Tag: سائنسی نمائش

  • خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے اسکول میں’’سائنسی نمائش‘‘ کا انعقاد

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے اسکول میں’’سائنسی نمائش‘‘ کا انعقاد

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے مشہور نجی تعلیمی ادارے میں ’’سائنسی نمائش‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

    شہر کے مشہور نجی تعلیمی ادارے سینٹ لارنسزز کونونٹ گرلز اسکول میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ’’سائنسی نمائش‘‘ کا انعقاد 8 اور 9 مارچ کو کیا گیا، جس میں ادارے کی طالبات نے مختلف موضوعات پر سائنسی پراجیکٹ بناکر پیش کیں۔

    ان پراجیکٹس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی تبدیلیوں کواُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی جس نے موجودہ زمانے میں انقلاب برپا کیا ہوا ہے۔

    سائنسی نماش کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز ’’رافعہ ملاح‘‘ نے نمائش کا افتتاح کیا۔ دیگراسکولوں کی منتظمین اعلیٰ کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

    مہمانِ خصوصی نے اسکول کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کی سائنس میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ ان کے کام اور صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انھیں علم حاصل کرنے اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

    انھوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انھیں اس بات پر عمل پیرا رہنے کی ہدایت دی کہ آپ نے اسکول میں جو کچھ سیکھا ہے اس کو عملی جامہ پہنانا آپ سب کی ذمہ داری ہے۔

    آپ کے اساتذہ پر آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ کا مستقبل ان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے جو ہمہ وقت آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    آخر میں اسکول کی پرنسپل ’’سسٹر کیتھرین گل‘‘ نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اوراپنے اسکول کے اساتذہ اور طالبات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

    انھوں نے اس بات کا عزم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم نوجوان نسل کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے اور طالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

    انھوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا وہ کہ ملک کی ترقی اور امن و سلامتی میں اپنا حصہّ ڈالتے رہیں گے اور آج کی عورت کو باشعور بناتے رہیں گے۔

  • ویڈیو: سائنسی نمائش کے دوران میزائل پھٹنے سے کئی طلبا زخمی

    ویڈیو: سائنسی نمائش کے دوران میزائل پھٹنے سے کئی طلبا زخمی

    جھارکھنڈ: بھارت کے ایک کالج میں طلبا کو میزائل بنانے کا تجربہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کے ایک کالج میں سائنس پروجیکٹ کی نمائش منعقد کی گئی، جس میں کئی طلبا نے حصہ لیا۔

    ایک طلبہ نے میزائل کا ماڈل تیار کیا  جسے نمائش میں پیش کیا گیا لیکن بدقسمتی سے نمائش کے دوران وہ پھٹ گیا جس سے کئی طلبا زخمی ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ طالب علم میزائل کے ماڈل کو نمائش کے لیے تیار کررہے تھے لیکن ایک چھوٹی سے غلطی سے وہ میزائل پھٹ جاتا ہے۔

    کالج پروفیسر کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 11 طالب علم زخمی ہوئے ہیں لیکن کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔