جانب سے ہونٹوں کو بچانے کیلئے کچھ اس طرح کے دیسی نسخے بتائے گئے ہیں۔

    ٭…. ہونٹوں پر شہد لگا کر اس کے اوپر ویزلین کی تہہ لگائیں اور 10 سے 15 منٹ کیلئے لگائے رکھنے کے بعد روئی گیلی کرکے صاف کریں، یہ عمل ایک ہفتے تک جاری رکھیں۔

    ٭…. کھیرے کے باریک قتلوں کو ہونٹوں پر اچھی طرح رگڑیں اور 15 منٹ تک ہونٹوں پر لگا کر رکھیں اور پھر سادہ پانی سے دھولیں۔

    ٭…. گلاب کی پتیوں کو کچے دودھ میں کچھ گھنٹے بھگو کر رکھیں اور پھر انہیں مل کر تقریباً 15 منٹ کیلئے ہونٹوں پر لگائیں۔

    ٭…. دو چمچ شکر میں چند قطرے زیتون کا تیل ملائیں اور اس میں نصف چمچ شہد ملا کر تقریباً پانچ منٹ کیلئے رکھ چھوڑیں۔ اسے ہونٹوں پر اچھی طرح رگڑیں۔

    ٭…. ایک ایک چمچ لیموں کا رس اور شہد ملالیں اور اس میں نصف چمچ ارنڈ کا تیل بھی ملالیں، اس آمیزے کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں اور صبح دھولیں۔

    ٭…. ایلو ویرا جیل کو ہونٹوں پر سونے سے پہلے لگالیں اور صبح دھوئیں۔

    ٭…. ہفتے میں دو دفعہ ہونٹوں پر زیتون کا تیل لگائیں۔

    ٭…. ہونٹوں کو تروتازگی کیلئے سب سے اہم چیز پانی ہے۔ روزانہ کثرت سے پانی پئیں دیگر فوائد کے علاوہ ہونٹ بھی نرم و ملائم رہیں گے۔